ایک ہیں صائمہ شاہ

اس واسطے میں قیصرانی بھائی سے گزارش کروں گا :) :) ۔۔ ایک تو نیند زوروں کی آ رہی ہے دوسرا ایک خیال قلم بند کر رہا ہوں ،، ضعیف دماغ سے وگرنہ اس کے چھوٹ جانے کا خدشہ ہے :confused: :)

بے کار ہے وہ خیال جو قلمبند نہ ہونے کی وجہ سے چھوٹ جائے۔ اس کا چھوٹنا ہی بہتر ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
مختصرا
یہ جمال خان کون ہے؟ اور صائمہ شاہ سے ان کا کیا تعلق
ایک صائمہ بھابھی سے اپ شاید لندن ایر پورٹ پر ملے تھے یہ وہی تو نہیں؟
جمال خان سوات سے ہیں، پشتون ہیں اور کراچی رہتے ہیں
جیہ سوات سے ہیں، پشتون ہیں
صائمہ شاہ لندن ہوتی ہیں، پاکستان سے ہیں
جی انہی صائمہ شاہ سے ملاقات ہوئی تھی :)
 

کاشفی

محفلین
چند روز قبل جیہ کے دھاگے پر ہونے والے بدمزگی کے بعد جہاں عارف کریم کو معطل کیا گیا ہے، وہاں چند اراکین نے محفل چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ صائمہ شاہ ان میں سے ایک ہیں۔ پہلے تو میں سمجھا کہ گرمئ بحث کی وجہ سے بعض اوقات ہم کچھ کہہ سکتے ہیں اور جب غصہ کچھ فرو ہو جائے تو موڈ بدل سکتا ہے
جیہ کے بارے تو مجھے یقین ہے کہ جلد یا بدیر وہ واپس آئیں گی، کہ میری اور ان کی محفل میں شمولیت کی تاریخ ایک ہی ہے، ایک طرح سے ہم جڑواں ہو گئے (ویسے ہم دونوں کے درمیان ایک رکن کا فرق ہے)۔ صائمہ شاہ سے درخواست ہے کہ اگر وہ اپنی ناراضگی ختم کر کے محفل پر واپس تشریف لے آئیں تو مجھے بھی اور چند دیگر اراکین کو بہت خوشی ہوگی۔ عین ممکن ہے کہ کئی اراکین آپ کی واپسی کو پسند نہ بھی کریں تو بھی ہمیں اس کی کوئی پروا نہیں ہے۔ دیکھتے ہیں کہ آپ ہم جیسے اراکین کو اپنی واپسی سے خوش دیکھنا پسند کرتی ہیں یا کہ واپس نہ لوٹ کر ان اراکین کو خوش کرتی ہیں جن کی خوشی شاید یہی ہوکہ آپ نہ لوٹیں۔ اب دیکھتے ہیں کہ آپ کی واپسی کب ہوتی ہے :)
انہیں واپس آجانا چاہیئے ۔۔اس سے ہمیں بھی خوشی ہوگی۔۔:)
 

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم

سبھی احباب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ مگر میرے لئے اس محفل کو وقت دینا اب ممکن نہیں۔ یہ پیغام محفل پر میرا آخری پیغام ہے۔ والسلام
 
السلام علیکم

سبھی احباب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ مگر میرے لئے اس محفل کو وقت دینا اب ممکن نہیں۔ یہ پیغام محفل پر میرا آخری پیغام ہے۔ والسلام

شکریہ
بہن درست کہہ رہیں ہیں۔ وقت بہت قیمتی ہے اور ایسی جگہ استعمال ہونا چاہیے جہاں اس کا بہترین فائدہ ہو۔اللہ اپ کو خوش رکھے۔ اللہ اپ کو اپنی حفظ امان میں رکھے۔ ہمارے لیے بھی دعا کردیا کریں۔
کبھی کبھار کوئی پیغام مار ہی دیا کریں وقت کی نظر بچا کر۔
 
