باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

سید عمران

محفلین
آج مزے کا واقعہ ہوا۔ ایک بھنڈی کٹوری میں نکال کر ٹھنڈی ہونے کے لیےرکھی کہ چیک کرتی ہوں گلی ہے یا نہیں۔
کچھ ادھر ادھر دھیان تھا۔ یک دم کٹوری پہ نظر گئی تو دل دھک سے رہ گیا۔ ابھی میں پرے ہٹنے والی تھی کہ انکشاف ہوا ۔۔۔۔یہ چھپکلی نہیں ہے۔:D
چلیں یہ تو خیر ہوئی۔۔۔
اب ہمیں یہ دھڑکا لگا رہے گا کہ کسی دن چھپکلی بھنڈی نہ سمجھ لی جائے۔۔۔
اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
d9gkKRm.jpg

گوار پھلی آلو کی بھجیا بنائی !!!!

m5snKw6.jpg
 
جاسمن

لائبریرین
IMG20221023083452.jpg

ناشتے میں بیسن کے آمیزے کو روٹی پہ لگا کے پراٹھے بنائے۔ ساتھ میں پودینے، زیرہ، ہرا دھنیا، لہسن، ہری مرچ ، نمک سے تیار چٹنی کو دہی میں ملا کے رائتہ بنایا۔ لب سوز اور لبریز کپ چائے کا۔
کیا ناشتہ ہے واللہ!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بادام اخروٹ کاجو پستہ تل اور آٹے کو دیسی گھی میں بھون کر میٹھا تیار کیا۔ تھوڑی سی چینی بھی شامل کی کیونکہ گڑ نہیں تھا۔
صبح دوپہر شام کھایا۔ سالن روٹی کی خواہش ہی نہ ہوئی۔
مزے کا بنا۔ الحمد للہ
 
بندہ پرور

اس روٹی کو دیکھ کر تو منہ میں پانی بھر آیا
 
بندہ پرور

محفلین
بادام اخروٹ کاجو پستہ تل اور آٹے کو دیسی گھی میں بھون کر میٹھا تیار کیا۔ تھوڑی سی چینی بھی شامل کی کیونکہ گڑ نہیں تھا۔
صبح دوپہر شام کھایا۔ سالن روٹی کی خواہش ہی نہ ہوئی۔
مزے کا بنا۔ الحمد للہ
میری معزز بہن , یہ میٹھا تو نہ صرف بھوک کا علاج ہے بلکہ مہنگائی کا بھی علاج ہے ۔
 
بندہ پرور

محفلین
بھوک کے علاج کی تو سمجھ آتی ہے مگر مہنگائی کا علاج کیسے ہوا؟ اندازہ نہیں کیا کہ کیسی کمر توڑ مہنگائی ہے۔
مہنگائی کا علاج اس لئے کہا کہ آپ نے خود ہی کہا کہ اس کے کھانے کے بعد سالن اور روٹی کی خواہش ہی نہیں ہوئی , تو یہ مہنگائی کا علاج ہوا ناں , میری بہن.
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مہنگائی کا علاج اس لئے کہا کہ آپ نے خود ہی کہا کہ اس کے کھانے کے بعد بعد سالن اور روٹی کی خواہش ہی نہیں ہوئی , تو یہ مہنگائی کا علاج ہوا ناں , میری بہن.
اوہ اچھا اچھا اس لحاظ سے۔۔۔خواہش نہیں ہوئی سالن اور روٹی کھانے کی۔ مگر بنایا تو تھا نا۔
 
Top