بارے خانہ کعبہ کچھ جدید سائنسی معلومات

فاتح

لائبریرین
318112_368193986567043_1255111435_n.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
غالباً ان صاحب نے کبھی بہ نفس نفیس خانہ کعبہ نہیں دیکھا۔ اور سُنی سُنائی بات کو ڈیزائن کر کے آگے بڑھا دیا۔

اس پیغام کو شائع کرنے والے کون صاحب ہیں؟
 

فاتح

لائبریرین
ہمارے فیس بک کے دوستوں میں کوئی سجاد ہاشمی ہیں جنھوں نے کسی "پرنس مظہر" کی تصویر کوشیئر کیا ہوا ہے۔
 

محمد امین

لائبریرین
واقعی مسلم امہ ان خرافات اور غیر ضروری بنی بنائی باتوں میں پھنس کر رہ گئی ہے۔ ہمارے ایمان اس قدر کمزور ہوگئے ہیں کہ ہم اسلام کو ثابت کرنے کے لیے غیرضروری سائنسی موشگافیاں کرتے نظر آتے ہیں۔
 

ساجد

محفلین
قدرتی طور پر اس کی ڈائریکشن ایسی ہے کہ چاند ، سُورج بھی اس کے اوپر کھڑے نہیں ہو سکتے۔
ابھی چند روز قبل خانہ کعبہ کے عین سر پر، سورج ، اس قدر عمودی ٹھہرا تھا کہ خانہ کعبہ کا سایہ ہی غائب ہو گیا تھا۔:daydreaming:
فیس بُک والے بھائی سائنس میں تو ہم سے ریسرچ ہونی نہیں کم از کم شعائرِ اسلامیہ کو ہی اپنی خیالی دست و بُرد سے محفوظ رہنے دو ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
سمجھ نہیں آتی مظاہرِ قدرت میں اللہ تعالیٰ کی اتنی ساری نشانیاں ہیں پھر یہ لوگ ایسے کھوکھلے بہانے کیوں ڈھونڈتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ صاحب پرندوں اور جہازوں کی بات کرتے ہیں، انہیں شاید علم نہیں کہ اب بھی بہت سے لوگ خانہ کعبہ کے اوپر چڑھتے ہیں۔

0.jpg
 

یوسف-2

محفلین
سمجھ نہیں آتی مظاہرِ قدرت میں اللہ تعالیٰ کی اتنی ساری نشانیاں ہیں پھر یہ لوگ ایسے کھوکھلے بہانے کیوں ڈھونڈتے ہیں۔
بھائی اس کی وجہ یہ ہے کہ اس قسم کی ”تحقیق“ ہم سادہ مسلمانوں کے لئے ہمارے عیار دشمن کرتے ہیں۔ تاکہ پہلے تو ہم ان باتوں پر ”ایمان“ لے آئیں۔ اور جب بعد ازاں یہ ”تحقیق غلط ثابت ہو“ (جو کہ جلد یا بدیر سادہ مسلمانوں پر بھی غلط ثابت ہو ہی جانی ہے) تو ”ان کا ایمان خراب“ ہو۔ کیا آپ نہیں سمجھتے کہ ہمیں جان بوجھ کر ”قرآن و حدیث“ کی تعلیمات کے اصل اسلام سے ہٹا کر اس قسم کی ”فضولیات“ میں جان بوجھ کر پھنسا یا جاتا ہے تاکہ ہماری ”توانائیاں“ نان ایشوز پر ضائع ہوں
 

یوسف-2

محفلین
یہ صاحب پرندوں اور جہازوں کی بات کرتے ہیں، انہیں شاید علم نہیں کہ اب بھی بہت سے لوگ خانہ کعبہ کے اوپر چڑھتے ہیں۔

0.jpg
جو اس بات کی ”علامت“ ہے کہ ہم مسلمان ”خانہ کعبہ کی عبادت“ نہیں کرتے۔ بلکہ اللہ کی عبادت کرنے کے لئے خانہ کعبہ ہمارے لئے محض ایک “قبلہ“ ہے۔ واضح رہے کہ بت پرستی کرنے والوں کی طرف سے مسلمانوں پر ایک ”اعتراض“ یہ بھی کیا جاتا ہے کہ یہ لوگ بھی تو پتھر کے بنے کعبۃ اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔
 