ہمیں ہی دیکھ لیں۔ ایک منٹ نہیں کہ سر کجھالیں پھر بھی اپکو لگتا ہوگا کہ ہر وقت لکھ رہا ہوں۔
ابھی بھی تین کام کررہا ہون
1- ورلڈ کب کی اپڈیٹ دیکھ رہا ہوں سی این این پر
2- تین مختلف اخبار پڑھ رہا ہوں
3- ناشتہ کرکے چائے بھی پی رہا ہوں
4- بیگم کی نظر بچا کر تھوڑا ارام بھی کررہا ہوں
5- اپنے اپ کو تیار بھی کررہا ہوں کہ کام بھی کرنا ہے
وغیرہ وغیرہ
کچھ سوچ بھی رہا ہوں جو لکھ نہیں سکتا
 
السلام علیکم

سبھی احباب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ مگر میرے لئے اس محفل کو وقت دینا اب ممکن نہیں۔ یہ پیغام محفل پر میرا آخری پیغام ہے۔ والسلام
یہ آخری پیغام پڑھ کر بالکل خوشی نہیں ہوئی۔ اگر ان کو واقعی ذاتی مصروفیات کی وجوہ پر محفل پر وقت دینا ممکن نہیں تو ان سے زیادہ اصرار کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ آخر وہ ایک خاتون خانہ ہیں۔ اگر معمولات وقت کی گنجائش نکال دیں تو اچھی بات ہوگی۔ اور سب کو خوشی ہوگی۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ہمیں ہی دیکھ لیں۔ ایک منٹ نہیں کہ سر کجھالیں پھر بھی اپکو لگتا ہوگا کہ ہر وقت لکھ رہا ہوں۔
ابھی بھی تین کام کررہا ہون
1- ورلڈ کب کی اپڈیٹ دیکھ رہا ہوں سی این این پر
2- تین مختلف اخبار پڑھ رہا ہوں
3- ناشتہ کرکے چائے بھی پی رہا ہوں
4- بیگم کی نظر بچا کر تھوڑا ارام بھی کررہا ہوں
5- اپنے اپ کو تیار بھی کررہا ہوں کہ کام بھی کرنا ہے
وغیرہ وغیرہ
کچھ سوچ بھی رہا ہوں جو لکھ نہیں سکتا

اور محفل پر بھی موجود ہیں۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
ویسے ایک یا 2 ناپسندیدہ لوگوں کی وجہ سے 15 بیس پسندیدہ لوگوں کو خیر آباد کہہ دینا کچھ سمجھ نہیں آتا۔

کئی بار مجھے بھی محفل سے انتہا درجے کی بددلی ہوئی لیکن میں نے ہر بار یہی سوچا کہ:

فراز ترکِ تعلق تو خیر کیا ہوگا
یہی بہت ہے کہ کم کم ملا کرو اُس سے

:)
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
السلام علیکم

سبھی احباب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ مگر میرے لئے اس محفل کو وقت دینا اب ممکن نہیں۔ یہ پیغام محفل پر میرا آخری پیغام ہے۔ والسلام
وعلیکم السلام ،
کیسی ہیں پیاری خورئی ؟ ۔۔ ایک بات یاد رکھنا یہاں چند لوگ آپ سے بہت پیار کرتے ہیں ،، اور ہاں! کوئی بات نہیں تھوڑا وقت لگے گا ،، مگر جب بھی یاد آئے ہمیشہ منتظر پاؤ گی ،،
یہ جو دِیوانے سے دو چار نظر آتے ہیں
جانتی ہو خورئی ،، آپ کے بعد کسی نے نہیں ٹوکا ۔۔۔ " چُپ رہو! " کہہ کر ۔۔۔ یاد ہے نا اور میں ایک حرف بھی نہ بولتا تھا ،، بس یہ لکھ دیا کرتا تھا :donttellanyone:
آپ کو پتہ ہے میں نے یہ سمائیلی اس کے بعد کبھی نہیں ڈالی :)

خورئی ! ۔۔۔ بہت یاد آتی ہو آپ ۔۔۔ بہت لوگ اداس ہیں ۔۔۔ وقت لے لو ،، مگر الوداع مت کہنا!!
اللہ کی امان ،
جہاں بھی ہو ، ہمیشہ سلامت رہو اور ویسا ہی مسکراؤ جیسی مسکان آپ کو دیکھ کر ہم سب کے چہروں پر ہوتی ہے (آمین!) ۔۔۔ :) :)
 
آخری تدوین:
Top