بد دیانتی اور تعصب کی انتہا ، حل کیا ہے؟ اوریا مقبول جان

ویسے اس سوال کا جواب کچھ بھی مشکل نہیں، بشرطیکہ سنت اللہ اور عادۃ اللہ پر ہماری نظر ہو اور ہم قوانین الہی سے واقف ہو، محض دعوی نہ ہو :) :)
 
نایاب

لائبریرین
اتنا سناٹا کیوں ہے بھائی۔۔۔ ۔
سب یہ تلاش کر رہے ہیں کہ ڈیڑھ ارب افراد پر مشتمل " ملت اسلامیہ " کہاں پائی جاتی ہے ۔
بھول بھلیاں ہی اتنی ہیں اس ملت اسلامیہ تک پہنچنے میں کہ |"اک چپ سو سکھ "ہی بہتر عمل ۔۔۔۔
ورنہ " سنی شیعہ وہابی قادیانی " کے جہاز پر بٹھا براہ راست " امت متحدہ " یہود تک پہنچا دیتے ہیں ان بھول بھلیوں کے پہرے دار ۔۔۔۔۔۔۔
 
ایک کہاوت اور اس سے متعلق کہانی یاد آ رہی ہے نجانے کیوں
قصہ مشہور ہے کہ چار اندھوں نے پوچھا کہ’’ ہاتھی کیسا ہوتا ہے۔‘‘ ان کو ایک ہاتھی کے پاس کھڑا کر دیا گیا۔ ایک نے سونڈ چھوئی اور کہا کہ’’ ہاتھی تو ایک موٹے سانپ کی طرح ہوتا ہے‘‘۔ دوسرے نے اس کے دانت چھوکر اس کو سخت اور خطرناک بھالے کی طرح بتایا۔ تیسرے نے ہاتھی کے پیروں پر ہاتھ پھیرے اور اس کو ستون کی شکل کا سمجھا جب کہ چوتھے نے اُس کا بدن چھوا اور کہا کہ ’’ہاتھی تو ایک دیوار کی طرح ہوتا ہے۔‘‘ ہاتھی پوری طرح کسی کی بھی سمجھ میں نہ آیا۔ یہی حال ایسے لوگوں کاہے جو مسئلہ کو پوری طرح نہیں سمجھ سکتے بلکہ اس کے کسی حصے کو ہی پورا مسئلہ سمجھ کر اس پر خیال آرائی کیا کرتے ہیں - اندھوں نے ہاتھی کو چھوا، سب نے الگ الگ دیکھا
 
x boy

محفلین

کہانی بہت پرانی ہے بنگالی بھی سناتے ہیں پاکستانی بھی اور انڈین بھی،
اس میں بیچارے اندھوں کا کیا قصور جنہوں انسان تک کو نہیں دیکھا وہ ہاتھیوں کے بارے میں کیا بتائینگے، اور ہاتھی تو جانور ہے سرپھرا ہوتا تو
یہی اندھے بولتے کہ یہ تو طالبان ہے
 
اسد

محفلین
یہ لڑی آپ نے شروع کی تھی اور اب تک ایک کالم نگار کی تحریر کا ربط لگانے کے علاوہ آپ کا حصہ یہ تھا:
کچه سوالوں کی جواب همیں خود بهی تلاش کرنے چاہیں
آپ اس کو دلیل سے ثابت کر سکے ہیں؟
آپ مزید کچه لکهنا پسند کریں گے
پھر جب خاموشی چھا گئی تو آپ نے یہ پھلجھڑی چھوڑ دی:
ایک کہاوت اور اس سے متعلق کہانی یاد آ رہی ہے نجانے کیوں ... اندھوں نے ہاتھی کو چھوا، سب نے الگ الگ دیکھا
اس موقعے پر یہ پڑھ کر مجھے ایک محاورہ یاد آیا جو 'بھس میں چنگاری لگا' سے شروع ہوتا ہے۔ :)

مناسب سمجھیں تو لکھ دیں اندھوں میں کون کون شامل ہے۔ :)
 
یہ لڑی آپ نے شروع کی تھی اور اب تک ایک کالم نگار کی تحریر کا ربط لگانے کے علاوہ آپ کا حصہ یہ تھا:

پھر جب خاموشی چھا گئی تو آپ نے یہ پھلجھڑی چھوڑ دی:

اس موقعے پر یہ پڑھ کر مجھے ایک محاورہ یاد آیا جو 'بھس میں چنگاری لگا' سے شروع ہوتا ہے۔ :)

مناسب سمجھیں تو لکھ دیں اندھوں میں کون کون شامل ہے۔ :)
ہم اپنی لا علمی سے آگاہ ہیں تو سب سے پہلے ہمیں شمار کر لیں لیکں بھس کس کو قرار دیا گیا ہے یہ آپ کا بیان ہے ہم اس سے بری الذمہ ہیں
 
