بارے خانہ کعبہ کچھ جدید سائنسی معلومات

جب میں جدّہ میں مقیم تھا تو اکثر عربی حضرات سے ایک لطیفہ سننے کو ملا جو انہوں نے برصغیر کے لوگوں کے حوالےسے مشہور کر رکھا تھا۔۔۔جدّہ میں ایک چوک ہے جہاں ایک بہت بڑی بائسکل کا ماڈل رکھا گیا ہے، اسے سائکل والا چوک بھی کہا جاتاہے۔ تقریباّ دس میٹر تو اسکی اونچائی ہی ہوگی۔۔۔ لطفہ کچھ یوں ہے کہ کچھ پاکستانی جو عمرے پر سعودیہ آئے ہوئے تھے اور انکو تاریخی اور مقدس مقامات کی زیارات کا بہت شوق تھا، انکو ایک ڈرائیور اس چوک میں لے گیا اور کہنے لگا کہ یہ حضرت آدم علیہ السلام کی سائیکل ہے۔۔چنانچہ سب زائرین نے نہایت خشوع و خضوع سے فاتحہ اور دیگر دعاؤں کیلئے ہاتھ اٹھا دئیے۔۔۔:)
 
شکریہ نقوی صاحب۔۔آج ایک نئی بات معلوم ہوئی۔۔مکرر شکریہ :)
اس میں شکریہ کی کیا بات ہے جناب میں شرمندہ ہوتا ہوں کہ میری زبان اردو اتنی خراب ہے کہ اردو اور فارسی میں کوئی فرق نہیں رہ جاتا
عاشق ہوئے ہین آپ اک اور شخص پر
آخر ستم کی کچھ تو مکافات چاہیئے
اور ایک معذرت ہے مجھ پر قرض کے یہ فارسی کا ہی نہیں اردو کا متداول و رائج لفظ بھی ہے جو کہ زبان عربی سے لیا گیا ہے۔۔۔
 
وجی

لائبریرین
مدینہ شریف میں ایک "وادی جن" بہت مشہور ہوئی ہے۔ کہ وہاں پر گاڑی لے جائیں تو اپنے آپ چڑھائی کی طرف چلنا شروع ہو جاتی ہے۔ جو زائرین پاکستان سے آتے ہیں، ان کو لوٹنے کے لیے ویگنوں والے اور زیارتیں کروانے والے زائرین کو بھر بھر کر وہاں لے جاتے ہیں۔ اور تو اور، جن رہائش گاہوں میں یہ زائرین ٹھہرے ہوتے ہیں وہاں پر انتظامیہ، جو کہ عموماً پاکستانی ہی ہوتے ہیں، کی طرف سے بورڈ میں نے خود پڑھا ہے کہ "وادی جن جانے والے خواتین و حضرات صبح 7 بجے یہاں اکٹھے ہوں"

مزید یہ کہ یہ کہانی مشہور ہو گئی کہ اس وادی میں جن قافلوں کو لُوٹا کرتے تھے۔ تو قافلے والوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنوں کو قافلے لُوٹنے سے منع فرمایا۔ تو جنوں نے کہا ٹھیک ہے، لیکن ہم اپنی اہمیت ضرور جتائیں گے کہ یہاں ہم رہتے ہیں۔ تو اب وہی جنات بند گاڑیوں کو دھکیل کر چڑھائی کی طرف لے جاتے ہیں۔

مجھے بھی شوق ہوا وادی جن دیکھنے کا۔ مقامی لوگوں سے پوچھا، وہ حیرانگی سے میرا مُنہ دیکھنے لگے کہ مدینہ شریف میں وادی جن تو کوئی نہیں۔ خیر کسی نہ کسی طرح وہاں پہنچ ہی گئے۔ اس جگہ کا اصل نام وادی بیضاء ہے۔ اور مجھے اور میری گاڑی کو تو کسی جن نے دھکا نہیں لگایا۔

اللہ ہی ان لوگوں سے سمجھے گا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھتے ہیں۔

یہ ایک قدرتی نظر کا دھوکا ہے کہ ہمیں جو چڑھائی نظر آتی ہے وہ حقیقت میں نہیں ہوتی
اسکو Gravity Illusion Hill یا پھر صرف Gravity Hill کہتے ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
وجی بھائی یہ تو آپ سمجھتے ہیں ناں، میں بھی سمجھتا ہوں لیکن ان کو کون سمجھائے جو ہندوستان اور پاکستان سے آتے ہیں۔
 
