الف نظامی

لائبریرین
ذکر کیجیے رحمن و رحیم و کریم ذات کا اور پھر رحمت کی دعا کیجیے کہ وہ ہمہ وقت ہماری صدائیں سنتا ہے۔

اتنی تسکیں پسِ فریاد کہاں ملتی ہے
کوئی مائل بہ سماعت ہے یہ دل جان گیا
 

عظیم

محفلین
ذکر کیجیے رحمن و رحیم و کریم ذات کا اور پھر رحمت کی دعا کیجیے کہ وہ ہمہ وقت ہماری صدائیں سنتا ہے۔

اتنی تسکیں پسِ فریاد کہاں ملتی ہے
کوئی مائل بہ سماعت ہے یہ دل جان گیا
زیادہ سے زیادہ مغفرت مانگتے رہنا چاہیے، بے شک وہ بخشنے والا مہربان ہے
 

عظیم

محفلین
صرف بچوں کو ہی نہیں بڑوں کو بھی شوق ہوتا ہے قربانی کے جانوروں کو گلیوں میں چکر لگوانے کا
فی الحال گلی محلوں میں اتنے جانور دیکھنے کو نہیں مل رہے، شاید لوگ قیمتوں میں کمی کے منتظر ہیں
 

انیس جان

محفلین
ظلم گردانتے ہیں جانوروں پر کچھ لوگ مسلمانوں کی قربانی پر۔ انہیں کیا پتہ کہ کتنے ہی غریب ان دنوں کے انتظار میں رہتے ہیں
غریب لوگ انتظار میں ہوتے ہیں بجا فرمایا آپ نے کئی لوگ جو خطِ غربت سے بھی نیچے زندگی بسر کرتے ہیں
وہ لوگ بھی عیدالاضحیٰ کے دنوں میں گوشت کا سواد لے لیتے ہیں
 

عظیم

محفلین
قینچی کا استعمال کرتے تھے شاید یا کسی کٹر کا۔ ہمارے محلے میں پی ٹی سی ایل کی تاریں کاٹ دی جاتی تھیں، مجبوراََ کیبل/فائبر نیٹ لگوانا پڑا ہمیں تو کچھ عرصہ پہلے
 
فوراً مراسلہ ڈالوں کہ پھر نجانے کب نیٹ ملے
شورش سے بھاگتا ہوں دل ڈھونڈتا ہے میرا
ایسا نیٹ جس پر کچھ سپیڈ ایکسٹرا ہو
کچھوے کو آئے جس دم خرگوش کچھ ہنسانے
خیال یہ بھی رکھنا ،آپکا کیمرا دیکھتا ہو!!

(ایم یو اے۔۔۔مراسلہ انڈر اریسٹ وغیرہ!)
 
Top