ای بکس!

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آپ بتائیں کہ کون کون سی کتابوں کا مواد ایک جگہ جمع ہے اور کس جگہ پر مواد کو جمع کرنے کا کام شروع کیا جائے۔ میرا خیال ہے اس کے لیے لائبریری کے ان ممبران کو پھر سے متحرک کرنا ہوگا جو اس کام میں پیش پیش تھے یعنی ماورا ، قیصرانی ۔ آپ متحرک رہیں تو انشاءللہ کوشش کرکے باقیوں کو بھی متحرک کر لیتے ہیں اور اس کوشش میں امید ہے کہ نئے اراکین کا تعاون بھی میسر آ جائے گا

جو تحریری متن ایک ہی جگہ پر جمع ہیں ان کی نشاندہی کچھ کی پہلے بھی کی تھی مزید بھی دیکھ لیتے ہیں ۔

پچھلے دنوں کچھ کتب ماوراء نے بھی لکھا ہے کہ اکٹھی کی ہیں ان کتب کی تفصیل ماوراء سے مل جائے گی ۔

قیصرانی صاحب سے رابطہ ہے آپ کا ؟ ان کی اپڈیٹ بوچھی سے بھی مل سکے شاید ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک سوال :

کتابی / اسکین متن میں مختلف صفحات پر موجود فٹ نوٹس کو ای بک فارمیٹ میں کس طرح شامل کیا جانا چاہیے ؟

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
فٹ نوٹ اسکین صفحہ

t%20Birwala%20s-0186.gif
 
الف عین

لائبریرین
یہ صرف ورڈ ڈاکیومینٹ میں ممکن ہے، اور پ ڈ ف میں۔ بہتر ہو کہ ٹیکسٹ فارمیٹ سے گریز کیا جائے۔
 
الف عین

لائبریرین
ظاہر ہے کہ فٹ نوٹ کا اجافہ کسی اچھے ورڈ پروسیسر میں ہی کرنا ہوگا، محفل کے اڈیٹر کا فارمیٹ تو عارضی ہے اور میڈیا وکی کا بھی۔ اسی لئے میں لکھتا آیا ہوں ہمیشہ کہ ورڈ ڈاکیومینٹ ضرور بنایا جائے، اور اس قسم کی فائلوں کو محض ورڈ ڈاکیومینٹ میں ہی فراہم کیا جائے، پلین ٹیکسٹ میں بہت گڑبڑ ہو جاتی ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت شکریہ اعجاز انکل ، میرے ذہن میں بہت سے نکات اور سوالات ہیں ای بک فارمیٹ کے حوالے سے ۔ دراصل صورت کچھ یوں رہی ہے کہ جو اراکین وقت نکال سکتے ہیں کام کرنا چاہتے ہیں وہ ضروری تیکنیکی مہارت نہیں رکھتے تاہم اگر ان کی رہنمائی کر دی جائے ماہرین کی طرف سے تو اس بابت مفید نتائج پہلے بھی حاصل کیے جا سکتے تھے ، دوسری جانب جو اراکین و ماہرین ضروری مہارت رکھتے ہیں ان کی مسلسل عملی دلچسپی کم سامنے آتی ہے جبکہ اس سمت میں مسلسل کام کرنے کی ضرورت ہے خاص طور پر اس حوالے سے کہ جو اراکین سیکھ سکتے ہوں ان کی ضروری رہنمائی کی جائے تاکہ وہ سیکھ سکیں اور مختلف فارمیٹ میں ای بک بنانے کے تجربات کر سکیں اور اس سمت میں آگے بڑھا جائے ۔
 
شگفتہ ایک حمایت اعجاز صاحب کی مل گئی کہ ورڈ‌ ڈاکومینٹ‌ ہر کتاب کی ضروری ہونی چاہیے۔

اچھا اس سے پہلے کہ پھر کوئی اور کام آ پڑے ، کیا آپ مجھے آب گم کے ان لنکس کا پتہ دے سکتی ہیں جن پر پوری کتاب لکھی گئی ہے تاکہ کم از کم میں انہیں ورڈ‌ فائل میں کاپی کرنا تو شروع کروں اور اس کے بعد اس مزید ای بکس بنائی جا سکیں۔

میرا مخلصانہ مشورہ اب بھی یہی ہے کہ سب سے پہلے کتابوں کا مواد ورڈ فائلز میں جمع کر لیا جائے اس سے بہترین آغاز ہو جائے گا اور ایک ای بک فارمیٹ بھی مکمل ہو جائے گا
 
arifkarim

معطل
بہت شکریہ اعجاز انکل ، میرے ذہن میں بہت سے نکات اور سوالات ہیں ای بک فارمیٹ کے حوالے سے ۔ دراصل صورت کچھ یوں رہی ہے کہ جو اراکین وقت نکال سکتے ہیں کام کرنا چاہتے ہیں وہ ضروری تیکنیکی مہارت نہیں رکھتے تاہم اگر ان کی رہنمائی کر دی جائے ماہرین کی طرف سے تو اس بابت مفید نتائج پہلے بھی حاصل کیے جا سکتے تھے ، دوسری جانب جو اراکین و ماہرین ضروری مہارت رکھتے ہیں ان کی مسلسل عملی دلچسپی کم سامنے آتی ہے جبکہ اس سمت میں مسلسل کام کرنے کی ضرورت ہے خاص طور پر اس حوالے سے کہ جو اراکین سیکھ سکتے ہوں ان کی ضروری رہنمائی کی جائے تاکہ وہ سیکھ سکیں اور مختلف فارمیٹ میں ای بک بنانے کے تجربات کر سکیں اور اس سمت میں آگے بڑھا جائے ۔

فکر نہ کریں۔ خاکسار فوٹ نوٹس اور آٹو انڈیکس پر ٹیوٹوریل جلد پیش کرنے والا ہے۔
 
بہت شکریہ اور میں نےایک مسئلہ کا حل بھی ڈھونڈ‌ لیا۔

اگر آپ نثر میں مزاح نگاری کے زمرے میں جائیں تو وہ فی الوقت جو سیٹنگ ہے اس کے مطابق آخری 45 دنوں کی پوسٹ‌ دکھاتا ہے جس میں صرف ایک ہی پوسٹ ظاہر ہوتی ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اس زمرے میں اور کوئی پوسٹ‌ نہیں ہے جبکہ آغاز سے طرز ترتیب منتخب کرنے پر باقی ماندہ پوسٹس دکھاتا ہے جس میں وہ تمام پوسٹس ہیں جن میں آب گم لکھی گئی ہے۔ میں اب اس پر کام شروع کرتا ہوں۔
 
Top