اے خان بھائی کا انٹرویو

اے خان

محفلین
05 : طنز مزاح کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں اور کیا مزاح زندگی کو خوشگوار بنانے کے لیے ضروری ہے ؟
طنز میرے خیال میں کسی فرد یا یا کسی معاشرے کی خامیوں کو اس معاشرے کے لوگوں کو یا فرد کو دکھانا تا کہ وہ اپنی خامیوں پر قابو پاسکے. یہ کاٹ دار یا جذباتی لہجہ ہوسکتا ہے. جو سامنے والے کو مشتعل بھی کرسکتا ہے. اور اگر طنز کے ساتھ مزاح کا عنصر شامل کیا جائے تو سامنے والا اس سے مزہ بھی لیتا ہے. اور بیان کرنے والے کا مقصد بھی پورا ہوجاتا ہے. کہیں پڑھا تھا کہ طنز و مزاح کے آئینے میں اپنی شکل کے علاوہ سب کی شکلیں نظر آتی ہیں.
مزاح کا زندگی پر بہت خوشگوار اثر پڑھتا ہے. جن افراد کے مزاج میں مزاح شامل ہو وہ کبھی بوڑھے نہیں ہوتے.

06 : کس بات پر شدید غصہ آتا ہے حالت غصے کے دوران آپ کا کیا ری ایکشن ہوتا ہے ؟
جو بھی بات اچھی نہ لگے تو غصہ آتا ہے. کبھی کبھار خوب ہنگامہ کرتا ہوں لیکن اگر سامنے والا عزیز ہو تو پی جاتا ہوں .
07 : آپ کی آئیڈیل شخصیت کون ہیں ،آپ کے والد یا والدہ ، یا ان میں سے کوئی نہیں تو کیوں ؟
میری زندگی میں میری آئیڈیل شخصیت میری پھپھو ہے. جو ہمارے ساتھ رہتی ہے.میری پھپھو نے صرف اس وجہ سے شادی نہیں کی کہ میرے بھائی کی دیکھ بھال کون کرے گا میرے والد دس سال کے عمر میں یتیم ہوگئے تھے. .بقول میرے والد آج میں جس مقام پر ہوں. اپنی بہن کی وجہ سے ہوں. میری پھپھو نے مجھے بڑے لاڈ سے پالا ہے.کسی بھی چیز کی کمی محسوس نہ ہونے دی. اسی وجہ سے میری زندگی میں میری پھپھو میری آئیڈیل شخصیت ہے.
08 : لوگوں کی کس عادت سے پریشان رہتے ہیں اور کس عادت سے خوش ہیں ؟
لوگوں کی کسی عادت سے پریشان نہیں. ہر کسی کی اپنی مرضی جیسے بھی عادتیں اختیار کرے. ہاں جب کسی کو کسی غریب کی مدد کرتے دیکھتا ہوں تو خوشی ہوتی ہے.
09 : انسان کا کردار انسانیت کے لیے کیسا ہونا چاہیے اور آپ انسانیت کی خدمت کے حوالے سے وابستہ شخصیات میں سے کس کو پسند کرتے ہیں ؟
ایک اچھے مسلمان کا کردار انسانیت کے لیے سب سے بہترین ہے اگر امیر آدمی زکوٰۃ و خیرات کی صورت میں غریب کی مدد کرے. اور غریب آدمی اپنی غربت میں صبر سے کا دامن نہ چھوڑے. تو یہ انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے. انسانیت کی خدمت کے حوالے سے عبدالستار ایدھی اور اس جیسے اور بھی شخصیات جو گمنام ہیں.
10 : کوئی نصیحت یا مشورہ یا کوئی بھی ایسی بات جس پر آپ عمل پہرا ہوں ،وہ بیان فرمائیں ؟
نصیحت تو بڑے لوگ کرتے ہیں صرف ایک مشورہ جب موقعہ ملے تبلیغی حضرات کے ساتھ بیٹھا کریں. خامیاں تو ہر انسان میں ہوتی ہیں. اور تبلیغی حضرات بھی انسان ہوتے ہیں..یہ لوگ تین دن چالیس دن چار ماہ سات ماہ سال تک گھر سے دور اپنی رقوم خرچ کرکے شہر شہر سفر کرتے ہیں. ان کا بھی روزگار ہوتا ہے یہ اتنے فارغ بھی نہیں ہوتے. ان کا اپنا ذاتی مقصد نہیں ہوتا. ان کا مقصد صرف لوگوں کو دین کی طرف راغب کرنا ہوتا ہے .
 

