تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

ساجد

محفلین
وعلیکم سلام ساجد صاحب،

دیکھ لیں آپ کی دونوں خواہشیں کتنی جلدی پوری کر دی گئیں ہیں یقینا اب آپ کو یہ گلہ نہ ہوگا کہ حسب خواہش استقبال نہیں ہوا۔

کہیے تو اکیس توپوں کی سلامی بندوبست بھی کیا جائے جو قومی ترانے کے بعد دی جاتی ہے اور اس کے بعد پھر ۔۔۔۔۔۔۔ کی یاد میں نیک خواہشات کا اظہار کیا جاتا ہے۔

محب علوی صاحب ، آپ کے منہ میں گھی شکر۔ کاش ایسا ہو سکے کہ ما بدولت کا نام اکیس توپوں کی گھن گرج میں اپنے وطن کے کام آنے والوں میں پُکارا جائے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ساجد صاحب، کیا آپ وہی ہیں جنہیں میں نے بلاگ لکھنے کا مشورہ دیا تھا؟ :rolleyes:

آپ کے نام کے گرد ستارے دیکھ کر ماضی کے ایک سیاستدان خان عبدالقیوم خان صاحب کا خیال آ رہا ہے جنہیں بھٹو صاحب آگے بھی خان اور پیچھے بھی خان کہا کرتے تھے۔:cool:

آپ فی الحال ستاروں کے جھرمٹ میں وقت گزاریں۔ میں کوشش کروں گا کہ آپ کی مصاحبی کا اعزاز حاصل کر سکوں۔
 
ساجد

محفلین
ما بدولت! جان کی امان پاؤں تو کچھ عرض‌کروں کہ شگفتہ بہن تو آُپ کی صحت کے بارے میں پریشان تھیں۔ ملاحظہ ہو:

اس کی خطا نہیں ہے یہ میرا قصور تھا​
اور میرا اپنا نظریہ یہ تھا کہ
گُل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت
آپ پہ چڑھ نہ جائے کیوں
روحِ غالب کے ساتھ ساتھ آپ سے بھی شرمسار

ویسے فکر نہ کیجئے آپ بالکل صحیح جگہ آئے ہیں۔ اس سے بہتر آپ کا بندوبست کہیں نہ ہو پائے گا;)

فتح صاحب ، گویا کہ ابھی میرے بندو بست میں کوئی کسر باقی ہے۔
بھائی میرے ، جو پھول آپ نے ما بدولت کی خدمت میں پیش کئیے ہیں وہ سنگ و خشت و تراب و مرحوم کے جملہ حقوق بحق منکر و نکیر محفوظ کروانے کے بعد ہی چڑھائے جاتے ہیں۔
ان کے بعد صرف فاتحہ خوانی باقی رہ جاتی ہے پھر اللہ اللہ خیر صلا۔ :eek:
 
ساجد

محفلین
آپ تیسری توپ بن کر آئے ہیں۔۔۔ یعنی اٹھارہ مزید باقی ہیں۔
اوہ میرے خدا کیا بنے گا ما بدولت کا؟

ما بدولت کا کیا بنے گا۔ آپ لوگوں کی بدولت ، ما بدولت اپنی دولت (ریاست) تیاگ کر کسی کونے کھدرے میں پناہ لینے پر مجبور ہو جائیں گے۔​
:mad:
 
فاتح

لائبریرین
ما بدولت کا کیا بنے گا۔ آپ لوگوں کی بدولت ، ما بدولت اپنی دولت (ریاست) تیاگ کر کسی کونے کھدرے میں پناہ لینے پر مجبور ہو جائیں گے۔​
:mad:

خدا نہ کرے کہ ایسا وقت آئے جناب۔
اگر ما بدولت فی الواقعہ اتنے حساس واقع ہوئے ہیں تو عرض مدعا یوں ہے کہ ما سوا جملہء اول "چشمِ ما روشن، دلِ ما شاد" باقی سب مذاق ہے۔
آپ کے حضور تو ہم انشا پردازی سیکھنے کے لئے باقاعدہ زانوئے تلمذ تہہ کرنے کا سوچ رہے ہیں اور آپ ہیں کہ اپنی دولتِ سخن تیاگ کر حجرہ نشینی اختیار کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔
 
ساجد

محفلین
مابدولت! میرے ناقص علم کے مطابق تو "رام نام ست" کے بعد ذرا مختلف سلوک ہوتا ہے۔ یہ آپ نے تین دن اور چالیس دن بعد والی چیزیں کہاں سے شامل کر دیں؟

ما بدولت جاننا چاہیں گے کہ رام نام ست کے بعد کیا سلوک ہوتا ہے؟ اگر یہ ہمارے شایان شان نہیں تو اس میں ترمیم کر کے نظریہ ضرورت کا نام دے دیا جائے۔ یہ ہمارا حکم ہے۔:)
 
فاتح

لائبریرین
دوستو ، ما بدولت کو شک ہو رہا ہے کہ آپ بی 52 سے سلامی دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔​
:cool:

