بارے خانہ کعبہ کچھ جدید سائنسی معلومات

شمشاد

لائبریرین
یوسف بھائی بالکل کہانیاں ہیں۔ میں نے خاصی دیر وقت گزارا تھا اس وادی میں۔ ایک سڑک ہے دو رویہ، ایک طرف پہاڑ بالکل نزدیک ہے، دوسری طرف تھوڑا دور ہے۔ اور یہ جو جگہ مشہور ہے، اس سے کوئی تین یا چار کلو میٹر آگے جا کر سڑک ختم ہو جاتی ہے۔ اور وہاں سے واپس آنا پڑتا ہے۔ اس سارے علاقے میں درخت بہت زیادہ ہیں۔ زیادہ تر لوگ وہاں پکنک مناتے ہی نظر آئے۔ پرسکون علاقہ ہے، شہر سے دور اور ٹریفک سے دور۔
 
عسکری

معطل
مدینہ منورہ میں قربان اور قبا کے درمیان ایک بار بلدیہ نے کھدائی کرائی تھی کسی پروجیکٹ کی وجہ سے ۔ کسی اللہ کے بندے نے مشہور کر دیا یہ جو مٹی ہے خاک شفا ہے بس پھر کیا دنیا تھیلے بھر بھر کے اپنے ملک بھیجتی رہی اور گھر لے جاتی رہی :biggrin: اور بلدیہ اپنا سر پیٹتی رہی کہ او بھائی ہماری مٹی کو کدھر لے جا رہے ہو ۔:eek:
 
Derwaish

محفلین

لہہ دس
ایک بار کوئی شگوفہ چھوڑ دے بس
یہ بھی کوئی بات ہے
 
نایاب

لائبریرین
مدینہ منورہ میں قربان اور قبا کے درمیان ایک بار بلدیہ نے کھدائی کرائی تھی کسی پروجیکٹ کی وجہ سے ۔ کسی اللہ کے بندے نے مشہور کر دیا یہ جو مٹی ہے خاک شفا ہے بس پھر کیا دنیا تھیلے بھر بھر کے اپنے ملک بھیجتی رہی اور گھر لے جاتی رہی :biggrin: اور بلدیہ اپنا سر پیٹتی رہی کہ او بھائی ہماری مٹی کو کدھر لے جا رہے ہو ۔:eek:
اور یہ کیسی عجیب بات ہے ۔ اس یقین کے حامل لوگ اس مٹی کے " خاک شفاء ثابت ہونے کی حلفیہ شہادت دیتے ہیں ۔"
کہ برسوں پرانی داد چنبل اور خارش کے مریض اس خاک کی لپائی سے تندرست ہو گئے ۔
وہ " مسبب الاسباب ہستی " بندے کے ساتھ اس کے گمان مطابق سلوک کرتی ہے ۔
بات صرف یقین کی ہوتی ہے اور لوگ تو پتھروں سے بھی مرادیں پا لیتے ہیں ۔
اور یہاں ذکر ہے اس خاک کا ۔ جو روشن ہوئی آپ جناب نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نور سے ۔
اور مدینہ کی خاک نسبت خاص رکھتی ہے " محمد رسول اللہ " سے
وہ رستہ جس پر " رحمتہ للعالمین" پتھر کھاتے پاؤں سے خون بہاتے دعاگو رہے ہوں ۔
وہ رستہ اس کی مٹی کیسے خاک شفاء نہ ہو گی ۔
 
دوست

محفلین
مدینہ اور قبا کے درمیان رسول اللہ ﷺ نے کب پتھر کھائے تھے؟
یہاں تو کھدائی والی مٹی کی بات ہو رہی ہے۔
 
یوسف-2

محفلین
یوسف بھائی بالکل کہانیاں ہیں۔ میں نے خاصی دیر وقت گزارا تھا اس وادی میں۔ ایک سڑک ہے دو رویہ، ایک طرف پہاڑ بالکل نزدیک ہے، دوسری طرف تھوڑا دور ہے۔ اور یہ جو جگہ مشہور ہے، اس سے کوئی تین یا چار کلو میٹر آگے جا کر سڑک ختم ہو جاتی ہے۔ اور وہاں سے واپس آنا پڑتا ہے۔ اس سارے علاقے میں درخت بہت زیادہ ہیں۔ زیادہ تر لوگ وہاں پکنک مناتے ہی نظر آئے۔ پرسکون علاقہ ہے، شہر سے دور اور ٹریفک سے دور۔
جزاک اللہ
 
