فاتح

لائبریرین
ای میلز اُڑا دیجے
(جون ایلیا سے معذرت کے ساتھ)

"تم نے مجھ کو لکھا ہے"
ای میلز اُڑا دیجے
"مجھ کو فکر رہتی ہے"
یہ اکاؤنٹ دفع کیجیے
آپ کا اکاؤنٹ گر ہیک ہوا تو کیا ہوگا
"دیکھیے میں کہتی ہوں، یہ بہت برا ہوگا"
"میں بھی کچھ کہوں تم سے!"
فارحہ نگارینہ!
فیس بک کی شاہینہ
ٹوئیٹر کی تہمینہ
بے فکر تمھیں تھیں نا
میں تمھاری ای میلز کو آرکائیو کرتا ہوں
ہے سوادِ بینائی، ان میں جو بھی تصویر ہے
آرکائیوز اڑا دوں کیا
جو ہے بیک اپ ان کا
پاسپورٹ ڈرائیو پر
پاسپورٹ ڈرائیو
کو فارمیٹ کردوں کیا
اور کچھ کلاؤڈ پر
آسماں ڈرائیو پر
تو ڈرائیو لٹا دوں کیا
ساری پکس اُڑا دوں کیا
جو بھی ان کاعنواں ہے
"نقشِ جاں ہے جاناناں"
"نقشِ جاں مٹا دوں کیا؟"
سکائی ڈرائیو مٹا دوں کیا؟
آرکائیوز اڑا دوں کیا؟
بیک اپ لٹا دوں کیا؟
اور اکاؤنٹ گنوا دوں کیا؟

مجھ کو لکھ کے ای میل تم
اور بھیج کر اسنیپس
"یونہی بےخیالانہ جرم کر گئی ہو تم"
ای میل ہیک ہونے پر، سب سے ڈر گئی ہو تم
جو بنا تھری ایف اے*
ای میل کیے تم نے
"پھر تو میری رائے میں، جرم ہی کیے تم نے"​

3FA* = Three Factor Authentication
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
دورِ حاضر کی نظم
واہ واہ واہ کمال کی پیروڈی بنائی، گو کہ اوزان کہیں کہیں خطا ہو رہے ہیں لیکن بہرحال بہت مزا آیا۔
ایک اور بات کہ جہاں آپ نے 3 فیکٹر آتھنٹی کیشن کا ذکر کیا ہے اس کی بجائے سنیپ چیٹ کے آٹو ڈیلیٹ فیچر کا حوالہ شامل کریں کہ جو مقصد آپ 3 ایف اے سے حاصل کرنا چاہ رہے ہیں وہ اس سے حاصل نہیں ہوتا بلکہ سنیپ چیٹ کے آٹو ڈیلیٹ فیچر سے ملتا ہے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نیٹ سے تو اڑا دیں گے، دل سے کیسے اڑائیں گے؟
دل کو ایک کولڈ ری بوٹ دے کر دیکھیں۔۔۔ :p

آن لائن عاشقی کے بعد پیش ہے آن لائن جدائی
کیا نیرنگیء خیال ہے، کیا کہنے
شکریہ شکریہ۔۔ ویسے یہ انجام کے بعد خط جلانے والا معاملہ ہے۔ :p

ہاہا۔ بہت عمدہ۔ :)

اس سے تو اپنی نظم ہیکر یاد آ گئی، جو کب کا بھول بیٹھا تھا۔
آج اس ربط سے ادھر پہنچا۔ آپ والی کوتاہی برابر ہوگئی ہے۔ ادھر تبصرہ ادھار ہے۔ بہت ہی اعلی۔

ہاہاہا بہت خوب نیرنگ خیال بھائی :D
شکریہ شکریہ :)

بہت خوب ۔۔ اس لائن کی سمجھ نہیں آئی شاید بڑی فکر ۔۔؟
کیا ہی دلچسپ اتفاق ہے کہ اس سطر کی مجھے بھی سمجھ نہیں آئی۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ای میلز اُڑا دیجے
از نیرنگ خیال
(جون ایلیا سے معذرت کے ساتھ)

