ایک ہیں صائمہ شاہ

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم

سبھی احباب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ مگر میرے لئے اس محفل کو وقت دینا اب ممکن نہیں۔ یہ پیغام محفل پر میرا آخری پیغام ہے۔ والسلام
سوچ رہا ہوں اک مضمون لکھوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہنوں کے روپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ممتا بھری ۔۔۔۔۔۔۔۔ سڑیل ۔۔۔۔۔۔ کھڑپینچ ۔۔۔ غصیل ۔۔۔۔۔۔۔۔
جب وقت اجازت دے پڑھنے چلی آئیے گا ۔۔۔۔
اللہ آپ کو عبداللہ گبین شہزادے کو سدا اپنی امان میں رکھے ۔۔ آمین
 
آخری تدوین:

صائمہ شاہ

محفلین
چند روز قبل جیہ کے دھاگے پر ہونے والے بدمزگی کے بعد جہاں عارف کریم کو معطل کیا گیا ہے، وہاں چند اراکین نے محفل چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ صائمہ شاہ ان میں سے ایک ہیں۔ پہلے تو میں سمجھا کہ گرمئ بحث کی وجہ سے بعض اوقات ہم کچھ کہہ سکتے ہیں اور جب غصہ کچھ فرو ہو جائے تو موڈ بدل سکتا ہے
جیہ کے بارے تو مجھے یقین ہے کہ جلد یا بدیر وہ واپس آئیں گی، کہ میری اور ان کی محفل میں شمولیت کی تاریخ ایک ہی ہے، ایک طرح سے ہم جڑواں ہو گئے (ویسے ہم دونوں کے درمیان ایک رکن کا فرق ہے)۔ صائمہ شاہ سے درخواست ہے کہ اگر وہ اپنی ناراضگی ختم کر کے محفل پر واپس تشریف لے آئیں تو مجھے بھی اور چند دیگر اراکین کو بہت خوشی ہوگی۔ عین ممکن ہے کہ کئی اراکین آپ کی واپسی کو پسند نہ بھی کریں تو بھی ہمیں اس کی کوئی پروا نہیں ہے۔ دیکھتے ہیں کہ آپ ہم جیسے اراکین کو اپنی واپسی سے خوش دیکھنا پسند کرتی ہیں یا کہ واپس نہ لوٹ کر ان اراکین کو خوش کرتی ہیں جن کی خوشی شاید یہی ہوکہ آپ نہ لوٹیں۔ اب دیکھتے ہیں کہ آپ کی واپسی کب ہوتی ہے :)
منصور
بہت شکریہ مگر میں غصے سے ہرگز نہیں گئی تھی شدید دکھ تھا کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کا اور اس کے بعد نفرت انگیز دھاگے جہاں شائد میں خود پر قابو نہیں رکھ سکی
ناراضگی کسی سے بھی نہیں تھی نہ ہوگی میں بہت سے لوگوں سے کبھی کنکٹ ہی نہیں ہو پائی یہاں مگر پھر بھی وہ میری نظر میں محترم ہیں نظریہ مختلف سہی مگر ذاتی مخالفت کسی سے نہیں ہے
مجھے نفرت انگیز مواد اور نفرت پھیلانے والے عناصر سے شدید اختلاف ہے موجودہ حالات کے تناظر میں اب ہمیں ایسی باتیں اور ایسے لوگوں کو انٹرٹین کرنا زیب نہیں دیتا یہ آگ جو ہمارے وطن میں لگی ہوئی ہے کہیں نہ کہیں اس کے ذمہ دار ہم سب ہیں ایسی سوچوں اور تحریروں کو اب نظرانداز نہیں کیا جا سکتا پاکستان کو استحکام کی ضرورت ہے انتشار کی نہیں اور یہی پیغام دینا چاہتی ہوں ان سب عناصر کو جو بھلائی کے نام پر پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں
اور عارف کریم نے نہ صرف معافی مانگی بلکہ اپنی پچھلی غلطیوں کا بھی اعتراف کیا ان کی اس اعلیٰ ظرفی کا مذاق اڑایا ہے ہم سب نے اپنی تنگ نظری سے
جیہ
معاف کرنے والے لوگ بہت عظیم ہوتے ہیں اور بہت بڑے ہوتے ہیں آپ سے کم از کم مجھے تو یہی امید ہے کہ آپ بڑے پن کا مظاہرہ کریں گی
 

صائمہ شاہ

محفلین
پیشگی معذرت قبول کیجیے ،اس خیر کے کام ، یعنی لوگوں کو جوڑنا، کے عین ساتھ اس پخ کی ضرورت ہے بھلا؟ اس سے تو ایسے محسوس ہو رہا ہے، جیسے کوئی الگ سے گروہ ہے، جو ان کی واپسی کو پسند کرے گا۔ :)

میرے خیال میں ان جیسی صاحب علم، ادب کا نتھرا ذوق رکھنے والی اور میچور خاتون تمام محفلین کے لیے قابل احترام ہیں اور ان کی واپسی سے سب کو دلی خوشی ہو گی۔ نظریاتی اختلافات کہاں نہیں ہوتے صاحب!! شاہ صاحبہ سے میری درخواست ہے، کہ قیصرانی صاحب کی آواز میں ملی ہم سب کی آواز پہ کچھ غور فرمائیں ۔۔
اسی طرح اگر کسی کا جیہ بہن سے رابطہ ہے، خاص طور پہ خواتین اراکین میں سے، تو انہیں ہم سب کا سلام پیش کریں اور عرض کریں ، کہ ہم انہیں بہت مس کرتے ہیں ۔۔ہم سب ۔۔۔ فی زمانہ ایسے سلجھے، گندھے اور معقول لوگ کم ملتے ہیں جیسی ہماری خورہ کئی ہیں۔ پلیز ہمیں اپنی علم و ہنر اور شفقت سے بھر پور شراکتوں اور موجودگی سے محروم نہ کیجیے۔
بہت شکریہ فلک
 

