تعارف بارش

فرخ منظور

لائبریرین
خوش آمدید بارش - لیکن اپنا کچھ تعارف تو کروائیے - کیا کرتےہیں -کیا مشاغل ہیں - محفل کا پتہ کیسے پتا چلا؟ اور جو بھی بات آپ بتانا چاہیں -
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید بارش۔ ایسے ہی برستے رہیں محفل میں/۔۔ یا برستی رہیں کا صیغہ استعمال کرنا ہوگا؟
 
نام نہیں بتا سکتا۔
کام طالبعلم ہوں۔
عمر 21سال
اور آپ پوچھو؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

ماشااللہ خوب تعارف ہے آپ کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں اس لحاظ سے بھی گرمجوشی سے خوش آمدید کہونگا کہ یہاں بارش عموما کم ہی ہوتی ہے ۔۔۔۔ زیادہ تر مٹی کے چھکڑ چلتے ہیں۔۔۔۔۔ بس یونہی برستے رہیں۔۔۔۔۔۔
تھوڑا رک رک کر برسیے گا کیچڑ کا احتمال ہے ۔۔۔۔۔۔
بہرحال خوش آمدید
مندرجہ بالا لائنیں کراچی کے حوالے سے ہیں "خصوصا" :)
 

بلال

محفلین
بارش کو محفل پر خوش آمدید۔۔۔ برسو برستے رہو۔۔۔ ایسا نہ ہو کہ گرج گرج کر ہی چپ کر جاؤ۔؟
 

تعبیر

محفلین
ہا ہا ہا ۔سب کے کمنٹ خاصے دلچسپ ہیں۔
بارش وعلیکم سلام اور خوش آمدید ۔بعد مین آپ سے تفصیل سے بات ہو گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک سوال پوچھا کہ نام کیا ہے تو جواب ملا نام نہیں بتا سکتا تو اب اور کیا پوچھیں جبکہ بات چیت شروع ہی نام سے ہوتی ہے۔ خیر اردو محفل میں آتے رہیں۔ اب پتہ نہیں آپ گرجنے والے ہیں کہ برسنے والے۔
 

زینب

محفلین
ویلللللللللللکم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمیں تو بارش کی اشد سے بھی زیادہ ضرورت ہے کہ ایک بار ہی درشن کروا کے ایسی غائب ہوئی کہ واپسی کا راستہ ہی بھول گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

Champion_Pakistani

محفلین
ایک سوال پوچھا کہ نام کیا ہے تو جواب ملا نام نہیں بتا سکتا تو اب اور کیا پوچھیں جبکہ بات چیت شروع ہی نام سے ہوتی ہے۔ خیر اردو محفل میں آتے رہیں۔ اب پتہ نہیں آپ گرجنے والے ہیں کہ برسنے والے۔
اچھا نام ہے میرا اکرم
گرجنے یا گرجنے والی بارش نہیں ہوں۔
 
Top