ساجد

محفلین
ابھی چند دن پہلے تک لاہور شہر میں ایک عورت کے بارے میں بہت سنا گیا کہ وہ عمرہ کرنے گئی اور حرمِ مکی کے فرش کی ٹائلوں کو دیکھ کر اس نے کہا کہ 'اس سے اچھی کوالٹی کی ٹائلیں تو ہمارے باتھ رُوم میں لگی ہیں'۔ اتنا کہنے پر اس عورت کی شکل بندریا کی ہوگئی کچھ "راویوں" نے کتیا اور کچھ نے اس کے علاوہ بھی کہا۔ گلی بازر میں کوچوان ٹائپ طبقے سے بات سنی تو دھیان نہ دیا کہ اس بات کے سو فیصد غلط ہونے کا یقین تھا لیکن پچھلے اتوار جب میری ایک چچا زاد نے یہ بات کہنے کے ساتھ یہ اضافہ بھی کیا کہ یہ عورت اب لاہور چڑیا گھر کے پنجرے میں ہے۔ میری یہ چچا زاد بی ایس سی ہیں اور ایک معیاری انگریزی سکول میں استانی بھی ہیں۔ اور اسے یہ بات اس کی ایک ساتھی استانی نے بتائی تھی ۔ مزید حیرت کی بات یہ کہ اسے اس بات پر یقین بھی تھا۔ اب میری بیگم نے وہیں بیٹھے فرمائش کر دی کہ مجھے وہ عورت دکھانے چڑیا گھر لے کر چلو۔ بہت سمجھایا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے لیکن بیوی کے آگے چُونکہ ہم بھی نرے عزیزی واقع ہوئے ہیں اس لئے بیوی+چچا زاد عازمِ چڑیا گھر ہوئے۔ اور وہاں جا کر ہمیں صرف اصلی جانور ہی دیکھنے کو ملے کوئی "نیشنلائزڈ" جانور ہمیں نظر نہ آیا۔
دو دن قبل زوجہ غالیہ نے یو ٹیوب کا ایڈریس کھولا کہ جہاں بقول اس کے اس عورت کی ویڈیو ہے۔ وہاں ایک اینیمیٹڈ ویڈیو تھی جو انتہائی کوڑھ پنے سے بنائی گئی تھی اور پس منظر میں چیخوں کی آواز ڈالی گئی تھی۔ اور جس چیز کے لئے یہ سارا ڈرامہ رچایا گیا تھا اس کی طرف بہت کم لوگوں کا خیال گیا اس ویڈیو پر ایک سنسنی خیز اشتہار کا ربط آتا ہے اور اسے کلک کرنے پر اس ویڈیو کے خالق یو ٹیوب کے اکاؤنٹ ہولڈر کے کھاتے میں ،ہر کلک پر ، معمولی سی رقم جاتی ہے۔
کیا ویڈیو بنانے والے قرآن کی اس بتائی گئی نشانی پر پورا نہیں اترتے جس میں کا مفہوم یہ ہے کہ "ان لوگوں نے تھوڑی سی منفعت کے عوض اللہ کا دین بیچ ڈالا"۔ اور کیا ہم ایس ایم ایس کے ذریعے ایسی افواہوں کو عام کر کے منافقوں کی شباہت اختیار نہیں کر لیتے؟۔ اور ہماری اعلی تعلیم یافتہ نسل بھی ایسی باتوں پر اس لئے یقین نہیں کرتی کہ وہ دین کی اس نصیحت سے ناواقف ہے کہ "جب تمہارے پاس کوئی خبر آئے تو اسے بنا تصدیق آگے مت بڑھاؤ"۔
 

وجی

لائبریرین
مجھے ایسی باتوں پر ہنسی، رونا اور غضہ آتا ہے
لوگ بغیر کچھ سوچے سمجھے ایسی ایسی باتیں کرتے ہیں کہ کچھ نہ پوچھیں ۔
شاید آپ لوگوں نے بھی سنا ہو ایک امریکی خلاباز خاتون کا اسلام قبول کرنا ۔ جو کہ بلکل غلط ہے اگر کسی نے وہ تصویر پر تحریر پر غور کیا ہو تو وہ بڑے آرام سے اس کو غلط مان سکتا ہے مگر ہمارے یہاں لوگ کچھ حد سے زیادہ ہی جزباتی ہوکر سوچتے ہیں ۔


ویسے فاتح صاحب کو چھ ہزار پیغامات پر بہت بہت مبارک ہو
 

شمشاد

لائبریرین
مدینہ شریف میں ایک "وادی جن" بہت مشہور ہوئی ہے۔ کہ وہاں پر گاڑی لے جائیں تو اپنے آپ چڑھائی کی طرف چلنا شروع ہو جاتی ہے۔ جو زائرین پاکستان سے آتے ہیں، ان کو لوٹنے کے لیے ویگنوں والے اور زیارتیں کروانے والے زائرین کو بھر بھر کر وہاں لے جاتے ہیں۔ اور تو اور، جن رہائش گاہوں میں یہ زائرین ٹھہرے ہوتے ہیں وہاں پر انتظامیہ، جو کہ عموماً پاکستانی ہی ہوتے ہیں، کی طرف سے بورڈ میں نے خود پڑھا ہے کہ "وادی جن جانے والے خواتین و حضرات صبح 7 بجے یہاں اکٹھے ہوں"

مزید یہ کہ یہ کہانی مشہور ہو گئی کہ اس وادی میں جن قافلوں کو لُوٹا کرتے تھے۔ تو قافلے والوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنوں کو قافلے لُوٹنے سے منع فرمایا۔ تو جنوں نے کہا ٹھیک ہے، لیکن ہم اپنی اہمیت ضرور جتائیں گے کہ یہاں ہم رہتے ہیں۔ تو اب وہی جنات بند گاڑیوں کو دھکیل کر چڑھائی کی طرف لے جاتے ہیں۔

مجھے بھی شوق ہوا وادی جن دیکھنے کا۔ مقامی لوگوں سے پوچھا، وہ حیرانگی سے میرا مُنہ دیکھنے لگے کہ مدینہ شریف میں وادی جن تو کوئی نہیں۔ خیر کسی نہ کسی طرح وہاں پہنچ ہی گئے۔ اس جگہ کا اصل نام وادی بیضاء ہے۔ اور مجھے اور میری گاڑی کو تو کسی جن نے دھکا نہیں لگایا۔

اللہ ہی ان لوگوں سے سمجھے گا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھتے ہیں۔
 
Top