صائمہ شاہ

محفلین
سوچ رہا ہوں دونوں محترم بہنوں بیٹیوں کو کس طرح جذباتی بلیک میل کر سکتا ہوں ۔
اپنے پاس تو ہے بس دعاؤں بھری زنبیل
سو ڈھیر ساری دعاؤں کے ہمراہ دونوں سے مودبانہ التجا کرتا ہوں
بالیقین میری التجا کو شرف قبولیت بخشیں گی ۔۔
واپس آجائیں آپ دونوں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
بہت دعائیں
نایاب بھائی
آپ حکم تو کرتے اتنی بےادب بہنیں نہیں ہیں آپ کی
 

صائمہ شاہ

محفلین
اصل اختلاف کا تو مجھے نہیں پتہ۔۔۔
لیکن اختلاف رائے تو حسن کی علامت ہے۔۔۔ اگر تہذیب کے دائرے میں رہ کر ہو۔
صائمہ جی تو بہت اچھی ہیں۔۔۔ ۔ یقینا محفل میں لوٹ آئیں گی۔ محفل چھوڑنا تو کسی چیز کا بھی علاج نہیں۔۔۔ ۔ یہاں رہ کر اپنی رائے کا دلیلوںسے اظہار کرنا چاہیے۔۔۔ چاہے اس میں لاکھ مشکلات پیش آئیں۔
صائمہ شاہ سے دست بستہ گزارش ہے کہ محفل کو دوبارہ جوائن کر لیں۔۔۔ پلییز پلیز۔۔۔ ۔۔۔
آپ بہت محترم ہیں میرے لیے آپ کا تحمل اور برداشت قابل احترام ہے میرے لیے :)
 

صائمہ شاہ

محفلین
میری بھی یہی درخواست ہے کہ صائمہ اور جیہ واپس آ جائیں۔ یہ فورم ایک فیملی فورم کی طرح ہے اور فیملی میں اونچ نیچ ہو ہی جاتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ میں یہ بھی سفارش کروں گا کہ عارف کریم کی معطلی ختم کر کے انہیں بھی بحال کیا جائے۔
شکریہ شمشاد بھائی اور اور اتفاق کرتی ہوں آپ کی بات سے
 

صائمہ شاہ

محفلین
پتہ نہیں کیسے کہوں !! ،،، مجھے ان کی باتوں سے کافی بار اختلاف ہوا ،،، ایسا نہیں کہ بنیادی نظریہ ایسا رکھتی ہیں ،،، بہت غصیلی ہیں اور بس ،، دل کی صاف ،،، لیکن آپی ہیں نا تو لڑ لیتا ہوں ،، مگر ان سے بد اخلاقی کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتا ،،، کچھ لوگ خاص ہوتے ہیں ،،، پس ای واسطے ہمیشہ انتظار رہے گا ،،،
صائمہ شاہ آپی واپس آ جاؤ ،، بے شک ڈانٹ لو ،،، مگر چھوٹا بھائی ہوں ،،، یوں تو خفا مت ہو نا آپا جان !! ۔۔۔ :) :)
کافی بار ؟؟؟؟؟؟؟
مجھے تو صرف ایک ہی اختلاف یاد ہے
آپ چاہے ہزار اختلاف کریں مگر مختصر رکھیں :) آپ بہت تفصیلی باتیں کرتے ہیں
 

صائمہ شاہ

محفلین
ویسے ایک یا 2 ناپسندیدہ لوگوں کی وجہ سے 15 بیس پسندیدہ لوگوں کو خیر آباد کہہ دینا کچھ سمجھ نہیں آتا۔

کئی بار مجھے بھی محفل سے انتہا درجے کی بددلی ہوئی لیکن میں نے ہر بار یہی سوچا کہ:

فراز ترکِ تعلق تو خیر کیا ہوگا
یہی بہت ہے کہ کم کم ملا کرو اُس سے

:)
متفق :)
 

سید زبیر

محفلین
سوچ رہا ہوں اک مضمون لکھوں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
بہنوں کی اقسام ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ممتا بھری ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ سڑیل ۔۔۔ ۔۔۔ کھڑپینچ ۔۔۔ غصیل ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔

سرکار ! میری ناچیز رائے میں یہ اقسام نہیں بلکہ روپ ہیں
وہی بہن کبھی ممتا بھری ہوتی ہے تو کبھی غصیل
 

نایاب

لائبریرین
سرکار ! میری ناچیز رائے میں یہ اقسام نہیں بلکہ روپ ہیں
وہی بہن کبھی ممتا بھری ہوتی ہے تو کبھی غصیل
بہت شکریہ محترم سید سرکار
آپ نے درست رہنمائی کی ۔۔۔ جزاک اللہ
لکھتے وقت بہت سوچا مگر " روپ " ذہن میں آیا ہی نہیں ۔ مجھے بذات خود " اقسام " غیر مناسب محسوس ہوا ۔
بہت شکریہ بہت دعایں
 
Top