x boy

محفلین
ایجاد تو ہوچکی ہے۔ نظام میں پوری طرح رچ بسنے کی دیر ہے کہ مزید کچھ عرصہ تک جیب میں بٹوہ رکھنے کی بھی ضرورت نہیں۔۔ سیل فون ہی کافی ہوگا۔

اسمارٹ فون سے بہت سے معاملات ابھی بھی میں نمٹا دیتا ہوں،، مثلا بجلی پانی کے بل، اتصالات کا بل، پارکنگ بل، سالک ٹول، وغیرہ وغیرہ
 
عثمان

محفلین
ناواقف ہونا ہی اچھا ہے دیکھیں میں اپنے اسٹاف میں کچھ کو کریڈٹ کارڈ کے بھوت نے کتنا سکون برباد کیا ہوا ہے حتی کہ یہ وقت آن پہنچا ہے کہ
قرضے اتار نے کے لئے اپنی فیملی کو انڈیا واپس بھیج دیا۔
وہ تو اس بندے کا قصور ہے کہ اپنے مالی معاملات ہینڈل نہیں کر پایا۔
 
x boy

محفلین
ان سب سہولت ہونے کے باوجود میرے جیب میں جو والٹ ہے اس وقت دوہزار تین سو پچاس درہم ہیں جبکہ یہ جیب میں اگلے مہینے تک رہیں گے اگر گھر والوں نے طلب نہیں کیا تو۔:)
 
عثمان

محفلین
اسمارٹ فون سے بہت سے معاملات ابھی بھی میں نمٹا دیتا ہوں،، مثلا بجلی پانی کے بل، اتصالات کا بل، پارکنگ بل، سالک ٹول، وغیرہ وغیرہ
کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ بھی آپ کے فون میں گھس سکتا ہے۔ بلکہ ڈرائیونگ لائسنس اور شناختی کارڈ وغیرہ بھی۔ ٹیکنالوجی موجود ہے، بس ابھی سہولت ہر جگہ دستیاب نہیں۔
 
x boy

محفلین
کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ بھی آپ کے فون میں گھس سکتا ہے۔ بلکہ ڈرائیونگ لائسنس اور شناختی کارڈ وغیرہ بھی۔ ٹیکنالوجی موجود ہے، بس ابھی سہولت ہر جگہ دستیاب نہیں۔

ڈرائیونگ، اور دیگر کارڈ کو گھسا نے کے لئے یو اے ای میں آئی ڈی کارڈ نیشنل اور اکسپرٹیریٹ دونوں کو ایشو کررہے ہیں۔

images

بہت جلد سب کچھ اس ایک کے اندر چلا جائے گا۔۔
 
x boy

محفلین
کریڈت کارڈ خطرناک مخلوق ہے جس سے بہت سے گھر لٹ چکے ہیں
ایسا چیونگم ہے جو ہم سنگاپور میں کھاسکتے ہیں لیکن اگل نہیں سکتے نہ نگل سکتے ہیں
 
سید عاطف علی

لائبریرین
پن تو کریڈٹ کارڈ میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ سائن کرنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں۔ اس میں ایسی کیا بات ہے۔
کریڈٹ کارڈ کے استعمال کی اصل اہمیت کریڈٹ ہسٹری کا بننا ہے۔ کریڈٹ ہسٹری۔۔ جس کی اہمیت کریکٹر ہسٹری سے بھی زیادہ اہم ہے۔
کریڈٹ ہسٹری۔۔ جس کے نام ، اہمیت اور استعمال سے اہل مشرق ناواقف دیکھائی دیتے ہیں۔
کریڈٹ ہسٹری اسکے علاوہ اور کس کام آتی ہے کہ بندہ (مزید) کتنے قرض کا بوجھ اٹھا سکتا ہے ؟
اس کے اورکیا مقاصد ہو تے ہیں ؟
 