تم نے مجھےلکھّا ہے
ای میلز اُڑا دیجے
پر فکر مجھے یہ ہے
پروفائل کا کیا کیجے
آپ کا اکاؤنٹ گر ہیک ہوا تو کیا ہوگا
للہ میں کہتی ہوں، یہ بہت برا ہوگا

کچھ میں بھی کہوں تم سے!
فارا وہ نگارینہ!
فیس بک کی وہ شاہینہ
ٹوئیٹر کی وہ تہمینہ
بے فکر تمھیں تھیں نا!
ای میلز تمہاری میں آرکائیو جو کرتا ہوں
تصویریں ہیں جتنی بھی
ہر ایک پہ مرتا ہوں
آرکائیوز اڑا دوں کیا؟
بیک اپ بھی جو ہے ان کا
پاسپورٹ ڈرائیو پر
پاسپورٹ ڈرائیوکو
فارمیٹ بھی کردوں کیا
جو کچھ ہے کلاؤڈ پر
آسمان ڈرائیو پر
یہ ڈرائیو لٹا دوں کیا
سب پکس اُڑا دوں کیا
ان سب کا جو عنواں ہے
سب نقش جگر پر ہے
سب نقش مٹا دوں کیا؟
تصویر مٹا دوں کیا؟
آرکائیوز اڑا دوں کیا؟
بیک اپ بھی مٹا دوں کیا؟
پروفائل گنوا دوں کیا؟

مجھ کو لکھ کے ای میل تم
اور بھیج کر اسنیپس
"یونہی بےخیالانہ جرم کر گئی ہو تم"
ای میل ہیک ہونے پر، سب سے ڈر گئی ہو تم
جو بنا تھری ایف اے*
ای میل کیے تم نے
"پھر تو میری رائے میں، جرم ہی کیے تم نے"

نوٹ :خط کشیدہ مصرعوں پر کام جاری ہے۔ ہماری صلاح

زبردست خلیل بھائی۔ آپ نے اس کو چار چاند لگا دیے۔ اب دل کر رہا ہے کہ آپ کی صلاح کو ہم بحق سرکار ضبط کر کے نیرنگ خزانے میں جمع کروا دیں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
انسٹا کی نگینہ
ایمو کی ثمینہ
سنیپ چیٹ کی نورینہ
اور اسکائیپ کی یومینہ :rollingonthefloor:

کیا خوب طنزیہ انداز ہے! :ROFLMAO:
:p
شکریہ

اگر اسے اور عام فہم کرنا ہو تو یوں بھی ہوسکتا ہے ..

پڑوس کی زرینہ
کالج کی تہمینہ
کوچنگ کی زرمینہ :LOL:
مردانہ سوچ :p

جی جی۔... "نقطہ" نہیں "نکتہ" :p
جی تو نکتہ کچھ یوں ہے کہ آج کل کچھ رواج سا چل نکلا ہے کہ لڑکیاں اصل نام کی بجائے مختلف ناموں سے مختلف ایپس پر پائی جاتی ہیں۔. تو اس نکتے کو لے کر مجھے ہنسی آئی.. :LOL:
زنانہ سوچ۔۔۔ :p
ویسے خوب سمجھی ہو لاریب۔۔۔۔ یہی مقصد تھا۔۔۔ :)

