بارش آئی از محمد خلیل الرحمٰن

بارش آئی
بچوں کے لیے ایک نظم از محمد خلیل الرحمٰن

بادل گرجا بارش آئی ٹپ، ٹپ، ٹپ، ٹپ، ٹپ
ہم بچوں نے دھوم مچائی تھپ، تھپ، تھپ، تھپ، تھپ

تیز ہوئی جب بارش، برسی چھم، چھم، چھم، چھم، چھم
کھیلے اور آنگن میں نہائے سب بچے اور ہم

بادل ٹوٹ کے برسے، نالے بہنے لگے بھل ، بھل
سڑکیں، گلیاں اور میدان بھی ہوگئے سب جل تھل

بارش نے کھیتوں، کھلیانوں کو سیراب کیا
سڑکوں اور میدانوں کو بھی زیر آب کیا

بارش میں جب بھیگی بلی، بولی میاؤں، میاؤں
خشک کیا تب بھی بھی یوں بولی ، میاؤں، میاؤں، میاؤں​
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
بہت دلچسپ
خلیل بھیا ابھی میکائیل کو سنائی گو اُنکو اردو بولنا کم کم آتی ہے ۔ساتھ ساتھ ترجمہ کر کر کے بتاتے رہے بہت خوش ہوئے پر سنگاپور میں بھی بارش سے پریشان ہوتے ہیں کہتے ہیں ۔۔
Rain, rain, go away
Come again some other day
 
شمشاد

لائبریرین
خلیل بھائی کچھ خدا خوفی کریں، پہلے ہی بارش کی وجہ کراچی ڈوبا ہوا ہے اور آپ اور بارش کے لیے کہہ رہے ہیں۔

بہت داد قبول فرمائیں۔
 
واہ! یعنی ہماری نظم بچوں تک پہونچا رہی ہیں، جیتی رہیے بہنا!
 
خلیل بھائی کچھ خدا خوفی کریں، پہلے ہی بارش کی وجہ کراچی ڈوبا ہوا ہے اور آپ اور بارش کے لیے کہہ رہے ہیں۔

بہت داد قبول فرمائیں۔
شمشاد بھائی بچوں کو بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے کیا واسطہ ، انہیں تو بارش میں کھیلنے میں لطف آتا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت دلچسپ خلیل بھائی۔

بارش میں جب بھیگی بلی، بولی میاؤں، میاؤں
خشک کیا تب بھی بھی یوں بولی ، میاؤں، میاؤں، میاؤں

ڈرائیر ہی سے خشک کیا ہو گا۔ نچوڑنے سے تو اس کا کام تمام ہو جانا تھا۔
 
بہت دلچسپ خلیل بھائی۔

بارش میں جب بھیگی بلی، بولی میاؤں، میاؤں
خشک کیا تب بھی بھی یوں بولی ، میاؤں، میاؤں، میاؤں

ڈرائیر ہی سے خشک کیا ہو گا۔ نچوڑنے سے تو اس کا کام تمام ہو جانا تھا۔
20220630-185706.jpg

IMG-20220627-WA0006.jpg

ہماری بلی ہے، نچوڑیں یا مشین میں دھویں!
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بہت دلچسپ خلیل بھائی۔

بارش میں جب بھیگی بلی، بولی میاؤں، میاؤں
خشک کیا تب بھی بھی یوں بولی ، میاؤں، میاؤں، میاؤں

ڈرائیر ہی سے خشک کیا ہو گا۔ نچوڑنے سے تو اس کا کام تمام ہو جانا تھا۔
بہت دیر تک تلاش کے بعد ملی ہے یہ تصویر

IMG-20220502-WA0008.jpg

واضح ہو کہ بارش میں بھیگی کر یہ حال نہیں ہوا، نہلا ے کے بعد ہوا ہے۔
 
Top