عثمان

محفلین
کریڈٹ ہسٹری اسکے علاوہ اور کس کام آتی ہے کہ بندہ (مزید) کتنے قرض کا بوجھ اٹھا سکتا ہے ؟
اس کے اورکیا مقاصد ہو تے ہیں ؟
آپ کی زندگی کے تمام مالی معاملات حتی کے کسی اچھی جگہ ملازمت کے وقت بھی کریڈٹ ہسٹری دیکھی جاتی ہے۔ آپ کی نیت قرض نہ بھی لینے کی ہو تب بھی بہت سے ادارے آپ سے لین دین کرنے میں محتاط رہتے ہیں۔ یہاں نظام اس طرح ہے کہ آپ کریڈٹ ہسٹری سے جان چھڑائے بغیر نہیں رہ سکتے۔
کریڈٹ ہسٹری محض قرض اٹھانے کا بوجھ نہیں ماپتی بلکہ آپ کے کل معاشی اور معاشرتی سٹیٹس کو بھی متعین کرتی ہے۔
جس طرح کرائم ہسٹری آپ کے کریکٹر کو داغدار کرتی ہے اسی طرح خراب کریڈٹ ہسٹری آپ کی مالی حیثیت کو کمزور کرتی اور آپ کو ناقابل اعتبار ٹھہراتی ہے۔
 
شہزاد وحید

محفلین
خواجہ اور ڈڈو کے الفاظ ذہن میں آ رہے ہیں، جانے کیوں۔۔۔
ویسے ہمارے ہاں بینک اور اے ٹی ایم علیحدہ فرمز ہوتی ہیں
ہاں تقریبا ایسا ہی ہے۔ اے ٹی ایم ایک الگ برانچ والا ہی حساب ہے۔ الگ سے دیکھ بھال کرنی پڑتی ہے اس کی۔
 
شہزاد وحید

محفلین
پن تو کریڈٹ کارڈ میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ سائن کرنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں۔ اس میں ایسی کیا بات ہے۔
کریڈٹ کارڈ کے استعمال کی اصل اہمیت کریڈٹ ہسٹری کا بننا ہے۔ کریڈٹ ہسٹری۔۔ جس کی اہمیت کریکٹر ہسٹری سے بھی زیادہ اہم ہے۔
کریڈٹ ہسٹری۔۔ جس کے نام ، اہمیت اور استعمال سے اہل مشرق ناواقف دیکھائی دیتے ہیں۔
میرے پاس تین کریڈٹ کارڈ تھے کل ملا کے ساڑھے تیں لاکھ مالیت کے۔ بہت استعمال کرتا تھا۔ لیکن آخر کار تینوں ہی بند کروا دیئے۔ اب میں بہت سکون میں ہوں۔ نام اہمیت اور استعمال سے تو شاید واقف ہیں اہل مشرق اب۔ ہمارے گوجرانوالہ جیسے شہر میں بھی ہر تیسری دکان یا اسٹور پر اب استعمال کیا جا سکتا ہے کریڈٹ کارڈ۔ لیکن اہل مشرق اوقات بھول جاتے ہیں اپنی :ROFLMAO: استعمال کرتے وقت۔
 
شہزاد وحید

محفلین
اوہو۔ جناب کس بینک میں ہوتے ہیں؟ اگر مناسب سمجھیں تو ہماری معلومات میں بھی اضافہ کردیں۔
میں بھی آج تک مختلف بینکس کے متعلق انفارمیشن اکٹھی کررہا ہوں :)
میں پہلے تو تین سال سے یو بی ایل میں تھا لیکن ابھی تازہ تازہ میزان بینک میں آیا ہوں۔ تو فی الحال میزان بینک میں ہوں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
ہاں صرف بڑے شہروں کی چند بڑی دکانوں یا ریستورانوں پر اور مزے کی بات یہ ہے کہ اکثر مقامات پر جونہی آپ نے پیمنٹ کے لیے کارڈ نکالا تو سیلز مین آپ کی اطلاع میں اضافہ فرمائے گا کہ کارڈ کی پراسیسنگ فی 1 اعشاریہ 5 فیصد اضافی لگے گی۔ ارے بھائی وہ کیوں؟ تو جواب ملے گا کہ بینک ہمیں چارج کرتا ہے تو ہم کیوں بھریں، آپ خود بھریں۔
ویسے میرے ساتھ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کہیں بھی کسی نے اضافی چارج کیا ہو خواہ لاہور ہو یا گوجرانوالہ۔
 