بی 52 کیا چیز ہے ہم عارف لوہار کو بلا لائیں گے۔
آپ کے مصاحبین نے مطلع نہیں کیا آپ کو تو ہم کئے دیتے ہیں کہ مابدولت کی ریاست میں دوسرے والے بی 52 کا نام لینا منع ہے۔ (ششششششش ایٹمی ہتھیاروں سے متعلقہ چیزوں کا نام لینے سے ان کی تابکاری کے اثرات پھیلنا شروع ہو جاتے ہیں;))
 
فاتح

لائبریرین
ما بدولت جاننا چاہیں گے کہ رام نام ست کے بعد کیا سلوک ہوتا ہے؟ اگر یہ ہمارے شایان شان نہیں تو اس میں ترمیم کر کے نظریہ ضرورت کا نام دے دیا جائے۔ یہ ہمارا حکم ہے۔:)

حضور "رام نام ست" کے بعد ارتھی جلائی جاتی ہے۔
درست فرمایا مابدولت نے کہ ترامیم تو آپ کے پیشرو نے بھی نظریہ ضرورت کے تحت کی تھیں "دین اکبری" کے نام سے۔ اب آپ کیا "ساجدی" کا نام دیں گے؟;)
 
ساجد

محفلین
ساجد صاحب، کیا آپ وہی ہیں جنہیں میں نے بلاگ لکھنے کا مشورہ دیا تھا؟ :rolleyes:

آپ کے نام کے گرد ستارے دیکھ کر ماضی کے ایک سیاستدان خان عبدالقیوم خان صاحب کا خیال آ رہا ہے جنہیں بھٹو صاحب آگے بھی خان اور پیچھے بھی خان کہا کرتے تھے۔:cool:

آپ فی الحال ستاروں کے جھرمٹ میں وقت گزاریں۔ میں کوشش کروں گا کہ آپ کی مصاحبی کا اعزاز حاصل کر سکوں۔

جی نبیل بھائی ، آپ نے ٹھیک پہچانا۔ بس ما بدولت شرمندہ ہیں کہ ابھی تک آپ کے مشورے پر عمل نہیں کر سکے۔ ویسے ہم نے ایک کمیٹی بنا دی ہے جو ممکنہ بلاگ کے تکنیکی پہلوؤں پر غور کر کے اگلے 175 سال میں اس منصوبے کے قابل عمل ہونے یا نہ ہونے کی رپورٹ پیش کر دے گی۔​
 
فاتح

لائبریرین
ما بدولت بچ کے ہی رہئے اگر "مطوعين" کو علم ہو گیا آپ کے عزائم و خیالات کا تو۔۔۔
 
ساجد

محفلین
خدا نہ کرے کہ ایسا وقت آئے جناب۔
اگر ما بدولت فی الواقعہ اتنے حساس واقع ہوئے ہیں تو عرض مدعا یوں ہے کہ ما سوا جملہء اول "چشمِ ما روشن، دلِ ما شاد" باقی سب مذاق ہے۔
آپ کے حضور تو ہم انشا پردازی سیکھنے کے لئے باقاعدہ زانوئے تلمذ تہہ کرنے کا سوچ رہے ہیں اور آپ ہیں کہ اپنی دولتِ سخن تیاگ کر حجرہ نشینی اختیار کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

ما بدولت اور حساس؟؟؟ اچھے لطیفے لکھ لیتے ہیں آپ۔ ما بدولت حساس ہو جائیں تو پورے معاشرے میں حساسیت کا مرض پھیل جاتا ہے اس لئیے معاشرے کو بیماریوں سے پاک رکھنے کے لئیے ما بدولتوں کا بے حس ہونا بہت ضروری ہے۔ اور بھی بہت سارے "بے" ہیں جو دل جلے عوام ما بدولتوں کے نام کے ساتھ لکھتے ہیں لیکن ہمارا اخلاق اور اس فورم کا معیار ہمارا منہ بند کئیے ہوئے ہیں ۔ پردہ اٹھ گیا تو بھید کھُل جائے گا اس لئیے پردے میں رہنے دو۔​
 
ساجد

محفلین
بی 52 کیا چیز ہے ہم عارف لوہار کو بلا لائیں گے۔
آپ کے مصاحبین نے مطلع نہیں کیا آپ کو تو ہم کئے دیتے ہیں کہ مابدولت کی ریاست میں دوسرے والے بی 52 کا نام لینا منع ہے۔ (ششششششش ایٹمی ہتھیاروں سے متعلقہ چیزوں کا نام لینے سے ان کی تابکاری کے اثرات پھیلنا شروع ہو جاتے ہیں;))

