اے یار سنبھلنا کہ بہت تیز ہوا ہے

غالب میر

محفلین
غالبؔ میرؔ کی ایک واہ بھی میرے لیے بہت ہے! بہت شکریہ!

آپ کا نام واحد ہے یا تثنیہ؟! ویسے ہی اپنی معلومات کے لیے پوچھ رہا ہوں
جی یہ میرا خود اختیار کیا نام ہے۔۔۔ میرے دو پسندیدہ شعراء کو خراج ہے۔۔۔ جب جب کوئی یہ نام لیتا ہے ان کی یاد
تازہ ہو جاتی ہے ۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال بھائی، کراچی آنے کے لیے آپ کو ترغیب دینے کی کوشش کی تھی ۔ ۔ شائد آپ کا ذہن آمادہ ہو جائے۔ کہا جاتا ہے کہ جہاں چاہ، وہاں راہ ۔ ۔ آپ ارادہ باندھ ہی لیجیئے۔ ایک دعوت کراچی کے محفلین کی جانب سے تو یقینا ہو گی۔ سید عمران جیسے ناتواں بزرگ بھی آپ کو کچھ مقامات تو دکھا ہی سکتے ہیں۔ :noxxx: کراچی دیکھ کر آپ کو سچ میں بہت اچھا لگے گا۔ (y)(y)

خدائی فوجداری زوروں پر ۔ :noxxx:
یہ ایک حقیقت ہے کہ کراچی آنے کا ارادہ میں دو دہائیوں سے بنا رہا ہوں۔۔۔ اب کراچی آیا کہ تب آیا۔۔۔ اس برس چھوٹی عید کے بعد میں کراچی آیا ہی چاہتا تھا کہ راستے سے پلٹنا پڑا۔۔۔ لگتا ہے کچھ ہے میری راہ میں۔۔۔۔
 
سید عمران

محفلین
چلیں بھئی بزرگوار سید عمران صاحب، ایک لمبی نشست کا اہتمام کیجیے ۔2023 بہت دور نہیں ہے۔ ملاقات کا احوال محفل پر ضرور شامل کیجیے گا، بمع تصاویر اور ویڈیو کلپس۔ :D
ہمیں بھی یاد کیجیے گا چمن میں جب بہار آئے ۔ ۔ 🍁 🍁 🍁 🍁 🍁 🍁 🍁
ہم تو مائل بہ کرم ہیں کوئی لائل ہی نہیں!!!
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
چلیں بھئی بزرگوار سید عمران صاحب، ایک لمبی نشست کا اہتمام کیجیے ۔2023 بہت دور نہیں ہے۔ ملاقات کا احوال محفل پر ضرور شامل کیجیے گا، بمع تصاویر اور ویڈیو کلپس۔ :D
ہمیں بھی یاد کیجیے گا چمن میں جب بہار آئے ۔ ۔ 🍁 🍁 🍁 🍁 🍁 🍁 🍁
بیٹا ، آپ کی باتوں سے لگ رہا ہے کہ آپ کراچی سے کوچ کرچکی ہیں ۔ اگر ایسی بات ہے تو پھر موجودہ حدودِ اربعہ سے آگاہ فرمائیے ۔ اور اگر ایسی بات نہیں ہے تو پھر کوئی بات نہیں ۔ ہم کراچی پہنچ کر آپ کو ڈھونڈ نکالیں گے۔ :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
جی یہ میرا خود اختیار کیا نام ہے۔۔۔ میرے دو پسندیدہ شعراء کو خراج ہے۔۔۔ جب جب کوئی یہ نام لیتا ہے ان کی یاد
تازہ ہو جاتی ہے ۔۔۔
بہت اچھا نام چنا ہے آپ نے۔ ویسے مناسب سمجھیں تو اپنے اصل اسمِ گرامی سے بھی مطلع فرمائیے گا ۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
بیٹا ، آپ کی باتوں سے لگ رہا ہے کہ آپ کراچی سے کوچ کرچکی ہیں ۔ اگر ایسی بات ہے تو پھر موجودہ حدودِ اربعہ سے آگاہ فرمائیے ۔ اور اگر ایسی بات نہیں ہے تو پھر کوئی بات نہیں ۔ ہم کراچی پہنچ کر آپ کو ڈھونڈ نکالیں گے۔ :)
کیا بات ہے آپ کی! استاد تو پھر استاد ہی ہوتے ہیں ۔ ۔ جی کراچی میں نہیں ہوں ظہیر بھائی ۔ آپ کے پڑوسی ملک میں ہوں ۔ بوجھیے اور جانیے! :thinking::thinking::thinking:
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کیا بات ہے آپ کی! استاد تو پھر استاد ہی ہوتے ہیں ۔ ۔ جی کراچی میں نہیں ہوں ظہیر بھائی ۔ آپ کے پڑوسی ملک میں ہوں ۔ بوجھیے اور جانیے! :thinking::thinking::thinking:
تو آپ کینیڈا تشریف لاچکی ہیں ۔
ہم یہاں ٹھنڈ سے ہیں اور آپ کی ٹھنڈ نیک مطلوب ہے ۔ دیگر احوال سے بذریعہ واپسی ڈاک مطلع فرمائیے ۔:)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اتنی ٹھنڈ ہے پر پھر بھی یہ واٹر کولر آپ کا ہوا ۔ ۔!! :grin:
ہائیں! پھر وہی واٹر کولر ۔ اب تک پندرہ واٹر کولر جمع ہوچکے ہیں۔ کراچی سے تو کوئی گرما گرم گاجر کا حلوہ وغیرہ لانا تھا نا ۔ :D

صابرہ امین ، جب اچھی طرح اطمینان سے چیزیں ٹھکانے پر آجائیں تو پھر سفرنامہ لکھیے گا ۔ یعنی سفر کی روداد اور نئے شہر کے بارے میں اولین تاثرات وغیرہ۔
اللّٰہ کریم آپ کے اور اہلِ خانہ کے لیے قدم قدم آسانیاں پیدا فرمائے ، مشکلات سے دور رکھے اور نئی منزل کو دین و دنیا کے لیے فلاح کا باعث بنائے ۔ آمین ۔
 
اللہ آپ کے الفاظ کو شرفِ قبولیت عطا فرمائیں۔ آمین ثم آمین!
 
Top