باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

اے خان

محفلین
اچھا ہے کام کرنے کے لئے زیادہ وقت مل گیا آپ کو۔ یہ وقت محفل پہ گزارئیے۔ ہم بھی تو پڑے ہیں راہوں میں ۔
واقعی کوفت ہوتی ہے اس طرح پروگرام اگلے دن پر جانے سے۔ ذہن میں سب کچھ سوچ رکھا ہوتا ہے اور پھر ترتیب ہی بدل جاتی ہے۔
لیکن ایک بات کی سمجھ نہیں آئی جاسمن آپا کہ ناشتے کا ذکر کر کے ثابت مسور چڑھا دئیے۔ ہماری تو دال نہیں گلتی اتنی جلدی ۔ اور ثابت مسور تو کافی زیادہ ٹائم لیتے ہیں۔ کسی خاص ترکیب سے پکاتی ہیں کیا؟
پریشر کوکر کس مرض کی دوا ہے
 
جاسمن

لائبریرین

نماز کے لیے اٹھی تو بھگو دیے تھے۔ گوشت فریزر سے نکال کے رکھ دیا تھا۔ پھر تھوڑی دیر لیٹی لیکن نیند نہیں آئی تو دال پکائی اور دیگر کام کیے۔ ہمارے گھر جو پانی زمینی ہے، اس میں ہماری دال نہیں گلتی۔ یہ واٹر سپلائی کا پانی تھا۔ اس میں گل گئی۔ پھر میں نے بڑے والے (ساگ والے) گھوٹنے سے تھوڑا سا گھوٹا بھی لگا دیا۔ لو جی دال تیار۔
 
جاسمن

لائبریرین
میں پریشر ککر میں کھانا نہیں بناتی۔ مٹی والی ہانڈی میں بناتی ہوں۔ آج بھی دال اسی میں بنائی ہے۔
میری ایک بری عادت ہے کہ مشکل مشکل کام ڈھونڈ لیتی ہوں۔
 
گُلِ یاسمیں

زبردست۔۔۔
ہم نے کبھی مسور بھگوئے نہیں شاید اسی لئے۔ اگلی بار مسور بھگو کر بنائیں گے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں پریشر ککر میں کھانا نہیں بناتی۔ مٹی والی ہانڈی میں بناتی ہوں۔ آج بھی دال اسی میں بنائی ہے۔
میری ایک بری عادت ہے کہ مشکل مشکل کام ڈھونڈ لیتی ہوں۔
یہ تو اچھی بات ہے۔ پریشر ککر میں ذائقے میں کافی فرق آ جاتا ہے ۔
 
یاز

محفلین
میں پریشر ککر میں کھانا نہیں بناتی۔ مٹی والی ہانڈی میں بناتی ہوں۔ آج بھی دال اسی میں بنائی ہے۔
میری ایک بری عادت ہے کہ مشکل مشکل کام ڈھونڈ لیتی ہوں۔
مٹی کے برتن کی چائے بھی خوب ہوتی ہے۔ آپ نے کبھی بنائی کیا؟
 
عرفان سعید

محفلین
میں پریشر ککر میں کھانا نہیں بناتی۔ مٹی والی ہانڈی میں بناتی ہوں۔ آج بھی دال اسی میں بنائی ہے۔
میری ایک بری عادت ہے کہ مشکل مشکل کام ڈھونڈ لیتی ہوں۔
واہ! مٹی والی ہانڈی انڈکشن اوون، گیس اوون یا پھر لکڑ اوون پر؟
 
جاسمن

لائبریرین
کبھی مٹی کی ہانڈی میں لکڑیوں کی آگ پر بھی پکایا؟
عرفان! ہم نے اپنا بچپن تیل کے روایتی چولھے (ہمارے والد صاحب، اللہ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ آمین! بڑا خوبصورت چولھا لائے تھے۔ ایک طرف تیل کی ٹینکی تھی اور دوسری طرف چولھا تھا۔ ) ، کوئلوں کی انگیٹھی، بُورے کی انگیٹھی، مٹی کا چولھا کہ جس میں لکڑیاں جلتی تھیں۔۔۔۔ ان سب کے ساتھ گزارا۔گو کبھی زیادہ کام نہیں کیا۔ پھر گیس آ گئی۔ اور ہم گیس کے عادی ہو گئے۔
سسرال میں میرے لیے خاص سلنڈر رکھا جاتا تھا لیکن میں نے لکڑی پہ کام کرنے میں کبھی نخرے نہیں کیے۔ اب بھی ایک جدید سٹیل کی شکل (کیونکہ شاید وہ لوہے کا ہو) کا چولھا رکھا ہوا ہے کہ جس میں لکڑی، کوئلہ جلاؤ اور ساتھ میں بجلی سے ایک چھوٹا پنکھا ہوا دیتا ہے اور پھنکنی نہیں استعمال کرنی پڑتی۔
البتہ وہ چولھا کبھی کبھی استعمال کرتی ہوں۔
 
اس لیے پوچھا کہ اپنے بچپن میں جب گاؤں جانا ہوتا تھا تو وہاں مٹی کی ہانڈی میں لکڑیوں کی آگ پر پکایا گیا سالن، اور لکڑیوں کے تندور میں پکائی گئی روٹی کا یک الگ ہی ذائقہ ہوتا تھا۔
 
حیران کن طور پر آپ کے بتائے گئے تمام طرح کے ایندھن میں بھینس سے حاصل کردہ ایندھن کا تذکرہ نہ پڑھنے کو ملا۔ ہمارے گاؤں وغیرہ میں تو سب سے زیادہ یہی مستعمل ہوا کرتا تھا۔
 
Top