کبھی مٹی کی ہانڈی میں لکڑیوں کی آگ پر بھی پکایا؟
عرفان! ہم نے اپنا بچپن تیل کے روایتی چولھے (ہمارے والد صاحب، اللہ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ آمین! بڑا خوبصورت چولھا لائے تھے۔ ایک طرف تیل کی ٹینکی تھی اور دوسری طرف چولھا تھا۔ ) ، کوئلوں کی انگیٹھی، بُورے کی انگیٹھی، مٹی کا چولھا کہ جس میں لکڑیاں جلتی تھیں۔۔۔۔ ان سب کے ساتھ گزارا۔گو کبھی زیادہ کام نہیں کیا۔ پھر گیس آ گئی۔ اور ہم گیس کے عادی ہو گئے۔
سسرال میں میرے لیے خاص سلنڈر رکھا جاتا تھا لیکن میں نے لکڑی پہ کام کرنے میں کبھی نخرے نہیں کیے۔ اب بھی ایک جدید سٹیل کی شکل (کیونکہ شاید وہ لوہے کا ہو) کا چولھا رکھا ہوا ہے کہ جس میں لکڑی، کوئلہ جلاؤ اور ساتھ میں بجلی سے ایک چھوٹا پنکھا ہوا دیتا ہے اور پھنکنی نہیں استعمال کرنی پڑتی۔
البتہ وہ چولھا کبھی کبھی استعمال کرتی ہوں۔