عسکری

معطل
جہاز نہیں اڑتے مکہ پر کیونکہ سعودی حکومت نے اس کو نو فلائی زون قرار دے رکھا ہے ۔2005 میں لیبیا کا ایک جہاز بھول کر مکہ پر آ نکلا تو سعودی ائیر فورس کے جہازوں سے طائف ائیر بیس سے اڑ کر اسے منٹوں میں جا لیا تھا اور پھر زبردستی طائف جا اتارا تھا ۔ لیکن ہیلی کاپٹر تو سرا دن دندناتے پھرتے ہیں ھرم کے اوپر :ROFLMAO:
 
عسکری

معطل
sauhajready.jpg

5194700440_fa95fa91ab_z.jpg

na09-big.jpg
 
Derwaish

محفلین
مدینہ شریف میں ایک "وادی جن" بہت مشہور ہوئی ہے۔ کہ وہاں پر گاڑی لے جائیں تو اپنے آپ چڑھائی کی طرف چلنا شروع ہو جاتی ہے۔ جو زائرین پاکستان سے آتے ہیں، ان کو لوٹنے کے لیے ویگنوں والے اور زیارتیں کروانے والے زائرین کو بھر بھر کر وہاں لے جاتے ہیں۔ اور تو اور، جن رہائش گاہوں میں یہ زائرین ٹھہرے ہوتے ہیں وہاں پر انتظامیہ، جو کہ عموماً پاکستانی ہی ہوتے ہیں، کی طرف سے بورڈ میں نے خود پڑھا ہے کہ "وادی جن جانے والے خواتین و حضرات صبح 7 بجے یہاں اکٹھے ہوں"

مزید یہ کہ یہ کہانی مشہور ہو گئی کہ اس وادی میں جن قافلوں کو لُوٹا کرتے تھے۔ تو قافلے والوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنوں کو قافلے لُوٹنے سے منع فرمایا۔ تو جنوں نے کہا ٹھیک ہے، لیکن ہم اپنی اہمیت ضرور جتائیں گے کہ یہاں ہم رہتے ہیں۔ تو اب وہی جنات بند گاڑیوں کو دھکیل کر چڑھائی کی طرف لے جاتے ہیں۔

مجھے بھی شوق ہوا وادی جن دیکھنے کا۔ مقامی لوگوں سے پوچھا، وہ حیرانگی سے میرا مُنہ دیکھنے لگے کہ مدینہ شریف میں وادی جن تو کوئی نہیں۔ خیر کسی نہ کسی طرح وہاں پہنچ ہی گئے۔ اس جگہ کا اصل نام وادی بیضاء ہے۔ اور مجھے اور میری گاڑی کو تو کسی جن نے دھکا نہیں لگایا۔

اللہ ہی ان لوگوں سے سمجھے گا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھتے ہیں۔

آمین ثم آمین
ایک دوست سے میری اس بارے میں بات ہوئی تو اس سے تفصیل سے بتایا وہاں پے کوئی جن موجود نہیں ہے جگہ کچھ اس طرح کی ہے کے ہوا جب پہاڑوں میں سے سے گزرتی ہے تو اس کا ایک دباؤ بن جاتا ہے اور بند گاڑی چلتی ہے اس نے مجھے اور بھی بہت ساری بات بتائی جو آپ کی بات سے ملتی جلتی ہے اور عجیب بات یہ ہے کے جس نے جو کہا سب نے یقین بھی کر لیا جب کے قرآن و حدیث میں کو جو بیان کیا گیا ہے اس پے کان نہیں دھرتے
 
فاتح

لائبریرین
مدینہ شریف میں ایک "وادی جن" بہت مشہور ہوئی ہے۔ کہ وہاں پر گاڑی لے جائیں تو اپنے آپ چڑھائی کی طرف چلنا شروع ہو جاتی ہے۔ جو زائرین پاکستان سے آتے ہیں، ان کو لوٹنے کے لیے ویگنوں والے اور زیارتیں کروانے والے زائرین کو بھر بھر کر وہاں لے جاتے ہیں۔ اور تو اور، جن رہائش گاہوں میں یہ زائرین ٹھہرے ہوتے ہیں وہاں پر انتظامیہ، جو کہ عموماً پاکستانی ہی ہوتے ہیں، کی طرف سے بورڈ میں نے خود پڑھا ہے کہ "وادی جن جانے والے خواتین و حضرات صبح 7 بجے یہاں اکٹھے ہوں"

