باتیں فدا صاحب کی

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ہمارے آفس میں ایک یو ڈی سی ہیں ان کی عمر 70 سال تک ہے وہ جب بھی کوئی بات کرتے ہیں اس کے ساتھ کوئی نا کوئی واقعہ سناتے ہیں اور وہ ہر بات کو مزاق میں کرتےہیں کبھی بھی سنجیدہ نہیں ہوتے ہمارے آفس میں سب سے زیادہ مزاق وہ میرا اڑاتے ہیں تو میں پھر آپ کو ان کی باتیں سنایا کرؤں گا جو باتیں میرے ساتھ وہ کرتے ہیں
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
مجھے انگلش نہیں آتی ہے میں انگلش میں بہت کمزور ہوں اس لے اکثر مجھے انگلش سیکھنے کے طریقے بتاتے رہتے ہیں ایک دن میں آفس میں آیا تو بہت سنجیدگی کے ساتھ مجھے اپنے پاس بٹھایا اور کہنے لگے دیکھوں خرم انگلش ہمارے لے ضروری ہے ہم چاہے جہاں بھی چلے جائے انگلش کی وجہ سے ہم اپنی بات دوسرے کو بتا سکتے ہیں میں سمجھا آج بہت سنجیدہ ہیں اور کوئی اچھی بات ہی کرے گے میں نے توجہ دی تو کہنے لگے
تم ایک کام کیا کرو اس سے تمہاری انگلش ٹھیک ہو جائے گی میں نے پوچھا کیا کام تو کہنے لگے انگلش فوڈ کھایا کرو تمہاری انگلش ٹھیک ہو جائے گی :grin:
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں جب بھی کوئی کپڑے پہن کر آؤں چاہے اچھے ہو یا نا لیکن فدا صاحب نے کوئی نا کوئی بات ضرور کرنی ہوتی ہے مثلاََ کالی شرٹ پر لگتا ہے آج تم سوگ منا رہے ہو
قمیص شلوار پر آج تو تم دیھاتی بن کر آئے ہو پنٹ شرٹ پر واہ واہ آج تو لگتا ہے وکیل صاحب آ گے ہیں جینز پہن کر آؤں تو کہتے ہیں مجھے یہ تو بتاؤ اس میں گُسے کیسے ہو :grin:
 

تعبیر

محفلین
ستر سال :eek: میرے خیال میں تو 60 میں ریٹائیر کر دیتے ہیں

کافی فدا فدا لگتے ہیں آپ پر :grin: ویسے یہ کیسے پتہ چلتا ہے کہ اگلہ مذاق کر رہا ہے یا طنز :confused:
 

شمشاد

لائبریرین
قمیض ایسے لکھتے ہیں۔ اگر صحیح پوچھیں تو اصل لفظ قمیص ہے۔
مجھے لگتا ہے انگریزی تو بعد میں‌ پہلے آپ کو اردو سکھانی پڑے گی۔ ;):cool:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کون سا محکمہ ہے پاکستان کا جس میں ستر سال کا بندہ ابھی یو ڈی سی ہی ہے؟
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
تعبیر
ستر سال میرے خیال میں تو 60 میں ریٹائیر کر دیتے ہیں
یہ کون سا محکمہ ہے پاکستان کا جس میں ستر سال کا بندہ ابھی یو ڈی سی ہی ہے؟


السلام علیکم جی ہاں سب اسی طرح حیرت کا اظہار کرتے ہیں جب بنگلہ دیش پاکستان کا حصہ تھا اس وقت فدا صاحب فوج میں یو ڈی سی تھے جنگ کے بعد پاکستان آ گے اس کے بعد ایک اور محکمے میں نوکری کی اور اس کے بعد اب نسٹ یونیوسٹی میں جاب کر رہے ہیں ان کے گھر کے حالات کچھ ٹھیک نہیں ہیں اب ان کا بیٹا دبی چلا گیا ہے اب ہو سکتا ہے وہ نوکری چھوڑ دیے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ستر سال :eek: میرے خیال میں تو 60 میں ریٹائیر کر دیتے ہیں

کافی فدا فدا لگتے ہیں آپ پر :grin: ویسے یہ کیسے پتہ چلتا ہے کہ اگلہ مذاق کر رہا ہے یا طنز :confused:



جی جی مذاق ہو یا طنز میں ہنس جاتا ہوں مجھے فرق نہیں پڑتا مذاق ہے یا طنز مذاق ہو تو ہنسی آتی ہو اور اگر طنز ہو تو خوشی ہوتی ہے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شاعرے جنوب

ایک دن فدا صاحب برے سنجیدہ تھے مجھے اپنے پاس بیٹھنے کو کہا میں بیٹھ گیا مجھے پتہ تھا انھون نے کوئی مذاق ہی کرنا ہے لیکن بہت سنجیدگی کے ساتھ میرے ساتھ بات کرنے لگے میں بھی سنجیدہ ہو گیا مجھ سے پوچھنے لگے تم شاعری کس وقت کرتے ہو میں نے کہا سر کچھ پتہ نہیں کسی وقت بھی آمد ہو جاتی ہے کہنے لگے اگر تمہیں کوئی موضوع دیا جائے تو اس پر لکھ سکتے ہو میں نے کہا جی ہاں لیکن بہت مشکل ہوتا ہے ایسے لکھنا اس کے بعد کچھ سوچنے لگ گے مجھے اب ڈر تھا کچھ نا کچھ کہہ گے میں نے کہا کیا سوچ رہے ہیں فدا صاحب کہنے لگے ایک انگریز شاعر تھا اس کو شاعرِ مغرب کہا جاتا تھا علامہ صاحب کو شاعرے مشرق کہا جاتا ہے میں سوچتا ہوں تمہیں شاعرے جنوب بنا دیتے ہیں اس کے ساتھ ہی ہا ہا ہا کی آواز آئی
 
Top