فاتح ، عارف لوہار کی جُگنی سن کر تو ہم دُگنی مصیبت میں پڑ جائیں گے۔ وہ خود تو تگنی کا ناچ ناچتا ہی ہے ما بدولت بھی اس کے سُر سے سُر ملا بیٹھے تو وعوام میں ناک کٹ جائے گی۔ ہو سکتا ہے ما بدولت کے کردار کو ہی مشکوک سمجھ لیا جائے۔حد ادب ، اگر ایٹمی ہتھیاروں سے متعلقہ چیزوں کے نام سے تابکاری پھیلتی ہے تو اپنے ایٹم بم کو پہاڑوں میں سرنگ بنانے کے لئیے ڈائنا مائٹ کے طور پر استعمال کر کے اس سے استفادہ کیوں نہیں کرتے؟۔​
 
ساجد

محفلین
حضور "رام نام ست" کے بعد ارتھی جلائی جاتی ہے۔
درست فرمایا مابدولت نے کہ ترامیم تو آپ کے پیشرو نے بھی نظریہ ضرورت کے تحت کی تھیں "دین اکبری" کے نام سے۔ اب آپ کیا "ساجدی" کا نام دیں گے؟;)

نا معلوم ہمارے پیش رو نے کس رو میں بہہ کر دین مین تحریف کی تھی۔ لیکن ما بدولت اس کو گناہِ عظیم سمجھتے ہیں اس لئیے ایسا کبھی نہیں کریں گے۔ ہم تو آئین اور قانون کی مار دے کر ہی اپنا کام چلا لیتے ہیں۔
آیندہ سے ایسی بات کرنے سے احتراز کرنا ورنہ تا برخواست دربار آپ کو ایک ٹانگ پر کھڑے رہنے کی سزا دی جا سکتی ہے۔​
 
ساجد

محفلین
ما بدولت بچ کے ہی رہئے اگر "مطوعين" کو علم ہو گیا آپ کے عزائم و خیالات کا تو۔۔۔

فاتح بھائی ، کیا مطوعین اپنے عزائم و خیالات کی کسی کو خبر ہونے دیتے ہیں؟ ویسے ما بدولت اتنا رب سے نہیں ڈرتے جتنا مطوعین سے ڈرتے ہیں۔ تبھی تو اس وقت تک مسجد کی طرف نہیں جاتے جب تک سامنے سے مطوعین کی گاڑی آتی نظر نہ آئے۔​
 
ساجد

محفلین
تخلیہ​
دربار ، فجر کی نماز کی ادائی کے لئیے برخواست کیا جاتا ہے۔ سائلین ، عالم پناہ کے دوبارہ تختِ بد بخت پر جلوہ افروز ہونے تک خاموشی سے اپنی باری کا انتظار کریں۔​
 
الف عین

لائبریرین
ساجد۔ محفل میں خوش آمدید۔
اور یہ شاندار استقبال مبارک ہو جیسا اب تک کسی کا نہیں ہوا محفل میں۔ بہت سے ارکان تو اپنی خوش آمدیدیں بھی سمیٹنے نہیں پہنچے۔ تم نے تو باقاعدہ دربار لگا رکھا ہے یہاں۔ ۔۔۔ ارے لیکن کہیں اپنی عادت کے مطابق اپنی بزرگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ’تم‘ سے مخاطب کرنا شاہی شان کے خلاف تو نہیں ہو گیا!!!
 
جی نہیں بندہ پرور ، آپ کے الفاظ سے ہمارے شان و شوکت میں کوئی فرق نہیں آیا۔ کیوں کہ شان اپنی شوکت گنوا کر آج کل ہیرو سے زیرو ہو چکا ہے اور شوکت کو جس شان سے ہم نے وزیراعظم لگوایا تھا وہ بھی بے وفائی کا داغ دے گئی ہے۔
ما بدولت کو آپ تُم ہی نہیں تُو کہہ کر بھی پکار سکتے ہیں۔ ہمارے دربار میں بزرگوں کی تکریم کا بہت خیال رکھا جاتا ہے۔
ہماری تشریف آوری پر خوش آمدید کہنے پر ہم آپ کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔​
 
ساجد

محفلین
با ادب ، با ملاحظہ ، ہوش یار​
جہاں پناہ فجر کی نماز اور گھر کا سودا سلف خرید لانے کے بعد تشریف لا رہے ہیں۔
ان کے استقبال کے لئیے ہمہ تن گوش ہو جائیں اور اپنی اپنی جیبوں اور جِیبوں کا خاص خیال رکھا جائے۔ نہ جانے عالم پنا کب اور کس کی جیب شاہی خزانے کو مالِ مُفت سمجھتے ہوئے اپنے دلِ بے رحم کے ہاتھوں مجبور ہو کر بھر دیں اور نہ جانے کس کی جِیب کو اپنی سلطنت و سطوت کے لئیے خطرہ سمجھتے ہوئے گدی سے کھینچ ڈالیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
محفل میں‌ خوش آمدید، امید ہے کہ آپ کا وقت اچھا گذرے گا۔ کسی بھی دقت کی صورت میں‌ رابطہ کیجئے گا

آپ کی آمد کی خبر سن کر ایک دوست نے کرائے پر مندرجہ ذیل گارڈ‌ آف آنر کا بندوبست کیا ہے

[youtube]http://youtube.com/watch?v=dXRiP-_N7Kg[/youtube]
 
Top