اے کاش وہ دن کب آئیں گے جب ہم بھی مدینہ جائیں گے

سردار محمد نعیم نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 16, 2019

  1. سردار محمد نعیم

    سردار محمد نعیم محفلین

    مراسلے:
    1,919
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Aggressive

    اے کاش وہ دن کب آئیں گے جب ہم بھی مدینہ جائیں گے
    دامن میں مرادیں لائیں گے جب ہم بھی مدینہ جائیں گے

    بیتابی الفت کی دھن میں ہم دیدہ ودل کے بربط پر
    توحید کے نغمے گائیں گے جب ہم مدینہ جائیں گے

    تھامیں گے سنہری جالی کو چومیں گے معطر پردوں کو
    قسمت کو ذرا سلجھائیں گے جب ہم بھی مدینہ جائیں‌گے

    زم زم میں بھگو کر دامن کو سر مستی عرفاں پائیں گے
    کوثر کے سبو چھلکائیں گے جب ہم بھی مدینہ جائیں‌گے

    ہنستی ہوئی کرنیں پھوٹیں گی ظلمات کے قلعے ٹوٹیں گے
    جلووں کے علم لہرائیں گے جب ہم بھی مدینہ جائیں گے

    ہم خاک درِ اقدس لے کر پلکوں پہ سجائیں گے ساغرؔ
    یوں دل کا چمن مہکائیں گے جب ہم بھی مدینہ جائیں گے

    ساغرؔصدیقی​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    15,191
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    ہاں ان شاءاللہ ہم بھی مدینے جائیں گے۔:)
    سبحان اللہ!
    جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    7,968
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question

اس صفحے کی تشہیر