اے فاحشہ مزاج! تماشا خرید لا ۔ فاتح الدین بشیر

ایم اے راجا

محفلین
واہ واہ بہت داد بہت دعائیں اس عمدہ غزل پر، یون تو پوری غزل ہی نہایت عمدہ ہے مگر ذیل کے اشعار۔۔۔۔۔۔ واہ واہ بہت ہی عمدہ فاتح بھائی۔
جا اس کے در پہ عرقِ ندامت لیے ہوئے
جامِ انا کو بیچ کے کاسہ خرید لا

ارزانیوں پہ اپنی پشیماں ہے کس قدر
اے میرے خواب! اس کا سراپا خرید لا

یوسف کو بیچ مصر کی بازار گہ کے بیچ
یونان سے تُو زہر کا پیالہ خرید لا
 
فاتح

لائبریرین
بہت ہی خوبصورت۔بہت باغی غزل ہے۔
اتنے مختلف انداز ہیں آپ کے ہر شعر کے۔ کیا کمال کی تراکیب ہیں۔ کیا کمال کے مضامین ہیں۔
لاجواب۔ لاجواب۔ بلاشبہ کمال کے اشعار۔ اور سارے کے سارے ایک سے بڑھ کے ایک۔
داد۔ بہت ساری داد۔ ڈھیر ساری ۔ اللہ بہت ساری خوشیاں دے۔ آسانیاں دے۔ آمین!
جاسمن، آپ کی پذیرائی پر بلا شبہ ممنون ہوں۔ اور اتنی خوبصورت دعاؤں پر بھی شکریہ۔ سلامت رہیں :)
 
فاتح

لائبریرین
واہ واہ بہت داد بہت دعائیں اس عمدہ غزل پر، یون تو پوری غزل ہی نہایت عمدہ ہے مگر ذیل کے اشعار۔۔۔۔۔۔ واہ واہ بہت ہی عمدہ فاتح بھائی۔
جا اس کے در پہ عرقِ ندامت لیے ہوئے
جامِ انا کو بیچ کے کاسہ خرید لا

ارزانیوں پہ اپنی پشیماں ہے کس قدر
اے میرے خواب! اس کا سراپا خرید لا

یوسف کو بیچ مصر کی بازار گہ کے بیچ
یونان سے تُو زہر کا پیالہ خرید لا
بہت شکریہ بھائی، جیتے رہو۔
 
فاتح

لائبریرین
عمدہ غزل ہے فاتح آپ نے ہمارے دل جیت لیے ہیں ہم جی بھر کے آپ کو داد دیتے ہیں ایک سوال ہے یہ

ہوتا ہے یا مرقع مسجع
بہت شکریہ۔ محبت ہے آپ کی۔ مرصع و مسجع اس کلام یا عبارت کو کہا جاتا ہے جس کے جملے ہم قافیہ ہوں۔
http://www.urduencyclopedia.org/urdudictionary/index.php?title=مسجع
 
لاریب مرزا

محفلین
ہمیشہ کی طرح شاندار!! فاتح بھائی آپ کا آٹوگراف ہم نے بہت سنبھال کر رکھا ہے۔ :D اتنی شاندار شاعری لکھتے رہیں۔ ہم آپ سے آٹوگراف لیتے رہیں گے۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
ہمیشہ کی طرح شاندار!! فاتح بھائی آپ کا آٹوگراف ہم نے بہت سنبھال کر رکھا ہے۔ :D اتنی شاندار شاعری لکھتے رہیں۔ ہم آپ سے آٹوگراف لیتے رہیں گے۔ :)
بہت شکریہ لاریب شاد و آباد رہو۔
آٹوگراف "بہت سنبھال کر" کہاں رکھا ہے؟ :laughing:
 
dxbev7.jpg
 
میں نے زندگی میں اس سے خو بصورت شاعری نہیں پڑھی ۔۔۔ چاہے وہ میر ہوں یا کو ئی اور ۔۔۔ بہت بہت دعائیں فاتح سر اآپ کے لیے ۔۔۔ اللہ اآُ کو صحت تندرستی اور سلامتی دے ۔ اآمین
 
فاتح

لائبریرین
میں نے زندگی میں اس سے خو بصورت شاعری نہیں پڑھی ۔۔۔ چاہے وہ میر ہوں یا کو ئی اور ۔۔۔ بہت بہت دعائیں فاتح سر اآپ کے لیے ۔۔۔ اللہ اآُ کو صحت تندرستی اور سلامتی دے ۔ اآمین
یہ سراسر آپ کی محبت ہے۔ اس قدر پذیرائی پر ممنون ہوں
 
Top