تجمل حسین

محفلین
میں پہلے تو تین سال سے یو بی ایل میں تھا لیکن ابھی تازہ تازہ میزان بینک میں آیا ہوں۔ تو فی الحال میزان بینک میں ہوں۔
بہت خوب۔ یو بی ایل اپنی زیادہ برانچز اور دوراز علاقوں میں بھی اپنی برانچز رکھنے کی وجہ سے میری پسندیدہ بینک ہے اوپر سے بغیر اکاؤنٹ کے وز کارڈ کی سہولت۔ :)
دوسرے نمبر پر میزان بینک میری پسندیدہ بینک ہے۔ اپنے اچھے اسٹاف کی بدولت۔ کسٹمر کو بہت اچھے طریقے سے ڈیل کرتے ہیں۔ اب یہ معلوم نہیں کہ سارا اسٹاف ہی اتنا اچھا ہے یا صرف ساہیوال کا :p
کیا آپ یہ معلومات فراہم کرسکتے ہیں کہ میزان بینک کی طرف سے جو ویزا یا ماسٹر ڈیبٹ کارڈ جاری کیا جاتا ہے اس سے آن لائن پیمنٹ کرنے کیلئے کیا اس کا سیشن ہر بار ایکٹیو کرانا پڑتا ہے یا ایک بار مستقل طور پر بھی ایکٹو کروایا جاسکتا ہے؟
پیشگی شکریہ۔
 
صرف یوبی ایل اور فیصل بینک کے کریڈٹ کارڈز مستقل اور بغیر کسی چارج کے سیشن ایکٹیکویٹ کرنے کی سہولت رکھتے ہیں۔ جبکہ ڈیبٹ کارڈ جس بھی بینک کا ہو اس پہ ہر دفعہ سیشن کاروانا پڑتا اور چارجز بھی ادا کرنے پڑتے۔
 
میرے پاس Payoneer کا Bank of America کا جاری کردہ ڈیبٹ کارڈ ہے۔ اور اس پر مستقل سیشن ایکٹو ہے۔ لیکن اس کے سالانہ چارجز ہی اتنے زیادہ ہیں کہ اتنے کی میں خریداری بھی نہیں کرتا۔ :)
 
شہزاد وحید

محفلین
میرے پاس Payoneer کا Bank of America کا جاری کردہ ڈیبٹ کارڈ ہے۔ اور اس پر مستقل سیشن ایکٹو ہے۔ لیکن اس کے سالانہ چارجز ہی اتنے زیادہ ہیں کہ اتنے کی میں خریداری بھی نہیں کرتا۔ :)
یوبی ایل کا انٹرنیٹ وز کارڈ استعمال کرو۔ وہ بہتر رہے گا۔ بلکل ہی مفت جیسا ہے۔
 
تجمل حسین

محفلین
یوبی ایل کا انٹرنیٹ وز کارڈ استعمال کرو۔ وہ بہتر رہے گا۔ بلکل ہی مفت جیسا ہے۔
یہ بھی استعمال کیا تھا لیکن بار بار سیشن ایکٹویشن اور اس کے چارجز ۔اوپر سے یوبی ایل والوں نے ہمارے ساتھ جو کچھ کیا اسے میں ساری زندگی نہیں بھول سکتا۔
بالکل نیا کارڈ بنوایا، چند دن بعد کارڈ مل گیا۔ وہاں تو کارڈ ملنے کی خوشی میں کچھ چیک ہی نہ کیا لیکن جب گھر آکر دیکھا تو کارڈ کی ایکسپائری ڈیٹ صرف 3 ماہ بعد کی تھی۔ حالانکہ یہ مکمل 3 سال کی ہوتی ہے۔ جب برانچ جاکر ان سے کہا تو بڑے آرام سے کہنے لگے۔ ’’آپ 3 ماہ استعمال کرلیں پھر نیا بنوالیں۔‘‘ :freaked-out:
 
جناب انٹرنیٹ وز کارڈ پر نہ تو سیشن کرنا پڑتا نہ چارجز۔ آپ کو کوئی دوسرا دے دیا ہوگا۔ ٹریولر وز کارڈ۔
 
تجمل حسین

محفلین
جناب انٹرنیٹ وز کارڈ پر نہ تو سیشن کرنا پڑتا نہ چارجز۔ آپ کو کوئی دوسرا دے دیا ہوگا۔ ٹریولر وز کارڈ۔
نہیں تھا تو انٹرنیٹ وز کارڈ ہی۔ خیر میں کل دوبارہ بینک جاکر پھر سے معلومات لیتا ہوں۔ اب تو امید ہے کہ پہلے جیسی حرکت دوبارہ نہیں کریں گے اور 3 سال کے لیے ہی کارڈ جاری کریں گے۔ کیونکہ اب یو بی ایل بینک ساہیوال برانچ کے کمپیوٹرز کا سارا کام ہم ہی کرتے ہیں۔ :)
 
Top