فرق صاف ظاہر ہے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ واہ نیرنگ خیال بھائی کیا کہنے بہت خوب،
بس کچھ مصرعوں کو دیکھ لیں اوزان کے اعتبار سے باقی گرفت اور روانی تو کمال ہے
عروض سے میری واقفیت واجبی سی بھی نہیں ہے۔ اس لیے جو کوتاہی ہے اس کی طرف فاتح بھائی اور محمد خلیل الرحمٰن سر نے بھی اشارہ کیا ہے۔ اب دوستوں کی مشاورت سے جو نئی نظم بنے گی وہ ہم اپنے نام سے چھاپیں گے۔ :p
حوصلہ افزائی پر شکرگزار ہوں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
برصغیر میں بالعموم اور پنجاب میں بالخصوص مرد شعراء اپنی گزارشات "محبوب" تک نسوانی آواز میں پہنچاتے رہے ہیں ۔ صاحبِ نظم اسی روایت کو اپناتے ہوئے کامیابی سےاپنا مدعا بیان کر پائے ہیں ، جو دیگر مواصلاتی ذرائع مسدود ہو جانے کے باعث انہیں نچلا نہیں بیٹھنے دے رہا تھا، کیونکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہیں یہ نہ ہو جائے ، کہیں وہ نہ ہو جائے کا خدشہ تو ہر شریف آدمی کو ہمہ دم لاحق رہتا ہے :)
اب مجھے نکلنا چاہیے، کیونکہ صاحبِ تحریر آتے ہی ہوں گے۔
بالکل درست بات ہے جی۔۔۔۔ شرافت کی سند کا سچ جو اوپر تلے دو چار جھوٹ میں لپٹا ہے۔ دیدہ زیب دکھائی دے رہا ہے۔ :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ واہ۔ زبردست نیرنگ بھائی۔ لاجواب۔:p
جون ایلیا کو کسی فرشتے نے خبر کردی تو کیا حال ہوگا ان کا وہاں۔:p
اللہ میاں سے کہیں گے کہ تو نے شیطان کو اتنی لمبی مہلت دی ہے تو مجھے بس ایک دن کی مہلت دے کہ میں اسلام آباد تک ہو آؤں ذرا۔:p
ہاہاہاہااااا۔۔۔۔ جون کو لائن میں لگنا پڑے گا۔ اس سے پہلے خوجہ حسن نظامی اور شیخ سعدی اپنی اپنی حکایات کے لیے کھڑے ہوں گے۔۔۔ :p لگتا ہے جنت میں ہم کو سیکیورٹی رکھنی پڑے گی۔ :D
اور حوصلہ افزائی پر شکریہ بھی رانا بھائی۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
دورِ حاضر کی نظم
واہ واہ واہ کمال کی پیروڈی بنائی، گو کہ اوزان کہیں کہیں خطا ہو رہے ہیں لیکن بہرحال بہت مزا آیا۔
ایک اور بات کہ جہاں آپ نے 3 فیکٹر آتھنٹی کیشن کا ذکر کیا ہے اس کی بجائے سنیپ چیٹ کے آٹو ڈیلیٹ فیچر کا حوالہ شامل کریں کہ جو مقصد آپ 3 ایف اے سے حاصل کرنا چاہ رہے ہیں وہ اس سے حاصل نہیں ہوتا بلکہ سنیپ چیٹ کے آٹو ڈیلیٹ فیچر سے ملتا ہے۔
بہت شکریہ فاتح بھائی۔ آپ سے داد پا کر بڑی خوشی ہوئی۔ :)
آپ کو تو علم ہے کہ عروض سے میری واقفیت اتنی ہی ہے جتنی نواز شریف کی عقل شریف سے۔۔۔ :p
آپ کی تجویز بڑی درست ہے کہ جس نکتے پر میں پہنچانا چاہ رہا تھا وہیں پہنچے۔ لیتے ہیں مدد اپنے عروض انجن سے :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
فاتح بھائی کی محبتوں نے اس نظم کو نکھار دیا ہے۔ لہذا دوبارہ سے پیش خدمت ہے۔

تم نے مجھ کو لکھا ہے
"میلز سب اُڑا دیجے
مجھ کو فکر رہتی ہے
دفع آئی ڈی کیجے
آپ کا اکاؤنٹ گر
ہیک ہوا تو کیا ہو گا
دیکھیے میں کہتی ہوں، یہ بہت برا ہو گا"

"میں بھی کچھ کہوں تم سے!
فارحہ نگارینہ!
فیس بک کی شاہینہ
اردو ویب کی تہمینہ
شوخ تو تمھیں تھیں نا
میں تمھاری ای میلیں
کرتا آرکائو ہوں
ہے سوادِ بینائی، ان میں جو ہیں تصویریں
ارکئوز اڑا دوں کیا؟
جو بھی ان کے بیک اپ ہیں
ڈبلو ڈی ڈرائیو پر
ڈبلو ڈی ڈرائیو کو
فارمیٹ کر دوں کیا
اور کچھ کلاؤڈ پر
آسماں ڈرائیو پر
سب کی سب لٹا دوں کیا
ساری پکس اُڑا دوں کیا
جو بھی ان کاعنواں ہے
نقشِ جاں ہے جاناناں
نقشِ جاں مٹا دوں کیا؟


