تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

ساجد

محفلین
شکریہ ساجد ۔۔۔ یہی ہوں بھیا میں تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس آجکل کچھ مصروفیت میں اضافہ ہو گیا ہے، بہرحال انشاءاللہ اب دربار میں حاضری لگتی رہے گی اور شہنشاہ کے حضور سلام پیش ہوتا رہے گا۔
منیر صاحب ،
آج کل مکھن کتنے کا کلو ہے پاکستان میں؟;)
آپ تو اس دربار کی جان ہیں ، حاضری نہیں تشریف آوری کیجئیے۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستان میں مکھن بہت مہنگا ہے اس لیے لوگ موبائیل آئل کا استعمال کر رہے ہیں اور وہ بھی استعمال شدہ۔
 
ساجد

محفلین
شمشاد بھائی ،
کیوں نہ آپ اور میں یہاں سے موبائیل آئل پاکستان بھیجنے کا بزنس شروع کر دیں؟
کم از کم پراٹھوں پر اصلی "مال" تو لگایا جائے گا;)
 
رضوان

محفلین
شہنشاہ کا اقبال بلند ہو
حضور یہ تیلیوں والے کام ہمیں ہی کرنے دیں
مکھن اور تیل دونوں ہی آپ کی صحت اور شان کے لیے مضر ہیں:)
 
شمشاد

لائبریرین
کتنی بلندی کافی ہو گی شہنشاہ کے اقبال کے لیے؟

اور یہ کہ بلدیہ والے اتنی بلندی کی منظوری بھی دے دیں گے کہ نہیں؟
 
رضوان

محفلین
شہنشاہی اقبال
ثریا تک تو جائے گا
بھلے بلدیہ والے اپنے مشہور ٹرک پر چھوڑ کر آئیں
کیوں شاہِ معظم؟
 
شمشاد

لائبریرین
ثریا تو بازو کے محلے میں رہتی ہے، اس کے لیے بلدیہ والوں کو کیا تکلیف دینی۔ میں نے اقبال کی بات کی، آپ ثریا تک جا پہنچے، بات خوب بدلتے ہیں آپ۔
 
خاور بلال

محفلین
شمشاد بھائی!
بازو کے محلے کی جس ثریا کا آپ ذکر کررہے ہیں اس تک پہچنے کیلئے پہلے آپ سے نمٹنا پڑے گا اور آپ سے نمٹنے کیلئے پہلے بھابھی سے اجازت لینا پڑے گی۔ اجازت لینے کیلئے اصل مدعا بیان کرنا پڑے گا۔ اس کے بعد ۔۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔ :grin:

ایک بات پوچھنا تھی وہ یہ کہ آپ کے گھر سے ہاسپٹل کتنا دور ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
مجھ سے نمٹنے کی کیا ضرورت ہے؟ دوسری طرف سے بھی گلی پڑتی ہے۔ ادھر سے گھوم کر ہو آئیں۔ میں تو خود وہی راستہ استعمال کرتا ہوں۔ ;)
 
ساجد

محفلین
شہنشاہ کا اقبال بلند ہو
حضور یہ تیلیوں والے کام ہمیں ہی کرنے دیں
مکھن اور تیل دونوں ہی آپ کی صحت اور شان کے لیے مضر ہیں:)
رضوان صاحب ،
آج کل کے مابدولت تو اس سے بھی "اعلی" درجے کے کام کر گزرتے ہیں اور آپ سے ہمارا یہ بزنس بھی برداشت نہیں ہو رہا ، جس کا ابھی آغاز بھی نہیں ہوا۔
خلیج کے مابدولتوں کو ہی دیکھ لیجئیے فارسی نہ بولنے کے باوجود بھی تیل بیچ رہے ہیں ۔ اور نام کے ہی نہیں کام کے بھی "مَلک" ہیں۔;)
 
ساجد

محفلین
کتنی بلندی کافی ہو گی شہنشاہ کے اقبال کے لیے؟

اور یہ کہ بلدیہ والے اتنی بلندی کی منظوری بھی دے دیں گے کہ نہیں؟
شمشاد بھائی ،
بلدیہ والوں کا کام دوسروں کو بلندی پر نہیں بلکہ سفید سوٹ اور مشک کافور لگا کر زمین کے نیچے گہرائی میں پہنچانا ہوتا ہے۔
ہمارا اقبال بلند ہونے کے حوالے سے ہمیں آپ کے ارادے کافی خطرناک معلوم ہوتے ہیں۔;)
 
ساجد

محفلین
ثریا تو بازو کے محلے میں رہتی ہے، اس کے لیے بلدیہ والوں کو کیا تکلیف دینی۔ میں نے اقبال کی بات کی، آپ ثریا تک جا پہنچے، بات خوب بدلتے ہیں آپ۔
شمشاد بھائی ،
آپ بھی ثریا کو جانتے ہیں؟؟؟؟:eek: میں تو سوچ رہا تھا کہ صرف رضوان بھائی ہی۔۔۔۔۔۔۔!!!:rolleyes:
آپ تو چھپے رستم نکلے:)
 
ساجد

محفلین
شمشاد بھائی!
بازو کے محلے کی جس ثریا کا آپ ذکر کررہے ہیں اس تک پہچنے کیلئے پہلے آپ سے نمٹنا پڑے گا اور آپ سے نمٹنے کیلئے پہلے بھابھی سے اجازت لینا پڑے گی۔ اجازت لینے کیلئے اصل مدعا بیان کرنا پڑے گا۔ اس کے بعد ۔۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔ :grin:

ایک بات پوچھنا تھی وہ یہ کہ آپ کے گھر سے ہاسپٹل کتنا دور ہے؟
خاور بھائی ،
اس کے بعد۔۔۔۔۔اس کے بعد دما دم مست قلندر ہو گا اور کیا!!!:grin:
 
ساجد

محفلین
مابدولت! آپ کے مزاجِ گرامی کیسے ہیں؟

چھوٹے بھائی ،​
بہت بہت بہت خوشی ہوئی آپ کو یہاں دیکھ کر۔
آپ کے بلاگ کا وزٹ کیا تھا لیکن جب ایک پوسٹ لکھ کر پوسٹ کی تو بلاگ ہی ایسے غائب ہو گیا جیسے ۔۔۔۔کے سر سے سینگ۔ اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی یعنی کمپیوٹر نے اس کو دوبارہ کھولنے سے صاف انکار کر دیا۔;)
چھو ٹے بھائی ، سنائیے آپ کیسے ہیں؟​
 
میں تو ٹھیک ہوں لیکن آپ اپنے مزاجِ گرامی کی خبر گول کرگئے ہیں۔۔۔۔۔۔ دوسرے لوگ بھی اکثر شکوہ کرتے ہیں کہ آپ باتیں گول کرجاتے ہیں۔۔۔ اتنے گول نہ کیا کیجئے۔۔۔ کبھی چھکا، چوکا بھی مارا کریں۔۔۔;)
ویسے بلاگ کہاں غائب ہوگیا؟ شاید آپ کی حکومت کو میرے بلاگ پر اعتراض وارد ہوا ہو اور اس نے نیک کام گمان کرتے ہوئے اسے بلاک کردیا ہو۔۔۔:)
 
Top