نایاب

لائبریرین
مدینہ اور قبا کے درمیان رسول اللہ ﷺ نے کب پتھر کھائے تھے؟
یہاں تو کھدائی والی مٹی کی بات ہو رہی ہے۔
میرے محترم دوست بھائی
مکہ سے مدینہ کے سفر کے درمیان کا کونسا ایسا علاقہ ہے
جہاں آپ جناب نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اذیت پہنچانے کی کوشش نہ کی گئی ہو ۔؟
کیا یہاں کی زمین آپ جناب کے لہو پاک سے سیراب نہیں ہوئی ؟
بات مٹی کی جو چاہے کھدائی سے نکلی یا غبار بن کر ہوا میں اڑی اور پتھروں پہ جم گئی ۔
 
arifkarim

معطل
مدینہ منورہ میں قربان اور قبا کے درمیان ایک بار بلدیہ نے کھدائی کرائی تھی کسی پروجیکٹ کی وجہ سے ۔ کسی اللہ کے بندے نے مشہور کر دیا یہ جو مٹی ہے خاک شفا ہے بس پھر کیا دنیا تھیلے بھر بھر کے اپنے ملک بھیجتی رہی اور گھر لے جاتی رہی :biggrin: اور بلدیہ اپنا سر پیٹتی رہی کہ او بھائی ہماری مٹی کو کدھر لے جا رہے ہو ۔:eek:
مسلمانوں کی انہی بے تکی حرکتوں کی وجہ سے یہود نصاریٰ ہم پر قہقہے لگاتے ہیں۔
 
عسکری

معطل
مسلمانوں کی انہی بے تکی حرکتوں کی وجہ سے یہود نصاریٰ ہم پر قہقہے لگاتے ہیں۔
یہ اکیلی بات نہیں ہے میں نے مدینہ میں بہت کچھ دیکھا کئی سال میں جیسے کہ
مسلک کی وجہ سے جماعت میں نماز نا پڑھنا
جنت البقیع سے مٹی اٹھانا
بئر علی اور عثمان کا پانی لے جانا
احد کے پہاڑ اور جبل رماتہ کے پتھر اٹھا کر لے جانا
حرم شریف میں جوتا نا پہننا حتی کے باتھ رومز میں بھی
پبلک کا کوئی بھروسہ نہیں کچھ بھی کرتی ہے :D
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
مدینہ شریف میں ایک "وادی جن" بہت مشہور ہوئی ہے۔ کہ وہاں پر گاڑی لے جائیں تو اپنے آپ چڑھائی کی طرف چلنا شروع ہو جاتی ہے۔ جو زائرین پاکستان سے آتے ہیں، ان کو لوٹنے کے لیے ویگنوں والے اور زیارتیں کروانے والے زائرین کو بھر بھر کر وہاں لے جاتے ہیں۔ اور تو اور، جن رہائش گاہوں میں یہ زائرین ٹھہرے ہوتے ہیں وہاں پر انتظامیہ، جو کہ عموماً پاکستانی ہی ہوتے ہیں، کی طرف سے بورڈ میں نے خود پڑھا ہے کہ "وادی جن جانے والے خواتین و حضرات صبح 7 بجے یہاں اکٹھے ہوں"

مزید یہ کہ یہ کہانی مشہور ہو گئی کہ اس وادی میں جن قافلوں کو لُوٹا کرتے تھے۔ تو قافلے والوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنوں کو قافلے لُوٹنے سے منع فرمایا۔ تو جنوں نے کہا ٹھیک ہے، لیکن ہم اپنی اہمیت ضرور جتائیں گے کہ یہاں ہم رہتے ہیں۔ تو اب وہی جنات بند گاڑیوں کو دھکیل کر چڑھائی کی طرف لے جاتے ہیں۔

مجھے بھی شوق ہوا وادی جن دیکھنے کا۔ مقامی لوگوں سے پوچھا، وہ حیرانگی سے میرا مُنہ دیکھنے لگے کہ مدینہ شریف میں وادی جن تو کوئی نہیں۔ خیر کسی نہ کسی طرح وہاں پہنچ ہی گئے۔ اس جگہ کا اصل نام وادی بیضاء ہے۔ اور مجھے اور میری گاڑی کو تو کسی جن نے دھکا نہیں لگایا۔

اللہ ہی ان لوگوں سے سمجھے گا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھتے ہیں۔
اگر وادی جن کا ایسا کوئی سلسلہ نہیں ہے تو پھر یہ جو نیٹ پر اس کی ویڈیوز ہیں وہ سب جھوٹ ہے کیا
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک واقعہ میں بھی آپ سب سے شیئر کرنا چاتی ہوں.میرا بھائی بتا رہا تھا کہ اُسے ایک دوست نے بتایا ہے.کہ اکھوڑاخٹک ایک شہر ہے جو نوشہرہ سے پہلےآتا ہے.وہاں ایک شخص رہتا ہے جو کے بہت نیک انسان ہے.الیاس نام ہے اُس کا.وہ عمرہ کے لیےسعودی عرب جانے لگا تو امام کعبہ کو خواب آیا اللہ کی طرف سے کہ میرا ایک مہمان آ رہا ہےاُس کی بہت خدمت کرنا.اور پھر امام کعبہ نےاُس شخص کی بہت عزت کی اور خدمت کی.اور ابھی کچھ دن پہلے امام کعبہ اکھوڑاخٹک میں آئےاُسے ملنے کے لیے.بہت لوگ اکھٹے ہو گئے اور امام کعبہ گرمی سے بے ہوش ہوگئے.میری سسٹر کی شادی اکھوڑا خٹک میں ہوئی ہے.اُس نے بتایا ہےکہ یہ سچا واقعہ ہے.وہ شخص پروفیسر ہے.اور بہت نیک انسان ہے.میری سس کا دیوراُس کے پاس جاتا رہتا ہے.
اندازِ بیان بتا رہا ہے کہ نعوذ باللہ اللہ پاک خود خواب میں آئے ہوں گے؟
 
Top