نور وجدان

لائبریرین
ہم نٹ کھٹ شرارتی عبداللہ جنہوں نے عمرِ عزیز کے بیس سال مکمل کرلیے ہیں ، کا انٹرویو سن اور دیکھ رہے ہیں ۔ محفل میں عبداللہ عرف اے خان نہ ہوں تو سمجھ لیں وارث صاحب بھی خاموش ہی ہیں ۔ عبد اللہ کا تبصرہ دیکھنے دیکھنے میں ایک تبصرہ آتا ہے اور اس نوک جھونک میں کھٹی میٹھی باتیں سبھی محفلین کے حصے میں مٹھائی کی طرح آتی ہیں ۔۔۔ ان کی باتوں کو پڑھ کے میں تو یہی اخذ کرسکتی ہوں عبد اللہ کے پاس ڈھیر ساری صلاحیتیں ہیں مگر ان صلاحیتیوں کے بوقتِ ضرورت استعمال کرنے کے حامی عبداللہ باقی وقت کھیل کود میں گزار دیتے ہیں ۔ خیر اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ ذمہ دار نہیں مگر ہر وقت سنجیدہ بنے رہنے کی اداکاری نہیں کرتے ہیں ۔۔ میرا خیال ایسے شخص کے بارے میں یہی ہے کہ یہ بہت کامیاب کاروبار کریں گے کیونکہ انکے پاس ہنر ہے وہ ہنر ہے لوگوں کو پڑھنے کا سمجھنے کا اور سنجیدہ زندگی کو غیر سنجیدہ لینے کا :)

تو جی عبد اللہ تیار ہیں ! مجھے آپ کے ایک تبصرے نے بہت لطف دیا اور میں اسکو بار بار پڑھتی ہوں جانے کیا ان لفظوں کا لطف جاتا نہیں ہے :)

جی ساتھی قریب ہوجائیں..درود شریف پڑھیں. اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اللہ نے ہمیں باجماعت نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائی. اس میں ہمارا کوئی کمال نہیں تھا یہ اللہ کا ہم پر احسان ہے. اللہ جسے رحمت کی نظر سے دیکھتا ہے اسے اپنے گھر (مسجد) کی راہ دکھلاتا ہے.

