سیما علی

لائبریرین
عالم بے علم کی اور حکیم بیماروں کی۔دانا ، نا دانوں کی اصلاح کرتا ہے ۔۔۔۔
وہ حکیم علاج کیا کرے گا جس کو مریض سے محبت ہی نہ ہو۔ اسی طرح وہ مصلح جو گنہگاروں سے نفرت کرتا ہے ان کی اصلاح کیا کرے گا۔ ہر صفت اپنی مخالف صفت پر اثر کرنا چاہتی ہے ، لین نفرت سے نہیں ، محبت سے۔
 

سیما علی

لائبریرین
قوی دلیل جذبہ شہادت تھا ، سجدہ شبیر تھا۔ بڑا کام تھا ، بڑی دلیل تھی ، بڑا جواز تھا ، بڑا نتیجہ ہے۔ بڑی بات ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
کوئی سیاست دان نہ تو اتنا بُرا ہوتا ہےجتنا اُس کے مخالفین بتاتے ہیں اور ہی اتنا اچھا ہوتا ہے کہ جتنا اُس کے حامی خیال کرتے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
گھروں میں سب سے اچھا گھر وہ ہے ،جس میں کوئی یتیم ہو،اور اُس کے ساتھ اچھا سلوک کیا جاتا ہو۔(ارشادِنبویﷺ)
 
Top