مزید یہ کہ یہ کہانی مشہور ہو گئی کہ اس وادی میں جن قافلوں کو لُوٹا کرتے تھے۔ تو قافلے والوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنوں کو قافلے لُوٹنے سے منع فرمایا۔ تو جنوں نے کہا ٹھیک ہے، لیکن ہم اپنی اہمیت ضرور جتائیں گے کہ یہاں ہم رہتے ہیں۔ تو اب وہی جنات بند گاڑیوں کو دھکیل کر چڑھائی کی طرف لے جاتے ہیں۔

مجھے بھی شوق ہوا وادی جن دیکھنے کا۔ مقامی لوگوں سے پوچھا، وہ حیرانگی سے میرا مُنہ دیکھنے لگے کہ مدینہ شریف میں وادی جن تو کوئی نہیں۔ خیر کسی نہ کسی طرح وہاں پہنچ ہی گئے۔ اس جگہ کا اصل نام وادی بیضاء ہے۔ اور مجھے اور میری گاڑی کو تو کسی جن نے دھکا نہیں لگایا۔

اللہ ہی ان لوگوں سے سمجھے گا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھتے ہیں۔
سلالہ، عمان میں مربت کے مقام پر ایک چڑھائی ہے جہاں ہم نے خود بھی تجربہ کیا تھا کہ گاڑی نیوٹرل کر کے انجن بند کر دیں اور وہ چڑھائی کی جانب آہستگی سے چلتی جاتی ہے۔۔۔ شاید مقناطیسیت کے باعث
 
جناب اس بارے میں پوسٹ نمبر 25 میں کچھ تفصیل بیان کی گئی ہے۔
اور اس طرح کئی جگہیں موجود ہیں دنیا میں
 
نیلم

محفلین
ایک واقعہ میں بھی آپ سب سے شیئر کرنا چاتی ہوں.میرا بھائی بتا رہا تھا کہ اُسے ایک دوست نے بتایا ہے.کہ اکھوڑاخٹک ایک شہر ہے جو نوشہرہ سے پہلےآتا ہے.وہاں ایک شخص رہتا ہے جو کے بہت نیک انسان ہے.الیاس نام ہے اُس کا.وہ عمرہ کے لیےسعودی عرب جانے لگا تو امام کعبہ کو خواب آیا اللہ کی طرف سے کہ میرا ایک مہمان آ رہا ہےاُس کی بہت خدمت کرنا.اور پھر امام کعبہ نےاُس شخص کی بہت عزت کی اور خدمت کی.اور ابھی کچھ دن پہلے امام کعبہ اکھوڑاخٹک میں آئےاُسے ملنے کے لیے.بہت لوگ اکھٹے ہو گئے اور امام کعبہ گرمی سے بے ہوش ہوگئے.میری سسٹر کی شادی اکھوڑا خٹک میں ہوئی ہے.اُس نے بتایا ہےکہ یہ سچا واقعہ ہے.وہ شخص پروفیسر ہے.اور بہت نیک انسان ہے.میری سس کا دیوراُس کے پاس جاتا رہتا ہے.
 
دیکھے سسٹر میں آپ کو غلط نہیں بولوں گا نہ ہی بحث کروں گا بس اتنا بولوں گا جو چیز ہم لوگوں نے اپنی آنکھوں سے نہ دیکھی ہو اور اس کی مکمل تحقیق نہ کی ہو خود سے سن کر نہیں ہر طرح سے اس پے یقین نہیں کرنا چاہے
یہ ہی وہ وجہ سے جس سے ایمان میں کمزور پیدا ہو جاتی ہے لوگ طرح طرح کے لوگوں سے فیص حاصل کرنے کی کوشش کر دیتے ہیں جب کہ قرآن پاک میں صاف صاف لکھا ہے کہ الله رب ال عزت کے سوا کسی سے کچھ نہ مانگو، وہ ہی سب بادشاہوں کا بادشاہ ہے
آپ کی بات ٹھیک بھی ہو سکتی ہے مگر بہن جن لوگوں کو الله رب ال عزت کی طرف سے خواب کا شرف حاصل ہوتا ہے وہ کسی اور کو نہیں بتاتے اس طرح کی باتیں ان کے اور الله رب ال عزت کے درمیان ہوتی ہیں
باقی میں تو بہت گنہگار انسان ہو الله رب ال عزت بہتر جانتا ہے
کمی بیشی کے لیے پیشگی معذرت
دعا گو
درویش
 