ماسٹر

محفلین
مغربی دنیا اسلام سے متعصب ضرور ہے مگر ماضی میں علم کے میدان میں ان کی خدمات سے انکار بھی نہیں کرتے ۔
خاص طور پر سپین کا اسلامی دور تو ساری دنیا کے علوم اکٹھا کرنے کا دور کہلاتا ھے - مثلا"
انسان کی بڑی ایجادات میں صفر (0) کو بھی شمار کرتے ھیں جو انڈیا سے چل کرعرب تک اورپھر ان کے ذریعے یورپ تک پہنچا-
جرمن زبان میں عدد کو بھی Ziffer کہتے ہیں جو صفر ہی پڑھا جاتا ھے ۔
 
arifkarim

معطل

فضول بات! مغربی دنیا میں مجموعی طور پر اسلام کے بارہ میں کوئی تعصب نہیں پایا جاتا۔ آپ کو یہ جان کر انتہائی حیرت ہوگی کہ مسلمان ممالک کی بجائے مغربی سیکولر جمہوریتوں میں تمام مذاہب، فرقوں، مسلکوں کو کھلی مذہبی آزادی ہے۔ اور یہاں مذہب، فرقہ، مسلک کے نام پر جگہ جگہ بم نہیں پھٹتے اور نہ ہی بے گناہوں کے یہاں مذہب کے نام پر گلے کاٹے جاتے ہیں۔

جیسے ایران میں بہائی، زرتشت، عیسائی آبادی کو حکومت کی طرف سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ پاکستان میں ہندو، شیعہ، قادیانی، عیسائی آبادی کو۔ جبکہ سعودیہ میں تو اسلام کے علاوہ کسی بھی اور مذہب ہی عبادت قانون جرم ہے۔ خلیج جنگ کے دوران وہاں پر موجود اتحادی افواج اپنی نصرانی اور یہودی مذہبی تہوار عرب کی زمین پر نہیں بلکہ اپنے بحری جہازوں میں جا کر مناتے تھے:
http://en.wikipedia.org/wiki/History_of_the_Jews_in_Saudi_Arabia#Modern_Era
 
امریکی محکمۂ خارجہ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں یہودیوں اور مسلمانوں کے خلاف تعصب میں اضافہ ہو رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یورپ اور ایشیا میں اسلام مخالف جذبات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ایران، مصر اور وینزویلا میں منفی جذبات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
 
arifkarim

معطل
امریکی محکمۂ خارجہ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں یہودیوں اور مسلمانوں کے خلاف تعصب میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ہاں یہ سب تو ہونا ہی ہے۔ اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں کیخلاف جارحیت پسندی اور مسلمانوں کی ایک دوسرے کیخلاف قتل و غارت تعصب نہیں پھیلائی گی تو اور کیا کرے گی؟
 
Brother I or anyone can not agree you unless you provide me some fact and evidence
 
ماسٹر

محفلین
فضول بات! مغربی دنیا میں مجموعی طور پر اسلام کے بارہ میں کوئی تعصب نہیں پایا جاتا۔ آپ کو یہ جان کر انتہائی حیرت ہوگی کہ مسلمان ممالک کی بجائے مغربی سیکولر جمہوریتوں میں تمام مذاہب، فرقوں، مسلکوں کو کھلی مذہبی آزادی ہے۔ اور یہاں مذہب، فرقہ، مسلک کے نام پر جگہ جگہ بم نہیں پھٹتے اور نہ ہی بے گناہوں کے یہاں مذہب کے نام پر گلے کاٹے جاتے ہیں۔

جیسے ایران میں بہائی، زرتشت، عیسائی آبادی کو حکومت کی طرف سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ پاکستان میں ہندو، شیعہ، قادیانی، عیسائی آبادی کو۔ جبکہ سعودیہ میں تو اسلام کے علاوہ کسی بھی اور مذہب ہی عبادت قانون جرم ہے۔ خلیج جنگ کے دوران وہاں پر موجود اتحادی افواج اپنی نصرانی اور یہودی مذہبی تہوار عرب کی زمین پر نہیں بلکہ اپنے بحری جہازوں میں جا کر مناتے تھے:
http://en.wikipedia.org/wiki/History_of_the_Jews_in_Saudi_Arabia#Modern_Era
تعصب سے مراد قتل وغارت ہی تو نہیں ہوتی -
ہمارے ملکوں کی نسبت یہاں بہت رواداری کا ماحول ہے -
مگر جب بھی یہ مغربی تہذیب کا اسلامی تہذیب سے موازنہ کریں گے تو ہمیشہ مکمل طور پر مغرب کے حق میں ہوں گے ، بلکہ کسی پہلو سے بھی اسلامی تعلیم کو نہیں سراہتے -
اور خاص طور سے کوئ مسلمان یہودی مذہب سے اسلام کا موازنہ کر کے تو دیکھے -
 
x boy

محفلین
اوریا مقبول جان بہت مقبول ہوتا جارہا ہے کیونکہ کچھ کے لئےگلے کی ہڈی ہوگیا ہے بلکہ پھنس گیا ہے
ذندہ باد اوریا مقبول جان،،
 
x boy

محفلین
مجھے لگتا ہے کہ سب سے زیادہ پرمزاح فرد اس محفل میں ہم ہیں
جزاک اللہ،،،، اس عنایت کا۔
 
arifkarim

معطل
مگر جب بھی یہ مغربی تہذیب کا اسلامی تہذیب سے موازنہ کریں گے تو ہمیشہ مکمل طور پر مغرب کے حق میں ہوں گے ، بلکہ کسی پہلو سے بھی اسلامی تعلیم کو نہیں سراہتے -

