تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

شمشاد

لائبریرین
وہ کیا ہے کہ ان کی بے بر و بحر کی سلطنت میں کچھ گڑبڑ ہو گئی ہے، اسی کو دیکھنے نکلے ہوئے ہیں۔ :confused:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
لیکن قرار پایا تھا کہ اکیس توپوں کی سلامی دی جائے گی۔۔۔

ہم نے تو گارڈ آف آنر پیش کرنے اور دیگر رعایا کی جانب سے پھول (چڑھانے) کے فوراً بعد ہی توپوں کا آرڈر بھی دی دیا تھا۔۔۔ اب ان توپوں کا کیا کریں۔۔۔

:confused:
 

شمشاد

لائبریرین
تو کیا ہوا؟ انہیں ابھی سنبھال کر رکھیں، ' مابدولت ' کے لوٹتے ہی انہیں توپوں کے سامنے کھڑا کر کے، اگر وہ برا نہ منائیں تو، سلامی دے دیں گے۔
 

تیشہ

محفلین
لیکن قرار پایا تھا کہ اکیس توپوں کی سلامی دی جائے گی۔۔۔

ہم نے تو گارڈ آف آنر پیش کرنے اور دیگر رعایا کی جانب سے پھول (چڑھانے) کے فوراً بعد ہی توپوں کا آرڈر بھی دی دیا تھا۔۔۔ اب ان توپوں کا کیا کریں۔۔۔

:confused:




zzzbbbbnnnn.gif
 

تیشہ

محفلین
تو کیا ہوا؟ انہیں ابھی سنبھال کر رکھیں، ' مابدولت ' کے لوٹتے ہی انہیں توپوں کے سامنے کھڑا کر کے، اگر وہ برا نہ منائیں تو، سلامی دے دیں گے۔




بھئی کوئی مابدولت کا خیر خبر ہی لائے ۔ ۔ کہیں بی ، پی :confused::(


آخر کو مجھے ذرا ذرا سی فکر ستا رہی ہے کمالیہ کا رشتہ ناطہ تو ہے نا ۔
zzzbbbbnnnn.gif
مابدولت کو کچھ ہوا تو تصویریں کون لائے گا کمالیہ کی :confused::rolleyes:
 

فاتح

لائبریرین
اللہ انہیں صحت و سلامتی والی لمبی عمر عطا فرمائے۔ آمین!
غیر حاضری سے ایک دو روز پہلے بلند فشارِ خون کے باعث علالت کا ذکر کیا تھا۔
ذپ میں مجھ سے میرا سیل فون نمبر بھی مانگا تھا جو میں ‌نے بھیج دیا تھا لیکن نہ تو اس کے بعد وہ آنلائن آئے اور نہ ہی کال کیا۔ اللہ خیر کرے! آمین!
 

فاتح

لائبریرین
تو آپ خود ہی انکی خیریت پوچھ لیتے کال کر کے ۔ :confused: کیا آپکے پاس نمبر نہیں ہے ۔

نہیں نا! :(
جب انہوں نے میرا نمبر مانگا تو میں نے انہیں ذپ کر کے دے دیا اور ان سے ان کا نمبر پوچھا لیکن اس کے بعد نہ تو وہ آنلائن آئے ہیں اور نہ ہی میرے ذپ کا جواب دیا اور نہ ہی کال کی۔ تبھی تو پریشانی ہو رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
 

ساجد

محفلین
خاموش!!!​
ہم ابھی ابھی چند مہمات سے فارغ ہو کر آئے ہیں۔
تھوڑا آرام کرنے کے بعد آپ سب کی "فریاد" سنی جائے گی۔:cool:
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن صاحب عالم یہاں تو سب ہی خاموش ہیں، لگتا ہے آپ کے کان بج رہے ہیں۔ نصیبِ دشمناں کہیں مہمات کا زیادہ اثر تو نہیں ہو گیا؟:confused:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ساجد بھائی ، خیریت تو رہی ناں ؟ واپسی مبارک ۔
اپنا رابطہ نمبر ضرور یہاں کسی رکن کو دیجیے تاکہ خیریت معلوم ہوتی رہے ۔
 
Top