آسماں ڈرائیو کیا
اور کُل کلاؤڈ کیا
سب کی سب لٹا دوں کیا؟
ارکئوز اڑا دوں کیا؟
بیک اپ ہی مٹا دوں کیا؟
آئی ڈی گنوا دوں کیا؟

مجھ کو لکھ کے ای میلیں
اور بھیج کر اسنیپس
یونہی بےخیالانہ جرم کر گئی ہو تم
ای میل ہیک ہونے پر، سب سے ڈر گئی ہو تم
جو بغیر سوچے ہی
میلز میں کبھی تم نے
یوں اٹیچ کر ڈالیں
جب سنیپ چیٹ آٹو
وائپ ہی سے نہ بھیجیں
پھر تو میری رائے میں، جرم ہی کیے تم نے
نوٹ: یہی نظم پہلے مراسلے میں بھی تدوین کر کے شامل کر دی گئی ہے۔
 
فاتح بھائی کی محبتوں نے اس نظم کو نکھار دیا ہے۔ لہذا دوبارہ سے پیش خدمت ہے۔

تم نے مجھ کو لکھا ہے
"میلز سب اُڑا دیجے
مجھ کو فکر رہتی ہے
دفع آئی ڈی کیجے
آپ کا اکاؤنٹ گر
ہیک ہوا تو کیا ہو گا
دیکھیے میں کہتی ہوں، یہ بہت برا ہو گا"

"میں بھی کچھ کہوں تم سے!
فارحہ نگارینہ!
فیس بک کی شاہینہ
اردو ویب کی تہمینہ
شوخ تو تمھیں تھیں نا
میں تمھاری ای میلیں
کرتا آرکائو ہوں
ہے سوادِ بینائی، ان میں جو ہیں تصویریں
ارکئوز اڑا دوں کیا؟
جو بھی ان کے بیک اپ ہیں
ڈبلو ڈی ڈرائیو پر
ڈبلو ڈی ڈرائیو کو
فارمیٹ کر دوں کیا
اور کچھ کلاؤڈ پر
آسماں ڈرائیو پر
سب کی سب لٹا دوں کیا
ساری پکس اُڑا دوں کیا
جو بھی ان کاعنواں ہے
نقشِ جاں ہے جاناناں
نقشِ جاں مٹا دوں کیا؟


آسماں ڈرائیو کیا
اور کُل کلاؤڈ کیا
سب کی سب لٹا دوں کیا؟
ارکئوز اڑا دوں کیا؟
بیک اپ ہی مٹا دوں کیا؟
آئی ڈی گنوا دوں کیا؟

مجھ کو لکھ کے ای میلیں
اور بھیج کر اسنیپس
یونہی بےخیالانہ جرم کر گئی ہو تم
ای میل ہیک ہونے پر، سب سے ڈر گئی ہو تم
جو بغیر سوچے ہی
میلز میں کبھی تم نے
یوں اٹیچ کر ڈالیں
جب سنیپ چیٹ آٹو
وائپ ہی سے نہ بھیجیں
پھر تو میری رائے میں، جرم ہی کیے تم نے
نوٹ: یہی نظم پہلے مراسلے میں بھی تدوین کر کے شامل کر دی گئی ہے۔
بہت خوبصورت، نہایت اعلیٰ۔

جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔مزے دار مزے دار
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
شکریہ :)

واہ واہ
نینی بھیا آپ بھی شاعری کرنے لگے :rollingonthefloor:
ارے یہ شاعری تھوڑا ہی ہے۔۔۔ :)

شکریہ سر :)

نہایت لطیف طنز ہے! مسکراہٹیں بکھیرتا ہوا! :):):)
شاد وآباد رہیئے بھائی! خدا سلامت رکھے!
شکرگزار ہوں سر :)
 
Top