عظیم

محفلین
ضروری ہو گیا ہے کہ اس لڑی کو بھی اوپر لایا جائے۔ تا کہ اس میں بھی چہل پہل شروع ہو، آج دونوں الف بے کی لڑیاں رکی ہوئی ہیں
 

عظیم

محفلین
طویل ویک اینڈ آگیا ہمارا اس مرتبہ ۔ اب تین دن کی چھٹی ہے ۔
ظہر کی نماز کے بعد شکرانے کے بھی نفل ادا کر لیجیے گا، یہاں تو ماشاء اللہ چھٹی والے دن پہلے بچوں کو باہر لے جانا پڑتا ہے، پھر بھی الحمد للہ وقت مل ہی جاتا ہے آرام کا
 

سیما علی

لائبریرین
غلط بات ہوگئی آپا ، گھر سے کام کرنے کے نظام میں خلل پڑ گیا ۔ اس لیے دشواری کا سامنا ہے ۔
فوراً دعا کی ہم نے اپنے بھیا کہ لئے ۔۔بھیا یہاں بجلی پانی سے ہی تنگ رہیتے ہیں اور وہی مسائل ان چیزوں کے آڑے آتے ہیں ۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
ضروری ہو گیا ہے کہ اس لڑی کو بھی اوپر لایا جائے۔ تا کہ اس میں بھی چہل پہل شروع ہو، آج دونوں الف بے کی لڑیاں رکی ہوئی ہیں
قاعدے قرینے سے تو دونوں لڑیوں میں یکے بعد دیگرے سب کو آنا چاہیے

 

سیما علی

لائبریرین
کیا کر یں استاد محترم یاداشت بڑی خراب ہوگئی ہے ۔۔بھول جاتے ہیں اس لڑی میں جب ہوتے ہیں تو یہاں آنا ۔۔
پہلے ہمیں %80 لوگوں کے فون نمبر زبانی یاد رہتے تھے اب تو یہ عالم ہے الماری کے سامنے کھڑے ہوتے اور بھول جاتے ہیں کیا لینے آئے تھے ۔۔🥲
 

وجی

لائبریرین
ضروری ہو گیا ہے کہ اس لڑی کو بھی اوپر لایا جائے۔ تا کہ اس میں بھی چہل پہل شروع ہو، آج دونوں الف بے کی لڑیاں رکی ہوئی ہیں
قاعدے قرینے سے تو دونوں لڑیوں میں یکے بعد دیگرے سب کو آنا چاہیے
گزر ہوا ہمارا یہاں سے تو ہم نے سوچا
السلام علیکم کہتے چلیں ۔
 
Top