محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
سر آپ اِسے بہت گہرائی میں لے گئے ،جبکہ ہلکے پھلکے مزاح
کا موقع ملے تو اُسےہاتھ سے جانے نہ دینا چاہیے،میں نے بھی
یہی کیا ۔۔۔۔۔آپ بھی یہی کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاید اب کی بار آپ سنجیدہ ہو گئے۔ حالانکہ میں بھی دیے سے دیا جلانے کی کوشش کر رہا تھا 🙂
 
سر آپ اِسے بہت گہرائی میں لے گئے ،جبکہ ہلکے پھلکے مزاح
کا موقع ملے تو اُسےہاتھ سے جانے نہ دینا چاہیے،میں نے بھی
یہی کیا ۔۔۔۔۔آپ بھی یہی کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صدقِ دل سے کہتے ہیں شکیل صاحب کہ ہم نے تو احتیاطاََ مزاح کے ثبوت میں :ROFLMAO: :ROFLMAO: :ROFLMAO: بھی چسپاں کر دیئے تھے۔آپ بھی ہلکے پھلکے مزاح کے طور پر لیں
 
آخری تدوین:
ظاہر ہے جناب یہ محفل طلباے علم وادب ،اور مختلف علوم کے
اساتذہ سے سجی ہے چنانچہ ہم آپ کی تقلید میں ان تمام اہلِ طلب
اور اصحابِ فکر و نظر کو۔۔۔۔ السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ عرض
کرتے ہوئے کسی دوسری لڑی کی طرف کوچ کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
فر فر ہوا کی طرح لڑی چلی تو دو ہزار ویں صفحہ تک پہنچی ہمارا سلام اور مبارکباد دونوں لڑی والوں کو۔۰

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر62
 

وجی

لائبریرین
کہاں ہماری گُلِ یاسمیں بٹیا ذرا آواز تو دیں چالیس ہزار واں مراسلہ لکھنا ہے ۔
گز بھر زبان ہے انکی
انکی جگہ میرا خیال ہے الف عین یا پھر شمشاد کو چالیس ہزارواں پیغام دینا چاہیئے
آخر کو چالیس ہزار میں شمشاد صاحب کے سب سے زیادہ پیغامات ہونگے۔
 

سیما علی

لائبریرین
عین ممکن ہے کہ @شکیل احمد خان23 نوٹ پیڈ میں اپنے جوابات لکھ کر محفل میں کاپی پیسٹ کر دیتے ہوں
میں سمجھا نہیں استادِ محترم کاپی پیسٹ سے کیا مراد ہے آپ کی؟
1۔میرے طویل ؟
2۔غیردلچسپ ۔۔۔ یاپھر
3 ۔اونگے بونگے جواب؟؟؟
 

سیما علی

لائبریرین
نئی نئی باتیں کرنا ہے اس لڑی میں بہت دن ہوئے گُلِ یاسمیں بٹیا بہت مصروف ہیں اور بالکل نہیں آرہی محفل میں ورنہ علیک سلیک کے علاوہ بہت کچھ ملے گا اس لڑی میں ۔۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر62
 
واجب الاحترام شرکائے محفل سے کوئی بتائے ،کیا 2000صفحات
پر یہ سلسلہ ختم ہوجائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
میں سمجھا نہیں استادِ محترم کاپی پیسٹ سے کیا مراد ہے آپ کی؟
1۔میرے طویل ؟
2۔غیردلچسپ ۔۔۔ یاپھر
3 ۔اونگے بونگے جواب؟؟؟
ہم یہ سمجھے تھے کہ Word Wrap کے ساتھ نوٹ پیڈ میں کچھ تحریر کر کے کاپی کریں فون/لیپ ٹاپ/ ٹیبلیٹ کے کلپ بورڈ پر، اور پھر پیسٹ کریں تو اسی طرح آدھی آدھی سطر کے پیغامات نظر آتے ہیں۔ دوسروں کے مراسلے دیکھیں، صفحے کے دونوں سروں تک مراسلے موجود ہیں، طویل مراسلوں کی صورت میں، لیکن تمہارے آدھے صفحے تک ہیں، اوپر ہی دیکھیں، مجھے " 2000 صفحات" کے بعد اگلی سطر "پر یہ سلسلہ" نظر آ رہا ہے۔ اور یہ انڈرائڈ ٹیبلیٹ ہے
 
یہ شکایت ان شاء اللہ آیندہ نہیں رہیگی ۔دراصل یہ چیز یعنی آدھی آدھی سطر کرکے لکھنا میں نے یہیں کی بعض محترم و مکرم ہستیوں کی نقل میں اختیار کی ۔اور کیوں کہ وہ ہستیاں مجھے اپنی شاعری ، تنقید،اصلاحوں ، علمی و ادبی مباحث اور ہر ہر بات میں اچھی لگتی ہیں اِس لیے میں نے اُنہیں کاپی کیا ۔مگر میں نے یہ نہ جانا کہ ہر جگہ اور ہر وقت تو ایسانہیں کرنا چاہیے لڑی کی ضرورتوں اور فضاء کو بھی سمجھنا چاہیےبلکہ بعض جگہ یہ عقیدت تو دل میں رہے مگر انداز لڑی کے مطابق ہوجائے تو کیا حرج ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top