Derwaish

محفلین
سلالہ، عمان میں مربت کے مقام پر ایک چڑھائی ہے جہاں ہم نے خود بھی تجربہ کیا تھا کہ گاڑی نیوٹرل کر کے انجن بند کر دیں اور وہ چڑھائی کی جانب آہستگی سے چلتی جاتی ہے۔۔۔ شاید مقناطیسیت کے باعث

جی بھائی جان یہ پہاڑوں کے کشش اور ہوا کے دباؤ کی وجہ سے ہوتا ہے اور اس میں کو طلسم موجود نہیں
 
Derwaish

محفلین
جب میں جدّہ میں مقیم تھا تو اکثر عربی حضرات سے ایک لطیفہ سننے کو ملا جو انہوں نے برصغیر کے لوگوں کے حوالےسے مشہور کر رکھا تھا۔۔۔ جدّہ میں ایک چوک ہے جہاں ایک بہت بڑی بائسکل کا ماڈل رکھا گیا ہے، اسے سائکل والا چوک بھی کہا جاتاہے۔ تقریباّ دس میٹر تو اسکی اونچائی ہی ہوگی۔۔۔ لطفہ کچھ یوں ہے کہ کچھ پاکستانی جو عمرے پر سعودیہ آئے ہوئے تھے اور انکو تاریخی اور مقدس مقامات کی زیارات کا بہت شوق تھا، انکو ایک ڈرائیور اس چوک میں لے گیا اور کہنے لگا کہ یہ حضرت آدم علیہ السلام کی سائیکل ہے۔۔چنانچہ سب زائرین نے نہایت خشوع و خضوع سے فاتحہ اور دیگر دعاؤں کیلئے ہاتھ اٹھا دئیے۔۔۔ :)

یہ تو کچھ بھی نہیں بھائی جان اپنے لوگوں کا یہ حل ہے سن سن کر ہر کسی کی بات پے یقین کرنے کا کہ دو عربی ان کو غلط الفاظ میں باتیں کر رہے ہوتے ہیں اور یہ ہاتھ بھاند کے کھڑے ہو جاتے ہیں کے پتہ نہیں کون سے درس دیا جا رہا ہے
 
عثمان

محفلین
جی بھائی جان یہ پہاڑوں کے کشش اور ہوا کے دباؤ کی وجہ سے ہوتا ہے اور اس میں کو طلسم موجود نہیں
بصری دھوکا ہے کہ گاڑی "چڑھائی" کی طرف چل رہی ہے۔ وضاحت اوپر وجی صاحب نے کردی ہے۔ اوپر لنک ملاحضہ کریں۔ :)
ورنہ ہوا کا دباؤ اور پہاڑوں کی کشش گاڑی لڑھکا سکتی ہے تو انسان کو محفوظ ہیں ؟ :)
 
نیلم

محفلین
میرا اس دھاگے میں یہ بات پوسٹ کرنے کا مقصد ہی یہ تھا کہ میں نے بھی یہ بات سُہنی یے.کیونکہ اس دھاگے میں یہ ہی بات ڈسکس ہو رہی ہے.اور رہی بات تصدیق کی تو یہ بات بھی میں نے بتائی ہے.کہ میری سس کی وہاں شادی ہوئی ہےاُس نے بھی بتایاہے.کہ امام کعبہ وہاں آئے تھے.باقی اللہ بہتر جانتاہے.اور آپ کا بھی بہت شکریہ.
 
یوسف-2

محفلین
شمشاد بھائی!
”وادی جن“ میں ”جن“ اگر نہ بھی ہوں تو یہ ”وادی“ تو موجود ہے۔ جس میں داخل ہوتے ہوئے گاڑیوں کو معمول سے کئی گنا زیادہ اسپیڈ دینی پڑتی ہے۔ اور اس ”وادی“ سے ”واپسی“ پر انجن بند بھی تو گاڑی خود بخود اتنی تیز چلتی ہے کہ بریک پر پاؤں رکھنا پڑتی ہے ۔۔۔ میں خود اس وادی میں تو نہیں جاسکا تھا، مگر ہمارے ایک ساتھی حاجی صاحب جو خیر سے انجینئر بھی ہیں، توہم پرست بھی نہیں، وہ تو وہاں یہ منظر دیکھ آئے تھے۔ نیٹ پر تو اس بارے میں کافی مواد موجود ہے، ویڈیوز بھی ہے۔ ایک نظریہ یہ بھی ہے کہ اس وادی کی زمین میں مقناطیسی قوت اور مقناطیسی میدان موجود ہیں جس کے یہ کرشمے ہیں۔ کیا یہ سب ”کہانیاں“ ہیں ؟؟؟
 
Top