سیما علی

لائبریرین
یہاں ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں ۔ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ آپکا انتظار نہ ہو ۔۔۔یہ لیجیے آپکی چائے۔۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔۔۔

0ZPKHJM.jpg
 
آخری تدوین:
قاز پرندہ دیکھا ہے کسی نے کہ بطخ کی مانند ہوتا ہے یا کبوتر کی مانند؟؟؟
بھیا میں نے دیکھا ہے،بالکل بطخ کی طرح۔۔۔ گاؤں کے لوگ تو پالتے ہیں۔
ایک بار بچپن میں کسی کے گھر گئی تو میں نے اسے چھیڑ دیا،وہ تو میرے پیچھے لگ گیا،گھر والوں نے اسے پیچھے ہٹایا
 

سید عمران

محفلین
کچھ بھی ہوجائے ا ب پ کی ترتیب تو برقرار رہنی چاہیے!!!

ایک بار بچپن میں کسی کے گھر گئی تو میں نے اسے چھیڑ دیا،وہ تو میرے پیچھے لگ گیا،گھر والوں نے اسے پیچھے ہٹایا
پہلی بار پڑھنے پر ایسا لگا جیسے اسے چھیڑ دیا جس کے یہاں جانا ہوا تھا۔۔۔
پھر دوبارہ پڑھ کے تسلی ہوئی کہ نہیں نہیں قاز ہی کو چھیڑا تھا!!!
:inlove::inlove::inlove:
 

سیما علی

لائبریرین
آپی میں نے تو غاز سنا ہے۔۔روغن غاز۔۔۔غاز شاید چکور کو کہتے ہیں۔
چائے پی لیں پہلے اور صابرہ بٹیا کو بھی دے دیں سردی سے آیئں ہیں ۔۔۔؀
ہم نے ہر چند ملا ان کو بہت روغن قاز
پر کسی شکل ذرا ان کی رکھائی نہ گئی !!!
؀
چکنی چپڑی باتیں کرنا،مطلب براری کے لیے خوشامد درآمد کرنا، دھوکا دینا!!!!
 

سید عمران

محفلین
خوباں کو غالب نے جہاں چھیڑا تھا وہ جگہ کہاں واقع ہے؟؟؟
جلد بتایا جائے تاکہ دیگر متمنی چھیڑ چھاڑ جائے وقوعہ پہ پہنچ کر مراد من کی پائیں!!!
 
Top