سوالنامہ
1 ۔آپ کو اگرکسی فلم میں ہیرو کا رول آفر ہو تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا ؟
2۔آپ کو ایک دن کے لیے کسی محفلین کی زندگی گذارنے کا موقع ملے تو​
کسے منتخب کریں گے اور کیوں ؟
3۔ اپنا کوئی فیورٹ شعر یا اقتباس شئیر کریں؟
4۔ آپ لباس کے معاملے میں لاپرواہ یا کئیرفل اور ویل ڈریس؟
5۔ آپ اپنے راز کس کو بتاتے ہیں؟
6- آپ کے فیوچر کے پلان کیا ہیں؟
7۔کون سی ہستی ہے جس کےلئیے آپ کچھ بھی کرسکتے ہیں؟
8۔سب سے پُرسکون جگہ آپ کی نظرمیں کون سی ہے؟
9۔رات کو اچانک آنکھ کھل جائے اور پھرنیند نا آئے تو کیا کرتے ہیں ؟​
10۔آپ کی کس عادت سے گھر والے اوردوست تنگ ہیں :) ؟
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
ہمارے امیر صاحب کہتے ہیں کہ سہ روزہ میں اللہ تعالیٰ آپ کی ہر دعا جو آپ کے فائدے کی ہو اللہ قبول فرماتا ہے. اس راہ میں بندے پر اللہ کی خصوصی رحمت ہوتی ہے.
ایک بار سہ روزہ میں بونیر کی طرف تشکیل ہوئی تو اس محلے کے لوگ بہت کم مسجد نماز پڑھنے آیا کرتے تھے اور جو آتے وہ نماز پڑھ کر چلے جاتے تھے سوائے چند لوگوں کے امیر صاحب بڑے پریشان رہتے تھے. تین دنوں میں کئی لوگوں سے ملاقاتیں ہوئیں لیکن کوئی بھی سہ روزہ تبلیغ میں جانے کے لیے رضامند نہیں ہوا. آخر تیسرے روز تہجد کے وقت امیر صاحب نے کہا کہ محلے کے لوگوں کے لیے اللہ سے دعا مانگو کہ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں میں نرمی لائے اور سہ روزہ کی جماعت تیار ہوجائے. میں نے خود امیر صاحب کو دعا میں روتے ہوئے دیکھا.
بس اللہ کے فضل و کرم سے 12 لوگوں کی جماعت مختصر وقت میں تیار ہوگئی. واقعی اس راہ بندے پر اللہ کی خصوصی رحمت ہوتی ہے دعائیں رنگ لاتی ہے بشرطیکہ بندہ اپنا تعلق اللہ سے بنائے رکھے.
ایک بار سہ روزے میں امیر صاحب سے مذاق میں کہا کہ امیر صاف دو دنوں سے دال اور سبزیاں کھا رہے ہیں کہیں کہیں پیٹ میں پودے نہ اگ جائیں. کاش کوئی شام کو ہمیں مہمان بنائیں تو کچھ گوشت وغیرہ کھا کر طبیعت رواں ہوجائے گی. ان سبزیوں میں اتنا زور نہیں کہ پانچ وقت نماز کے ساتھ ساتھ تہجد بھی ادا کریں . اور عصر کے بعد ایک آدمی آیا کہ آپ کھانا بنانے کا تکلف نہ کریں آج شام آپ لوگ ہمارے مہمان ہوں گے . اس کے جانے کے بعد امیر صاحب نے کہا عبداللہ کھانے کی فکر کررہے تھے اللہ نے کھانا دیا. کبھی ایمان کی فکر بھی کرو
یہ تو سہ روزے کی اچھی باتیں ہو گئیں۔ کوئی مزیدار باتیں بھی بتائیں۔ کیا آپ اپنے دوستوں کے ساتھ جاتے ہیں یا بزرگوں کے ساتھ؟
 

اے خان

محفلین
یہ تو سہ روزے کی اچھی باتیں ہو گئیں۔ کوئی مزیدار باتیں بھی بتائیں۔ کیا آپ اپنے دوستوں کے ساتھ جاتے ہیں یا بزرگوں کے ساتھ؟
میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ زیادہ تر کہ اپنے دوستوں کو ساتھ لے جاؤں..سہ روزہ میں بزرگ اور دوست دونوں ساتھ جاتے ہیں. لیکن بزرگ بھی دوستانہ رویہ رکھنے والے ہوتے ہیں. آج صبح واپسی ہوئی ہے. سہ روزہ میں ساری باتیں مزیدار ہوتی ہیں. :)
 

اے خان

محفلین
ہم نٹ کھٹ شرارتی عبداللہ جنہوں نے عمرِ عزیز کے بیس سال مکمل کرلیے ہیں ، کا انٹرویو سن اور دیکھ رہے ہیں ۔ محفل میں عبداللہ عرف اے خان نہ ہوں تو سمجھ لیں وارث صاحب بھی خاموش ہی ہیں ۔ عبد اللہ کا تبصرہ دیکھنے دیکھنے میں ایک تبصرہ آتا ہے اور اس نوک جھونک میں کھٹی میٹھی باتیں سبھی محفلین کے حصے میں مٹھائی کی طرح آتی ہیں ۔۔۔ ان کی باتوں کو پڑھ کے میں تو یہی اخذ کرسکتی ہوں عبد اللہ کے پاس ڈھیر ساری صلاحیتیں ہیں مگر ان صلاحیتیوں کے بوقتِ ضرورت استعمال کرنے کے حامی عبداللہ باقی وقت کھیل کود میں گزار دیتے ہیں ۔ خیر اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ ذمہ دار نہیں مگر ہر وقت سنجیدہ بنے رہنے کی اداکاری نہیں کرتے ہیں ۔۔ میرا خیال ایسے شخص کے بارے میں یہی ہے کہ یہ بہت کامیاب کاروبار کریں گے کیونکہ انکے پاس ہنر ہے وہ ہنر ہے لوگوں کو پڑھنے کا سمجھنے کا اور سنجیدہ زندگی کو غیر سنجیدہ لینے کا :)

