عظیم

محفلین
قینچی سے کاٹی تھی یا یوں ہی اتار دی تھی وہ ڈوری یاد نہیں، مگر ایک دوست تھا بچپن کا اس کا دیا ہوا ایک لاکٹ تھا جو اس ڈوری میں پرو کر ڈالے رکھا!!
 
عظیم

محفلین
کہاں ہے اب وہ دوست یہ بھی معلوم نہیں، میں پاکستان سے باہر چلا گیا اور وہ یہیں پاکستان کے کسی اور شہر میں کام کے سلسلے میں منتقل ہو گیا۔ دو ہی دوست تھے میرے جنہیں میں واقعی دوست سمجھتا تھا، ایک بیچارہ وفات پا گیا اور دوسرا روزگار کے اندھیروں میں گھو گیا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گم ہو جاتےبہیں دنیا کی بھیڑ میں لوگ
 
عظیم

محفلین
گھومنے بھی جانا کہیں تو میرا سارا خرچہ انہیں دوستوں نے اٹھانا، صرف خرچہ ہی نہیں میرے ہاتھ میں اگر کوئی سامان ہونا تو وہ بھی انہیں میں سے کسی نے اٹھانا ہوتا تھا، عمر میں دونوں سے چھوٹا تھا تو دونوں چھوٹے بھائیوں کی طرح رکھتے تھے مجھ کو!
 
Top