اسلئے کہ اسلامی "تہذیب" میں پچھلے 1000 سالوں سے کوئی بڑی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔ مغربی تہذیب اپنے ترقی یافتہ ہونے کی ہی وجہ سے آج مشرق ومغرب ہر جگہ چھائی ہوئی ہے۔ وگرنہ اپنے باپ دادا کی تہذیب کو کون پاگل ایسے ہی ترک کر دیگا؟ جاپان، چین، کوریا جیسے ممالک اسلامی نہیں ہیں اور نہ ہی یہاں کبھی کسی اسلامی تہذیب کا قریب سے بھی گزر ہوا ہے۔ اسکے باوجود جاپان وہ پہلا ایشیائی ملک تھا جس نے مغربی تہذیب کو سراہا اور جاپانی قدیم تہذیب کو ترک کرتے ہو ئے جاپان کو جدید ممالک کی صف میں کھڑا کیا۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے جنوبی کوریا، سنگاپور اور چین بھی اسی پالیسی پر چل رہے ہیں اور بتدریج معاشی ترقی حاصل کر رہے ہیں۔ ان کا مسلمان ممالک کیساتھ موازنہ کرلیں۔ یعنی دنیا بھر کے 40 کروڑ عربوں کی معیشت فن لینڈ جیسے 50 لاکھ کے ملک سے کم ہے (تیل کو نکال کر):
http://en.wikipedia.org/wiki/Islamism#Dissatisfaction_with_the_status_quo
 
ٓپ نے اسلامی "تہذیب" اور مغربی تہذیب کا موازنہ کیا ہے اور مغربی تہذیب کو ترقی یافتہ قرار دیا ہے اسلامی "تہذیب" کو پسماندہ قرار دیا ہے ، پھر آپ مغربی تہذیب اپنا کیوں نہیں لیتے ،آپ کو اندازہ ہے کہ اپ کیا کہہ رہے ہیں۔ کیا اپ کو مغربی تہذیب کی اصلیت خاکسار بتائے گا
چہرہ روشن، اندروں چنگیز سے تاریک تر
نظر کو خیرہ کرتی ہے چمک تہذیب مغرب کی
یہ صناعی مگر جھوٹے نگوں کی ریزہ کاری ہے
اقبال کو شک اس کی شرافت میں نہیں ہے
ہر ملک میں مظلوم کا یورپ ہے خریدار
تمہاری تہذیب اپنے خنجر سے آپ ہی خود کشی کرے گی
جو شاخ ِ نازک پہ آشیانہ بنے گا ناپائیدار ہوگا
جہں تک مسلمان کی معیشت میں کمزوی اور پسماندگی کا تعلق ہے اس کی وجوہات اپنی اصل تہذیب سے روگردانی ہے
ماسٹر،قیصرانی
 
قیصرانی

آپ دو باتیں مکس کر رہے ہیں شاید
۔ اسکے باوجود جاپان وہ پہلا ایشیائی ملک تھا جس نے مغربی تہذیب کو سراہا اور جاپانی قدیم تہذیب کو ترک کرتے ہو ئے جاپان کو جدید ممالک کی صف میں کھڑا کیا۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے جنوبی کوریا، سنگاپور اور چین بھی اسی پالیسی پر چل رہے ہیں اور بتدریج معاشی ترقی حاصل کر رہے ہیں
مشرقی تہذیب (اسلامی نہیں) ہمیں ہر وہ چیز سکھاتی ہے جو ہماری ترقی کی راہ میں حائل ہو۔ مثلاً بڑوں سے ڈرنا، ان کے کہنے پر جھوٹ بولنا، ان کے کہنے پر کم تولنا، ان کے کہنے پر دھوکہ دینا، ان کے کہنے پر ہر ممکن طریقے سے فراڈ کرنا وغیرہ وغیرہ۔ اگر آپ کو مغربی تہذیب پر غصہ ہے تو یاد رکھیئے کہ وہاں آپ کو ملاوٹ نہیں ملے گی، جھوٹ بھی نہیں ہوگا، خوشامد اور وی آئی پی کلچر نہیں ملے گا، قانون سب کے لئے برابر ہوگا۔۔۔
یعنی اسلامی تہذیب کی خصوصیات مغربی تہذیب میں ملیں گی جبکہ مغربی تہذیب کی پرانی برائیاں آپ کو ہمارے اندر بدرجہ اتم ملیں گی
یہ بات بھی واضح رہے کہ مشرقی تہذیب جاپان تک پھیلے ہوئے تمام ممالک کی بھی ہے :)
 
Top