تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

ساجد

محفلین
تا حال حکم کی بجا آوری نہ ہوئی۔
اسکا مطلب یہ ہے کہ بادشاہ بریندرا کی طرح اپکے احتیارات کو بھی سلب کیا گیا ہے۔
نہیں ، فیروز بھائی
بات حکم کی بجا آوری کی نہیں ہے۔ حکم کا باجا تو بج ہی جائے گا۔ لیکن فاتح بھائی کی ہمارے دربار میں تشریف آوری ہمارے خلاف سازش کرنے والے اعیان و انصار سے مشورے کے بعد ہی ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
ابھی مابدولت اپنے خلاف کی جانے والی سازش سے پردہ نہیں اٹھا رہے کیونکہ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے اور اس کے ڈانڈے سویٹزر لینڈ تک جا ملتے ہیں۔ اور آپ چونکہ اللہ کے دربار سے قیامت تک کے لئیے لوگوں کو بہکانے کی بات کرنے کی پاداش میں دھکے دے کر نکالے گئے ہیں اس لئیے آپ کو تو اس سازش کی خبر مابدولت کبھی نہیں ہونے دیں گے۔ ورنہ آپ لوگوں کے دلوں میں وسوسہ پیدا کر دیں گے۔;)
 
Dilkash

محفلین
ہاہاہا
میرے سگے بھائی
اپ کو تو یہ ماننا پڑے گا کہ ہم دونوں سے کوئی چیز بھی مخفی نہیں رہ سکتی۔
پھر کیا بات ہوئی کہ اپ کو سازش کی خبر نہ ھوسکی؟؟۔۔کیا ہم یہ مان لیں کہ اپ کا علم گھٹ گیا ہے۔؟
 
ساجد

محفلین
ہاہاہا
میرے سگے بھائی
اپ کو تو یہ ماننا پڑے گا کہ ہم دونوں سے کوئی چیز بھی مخفی نہیں رہ سکتی۔
پھر کیا بات ہوئی کہ اپ کو سازش کی خبر نہ ھوسکی؟؟۔۔کیا ہم یہ مان لیں کہ اپ کا علم گھٹ گیا ہے۔؟
نہیں فیروز بھائی ،​
علام الغیوب تو اللہ کی ذات پاک ہے۔ مجھ ایسے گناہ گار کو تو آنکھوں کے سامنے کھڑا گدھا تک نظر نہیں آتا۔ کتنی ہی بار آپ سے ٹکر ہوئی۔۔۔۔۔۔۔ارے نہیں بھئی غلط مت سمجھو۔ کہنے کا مطلب یہ تھا کہ آپ میرے اتنے پیارے دوست ہو کہ تقریبا روزانہ ہی آپ سے ملاقات ہوتی ہے ۔;)
 
مجہے بھائی سے دوست بنایا؟ اتنی ناشکری!!!

جنت سے نکالنے کا سبب یہی بے وفائی تھی۔

اور میں کیسے مان لوں کہ اپ بے نور ہیں حالانکہ اپ کا ظہور تو نار سے ھوا ہے ۔۔اور اپکا کام تو انسانون سے ھے جانوروں سے نہیں اس لئے تو گدھا نظر نہیں ایا ۔۔۔۔۔پھر یہ بھی سوچ لے کہ مٹی والے سے دوستی نہ کرنے کی پاداش میں کہاں پہنچے !!!!

اپکو شکتی دی گئی ہے اسکا بھر پور استعمال جاری رکھیں۔انشااللہ
انسانوں کا بھلا ھوگا
 
تیشہ

محفلین
ساجد بھائی، مجھے تو ابھی ابھی معلوم ہوا کہ کل آپ لوگوں کے ساتھ کیا ہوا تھا۔ مجھے تو جیسا باجو نے کہا ویسا فاتح تک بات پہنچا دی۔ آپ تک بھی پہنچانی تھی وہ فاتح نے آپ کو پہنچا دی۔ اور اب شکر ہے صفائی کے لیے فاتح کو ہی پیش ہونا پڑ رہا ہے۔

animated087.gif
animated087.gif
 
تیشہ

محفلین
فاتح بھائی
مابدولت کو انتہائی قابلِ اعتماد ذرائع سے خبر ملی ہے کہ بوچھی اور ماوراء کی "گستاخانہ" شرارت میں آپ بھی برابر کے شریک ہیں۔ کیوں نہ آپ کو اعانتِ "جُرم" کا قصور وار ٹھہرایا جائے ؟؟؟ آپ کو "حکم" دیا جاتا ہے کہ ہمارے "دربار" میں حاضر ہو کر اپنی صفائی پیش کریں ۔;)

