الف عین
@سیّد عاطف علی
صابرہ امین
محمّد احسن سمیع :راحل:
-------------
اے مرے ہم سخن اے مرے ہم نشیں
ہیں حسیں اور بھی کوئی تجھ سا نہیں
----------
چین دل کو ملا ساتھ پا کر ترا
پیار مجھ کو دیا آفریں آفریں
-------
پھول کھلنے لگیں بات کرتے ہو جب
چاند سے بڑھ کے تیری ہے روشن جبیں
-----------------
تیری آواز میں اک ہے جادو بھرا
تیری ہر بات ہے پھول جیسی حسیں
--------
میری قسمت ہے تیری محبّت ملی
تُو محبّت ہے میری ارے نازنیں
------------
تیری یادوں سے دل کو سہارا ملا
------یا
تیری یادوں سے دل کو ہے ڈھارس ملی
ساتھ رہتیں ہیں میرے میں جاؤں کہیں
-----------
اب تو ممکن نہیں بھول جاؤں تجھے
تم مجھے چھوڑ کر دور جانا نہیں
-----------
جب کبھی دور تجھ سے ہے ارشد گیا
تیری یادیں سدا ساتھ اس کے رہیں
---------------
 

الف عین

لائبریرین
الف عین
@سیّد عاطف علی
صابرہ امین
محمّد احسن سمیع :راحل:
-------------
اے مرے ہم سخن اے مرے ہم نشیں
ہیں حسیں اور بھی کوئی تجھ سا نہیں
----------
دوسرے مصرعے میں لفظ مگر کی کمی ہے
-------------
اے مرے ہم سخن اے مرے ہم نشیں
ہیں حسیں اور بھی کوئی تجھ سا نہیں
----------
ٹھیک، مگر کوئی خاص بات نہیں، دو لخت بھی ہے
چین دل کو ملا ساتھ پا کر ترا
پیار مجھ کو دیا آفریں آفریں
-------
کس کو چین ملا، جس نے پیار دیا، واضح نہیں

پھول کھلنے لگیں بات کرتے ہو جب
چاند سے بڑھ کے تیری ہے روشن جبیں
-----------------
دو لخت
تیری آواز میں اک ہے جادو بھرا
تیری ہر بات ہے پھول جیسی حسیں
--------
تیری آواز میں ہے وہ جادو بھرا
کر دو
میری قسمت ہے تیری محبّت ملی
تُو محبّت ہے میری ارے نازنیں
------------
یہ بھی خواہ مخواہ کا شعر لگ رہا ہے
تیری یادوں سے دل کو سہارا ملا
------یا
تیری یادوں سے دل کو ہے ڈھارس ملی
ساتھ رہتیں ہیں میرے میں جاؤں کہیں
-----------
پہلا متبادل ہی بہتر ہے،
رہتی، رہتیں غلط گرامر ہے۔ دوسرے مصرعے میں
اب تو ممکن نہیں بھول جاؤں تجھے
تم مجھے چھوڑ کر دور جانا نہیں
-----------
شتر گربہ
جب کبھی دور تجھ سے ہے ارشد گیا
تیری یادیں سدا ساتھ اس کے رہیں
-----------
درست، لیکن کوئی خاص بات اس میں ہی کیا، پوری غزل میں نہیں
 
Top