بہت شکریہ آپ نے میری اتنی تعریف جس کا میں سچ میں قابل نہیں آپ کا حسن ظن ہے وارث بھائی کی محبت ہے جو مجھ جیسے محفلین کے تبصرے کو پڑھنے اور جواب دینے کے قابل سمجھتا ہے..
تو جی عبد اللہ تیار ہیں ! مجھے آپ کے ایک تبصرے نے بہت لطف دیا اور میں اسکو بار بار پڑھتی ہوں جانے کیا ان لفظوں کا لطف جاتا نہیں ہے :)
جی بالکل تیار ہیں  تاخیر کے لیے معذرت خواہ ہوں. یہ تبصرہ مجھے بھی لطف دیتا ہے یہ میرے الفاظ نہیں ہر تبلیغی حضرات کے الفاظ ہیں. جو میں نے یہاں نقل کر دیے.

سوالنامہ
1 ۔آپ کو اگرکسی فلم میں ہیرو کا رول آفر ہو تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا ؟

مجھے خوشی ہوگی اگر فلم کی ہیروئین اچھی ہو.
2۔آپ کو ایک دن کے لیے کسی محفلین کی زندگی گذارنے کا موقع ملے تو
کسے منتخب کریں گے اور کیوں ؟

ربیع م بھائی، جہاں تک مجھے معلوم ہے. کافی وسیع مطالعہ رکھتے ہیں . حافط قرآن بھی ہیں. سیر و سیاحت کے شوقین. میری طرح کام کاج کے زیادہ شوقین نہیں، زندہ دل، دین و دنیا کو ساتھ لے کر چلنے والا محفلین.
3۔ اپنا کوئی فیورٹ شعر یا اقتباس شئیر کریں؟
اپنی انا اور نفس کو ایک انسان کے سامنے پامال کرنے کا نام عشقِ مجازی ہے اور اپنی انا اور نفس کو سب کے سامنے پامال کرنے کا نام عشقِ حقیقی ہے
4۔ آپ لباس کے معاملے میں لاپرواہ یا کئیرفل اور ویل ڈریس؟
بالکل لاپرواہ! ہاں اگر کسی سے ملنے یا کسی دعوت وغیرہ جانا ہو تو صرف یہ کوشش رہتی کہ لباس صاف ہو.
5۔ آپ اپنے راز کس کو بتاتے ہیں؟
ویسے مجھے ابھی تک نہیں معلوم کہ کسی انسان کے اپنے راز بھی ہوتے ہیں بچپن سے لیکر ابھی تک مجھے اپنی کوئی بات یاد نہیں جو راز کے قابل ہو.
6- آپ کے فیوچر کے پلان کیا ہیں؟
میں فیوچر پلان بنا کر وقت نہیں ضائع کرنا چاہتے وقت کے ساتھ چلتا رہا ہوں. اس دنیا میں لوگ آتے ترتیب سے ہیں لیکن جانے کی ترتیب کسی کو نہیں معلوم. پتہ نہیں کب موت آجائے.
7۔کون سی ہستی ہے جس کےلئیے آپ کچھہ بھی کرسکتے ہیں؟
کوئی ایک ہستی نہیں ہے. میں اپنے دوستوں اور گھر والوں کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہوں.

8۔سب سے پُرسکون جگہ آپ کی نظرمیں کون سی ہے؟
مسجد، گھر،
9۔رات کو اچانک آنکھ کھول جائے اور پھرنیند نا آئے تو کیا کرتے ہیں ؟
میرے ساتھ اکثر ایسا ہوتا ہے. گھر سے باہر نکل کر فیس بک آن کرتا ہوں،یا کوئی اچھی موسیقی سنتا ہوں
10۔آپ کی کس عادت سے گھر والے اوردوست تنگ ہیں :) ؟
گھر والوں اور دوستوں نے کبھی شکایت نہیں کی تو نہیں معلوم کہ میرے کن عادتوں سے پریشان رہتے ہیں.
 
Top