ایک ہیں صائمہ شاہ

قیصرانی

لائبریرین
چند روز قبل جیہ کے دھاگے پر ہونے والے بدمزگی کے بعد جہاں عارف کریم کو معطل کیا گیا ہے، وہاں چند اراکین نے محفل چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ صائمہ شاہ ان میں سے ایک ہیں۔ پہلے تو میں سمجھا کہ گرمئ بحث کی وجہ سے بعض اوقات ہم کچھ کہہ سکتے ہیں اور جب غصہ کچھ فرو ہو جائے تو موڈ بدل سکتا ہے
جیہ کے بارے تو مجھے یقین ہے کہ جلد یا بدیر وہ واپس آئیں گی، کہ میری اور ان کی محفل میں شمولیت کی تاریخ ایک ہی ہے، ایک طرح سے ہم جڑواں ہو گئے (ویسے ہم دونوں کے درمیان ایک رکن کا فرق ہے)۔ صائمہ شاہ سے درخواست ہے کہ اگر وہ اپنی ناراضگی ختم کر کے محفل پر واپس تشریف لے آئیں تو مجھے بھی اور چند دیگر اراکین کو بہت خوشی ہوگی۔ عین ممکن ہے کہ کئی اراکین آپ کی واپسی کو پسند نہ بھی کریں تو بھی ہمیں اس کی کوئی پروا نہیں ہے۔ دیکھتے ہیں کہ آپ ہم جیسے اراکین کو اپنی واپسی سے خوش دیکھنا پسند کرتی ہیں یا کہ واپس نہ لوٹ کر ان اراکین کو خوش کرتی ہیں جن کی خوشی شاید یہی ہوکہ آپ نہ لوٹیں۔ اب دیکھتے ہیں کہ آپ کی واپسی کب ہوتی ہے :)
 
فلک شیر

محفلین
عین ممکن ہے کہ کئی اراکین آپ کی واپسی کو پسند نہ بھی کریں تو بھی ہمیں اس کی کوئی پروا نہیں ہے۔
پیشگی معذرت قبول کیجیے ،اس خیر کے کام ، یعنی لوگوں کو جوڑنا، کے عین ساتھ اس پخ کی ضرورت ہے بھلا؟ اس سے تو ایسے محسوس ہو رہا ہے، جیسے کوئی الگ سے گروہ ہے، جو ان کی واپسی کو پسند کرے گا۔ :)

میرے خیال میں ان جیسی صاحب علم، ادب کا نتھرا ذوق رکھنے والی اور میچور خاتون تمام محفلین کے لیے قابل احترام ہیں اور ان کی واپسی سے سب کو دلی خوشی ہو گی۔ نظریاتی اختلافات کہاں نہیں ہوتے صاحب!! شاہ صاحبہ سے میری درخواست ہے، کہ قیصرانی صاحب کی آواز میں ملی ہم سب کی آواز پہ کچھ غور فرمائیں ۔۔
اسی طرح اگر کسی کا جیہ بہن سے رابطہ ہے، خاص طور پہ خواتین اراکین میں سے، تو انہیں ہم سب کا سلام پیش کریں اور عرض کریں ، کہ ہم انہیں بہت مس کرتے ہیں ۔۔ہم سب ۔۔۔ فی زمانہ ایسے سلجھے، گندھے اور معقول لوگ کم ملتے ہیں جیسی ہماری خورہ کئی ہیں۔ پلیز ہمیں اپنی علم و ہنر اور شفقت سے بھر پور شراکتوں اور موجودگی سے محروم نہ کیجیے۔
 
قبول شد :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
پتہ نہیں کیسے کہوں !! ،،، مجھے ان کی باتوں سے کافی بار اختلاف ہوا ،،، ایسا نہیں کہ بنیادی نظریہ ایسا رکھتی ہیں ،،، بہت غصیلی ہیں اور بس ،، دل کی صاف ،،، لیکن آپی ہیں نا تو لڑ لیتا ہوں ،، مگر ان سے بد اخلاقی کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتا ،،، کچھ لوگ خاص ہوتے ہیں ،،، پس ای واسطے ہمیشہ انتظار رہے گا ،،،
صائمہ شاہ آپی واپس آ جاؤ ،، بے شک ڈانٹ لو ،،، مگر چھوٹا بھائی ہوں ،،، یوں تو خفا مت ہو نا آپا جان !! ۔۔۔ :) :)
 
نایاب

لائبریرین
سوچ رہا ہوں دونوں محترم بہنوں بیٹیوں کو کس طرح جذباتی بلیک میل کر سکتا ہوں ۔
اپنے پاس تو ہے بس دعاؤں بھری زنبیل
سو ڈھیر ساری دعاؤں کے ہمراہ دونوں سے مودبانہ التجا کرتا ہوں
بالیقین میری التجا کو شرف قبولیت بخشیں گی ۔۔
واپس آجائیں آپ دونوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
صائمہ شاہ کوایک صدا ہماری طرف سے بھی کہ اختلاف تو ہو ہی جاتا ہے لیکن اس کی وجہ سے یوں چلے جانا بھی مجھ سمیت بہت سے محفلین کے لیے دکھ کا باعث ہے۔ اس لیے واپس آ جائیے کہ ہماری خوشی یہی ہے۔ :)
 
حسینی

محفلین
اصل اختلاف کا تو مجھے نہیں پتہ۔۔۔
لیکن اختلاف رائے تو حسن کی علامت ہے۔۔۔ اگر تہذیب کے دائرے میں رہ کر ہو۔
صائمہ جی تو بہت اچھی ہیں۔۔۔۔ یقینا محفل میں لوٹ آئیں گی۔ محفل چھوڑنا تو کسی چیز کا بھی علاج نہیں۔۔۔۔ یہاں رہ کر اپنی رائے کا دلیلوںسے اظہار کرنا چاہیے۔۔۔ چاہے اس میں لاکھ مشکلات پیش آئیں۔
صائمہ شاہ سے دست بستہ گزارش ہے کہ محفل کو دوبارہ جوائن کر لیں۔۔۔ پلییز پلیز۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
میری بھی یہی درخواست ہے کہ صائمہ اور جیہ واپس آ جائیں۔ یہ فورم ایک فیملی فورم کی طرح ہے اور فیملی میں اونچ نیچ ہو ہی جاتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ میں یہ بھی سفارش کروں گا کہ عارف کریم کی معطلی ختم کر کے انہیں بھی بحال کیا جائے۔
 
Top