فاتح سے میں نے بولا تھا شمشاد ص ۔ ۔ ۔ اپنے والے شمشاد ص ۔ ۔
animated087.gif
اب انہوں نے آپکو پیغام دیا ، :grin: آپ نے آگے سے شمشاد ص کو دینا تھا نا :grin:
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی
مابدولت کو انتہائی قابلِ اعتماد ذرائع سے خبر ملی ہے کہ بوچھی اور ماوراء کی "گستاخانہ" شرارت میں آپ بھی برابر کے شریک ہیں۔ کیوں نہ آپ کو اعانتِ "جُرم" کا قصور وار ٹھہرایا جائے ؟؟؟ آپ کو "حکم" دیا جاتا ہے کہ ہمارے "دربار" میں حاضر ہو کر اپنی صفائی پیش کریں ۔;)

وہی "کرتوت" ہیں ظالم کے زمانے والے:grin:
جان کی امان پاؤں مِیں۔۔۔ آج پہلی بار لگا کہ آپ واقعی ما بے دولت۔۔۔ اوہ میرا مطلب تھا ما بدولت ہیں کہ "بھائی" کہہ کر بھی دربار میں حاضر ہونے کا "حکم" دیا جا رہا ہے۔ حکم حاکم مرگ مفاجات!

حضور اعانتِ جرم کی صفائی کیا پیش کروں کہ ہنوز اہانتِ ذاتی کا احساس بھی نہیں گیا۔ ;)
ماورا کی ناروا شرارت میں شریک ہونے کا چنداں ارادہ نہ تھا لیکن اس کے سوا چارہ بھی نہ تھا کہ ایک جانب عالیجاہ کا قہر با تواں تو دوسری طرف احساس شرمندگی کا بحر بے کراں۔ آخر جان کو عزت نفس پر وار دینے میں بھلائی جانی کہ ازل سے یہی دستورِ مرداں رہا ہے۔
اب آپ ہی انصاف، جس کی امید ذاتِ شاہاں سے عبث ہے، سے فیصلہ کیجیے کہ کیا گستاخی سر زد ہوئی؟
 
فاتح

لائبریرین
تو کچھ ہم معصوم درباریو‌ں کا تو خیال کیجئے۔:?

تو کہ نا واقفِ آدابِ "سلاطیں" ہے ابھی

درباریوں کا خیال بھی کسی نے کیا ہے آج تک جو آپ یہ امید لگائے بیٹھی ہیں؟

عالم پناہ! شاہی اتالیق کو حکم ہو کہ اس زباں دراز درباری کو آداب سکھائے جائیں۔
 
Dilkash

محفلین
خوش امدید ساجد بھائی
اپکو کیا ہوگیا ہے حضور؟؟
مسقط میں رہے خبوس ۔۔ھم تو اپکے ہمسائے ہیں---۔بھائی بارہ تو نہیں بجے اپکے ہاں؟؟؟
 
ساجد

محفلین
خوش امدید ساجد بھائی
اپکو کیا ہوگیا ہے حضور؟؟
مسقط میں رہے خبوس ۔۔ھم تو اپکے ہمسائے ہیں---۔بھائی بارہ تو نہیں بجے اپکے ہاں؟؟؟
جب آپ خیالات میں آ جائیں
تو بندے کا بہک جانا یقینی ہوتا ہے ؛ بھلے 12 نہ بھی بجے ہوں:)
 
ساجد

محفلین
السلام علیکم ۔۔۔۔۔۔۔۔ جی ساجد بھیا کیسے مزاج ہیں اور فقیری دربار کیسے چل رہا ہے۔
منیر بھائی ،
بہت دنوں بعد دکھائی دئیے ہیں آپ۔ کیا بات ہے سارہ بیٹی کی سالگرہ میں کچھ زیادہ ہی مشغول ہو گئے تھے؟
بھیا جی ، ہمارے مزاج بالکل ٹھیک ہیں۔ دربار تو چلتا ہی رہتا ہے۔ بس آج کل کچھ "لوگوں" کی تفتیش چل رہی ہے دربار میں;)
 
پاکستانی

محفلین
شکریہ ساجد ۔۔۔ یہی ہوں بھیا میں تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس آجکل کچھ مصروفیت میں اضافہ ہو گیا ہے، بہرحال انشاءاللہ اب دربار میں حاضری لگتی رہے گی اور شہنشاہ کے حضور سلام پیش ہوتا رہے گا۔
 
Top