ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے :)

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کم عمر؟ :confused:
42 سال کم عمر ہوتی ہے؟
اور طویل العمر ٹائٹل کی وجہ سے بلکہ غالباً تنک مزاج ہونے کی وجہ سے سمجھا جاتا ہے۔:laughing:

تنک مزاج :happy:

بالکل نبیل بھائی ، آپ بوڑھے کیسے ہو گئے ؟ وقت سے پہلے بوڑھا ہونے کا احساس شاید ایشیا میں ہی پایا جاتا ہے اور لوگ دوسروں کو بوڑھا کہنا شروع کر دیتے ہیں ۔ ایک دلچسپ بات ، میں پڑھا تھا کہیں کہ پینتیس چالیس تک انسان کو زندگی کا صحیح سے ادراک ہوتا ہے اس سے پہلے انسانوں کی اکثریت بے وقوف ہوتی ہے ۔ بہت دلچسپ لکھا ہوا تھا اگر نظر آیا تو شیئر کروں گی ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
چلیے سیدہ شگفتہ کی چالاکی کی بدولت نبیل بھیا کی عمر تو پتا چلی :dancing:۔۔۔ اسی طرح کسی دن دیدار بھی ہوجائے گا بھائی کا :laugh:

نبیل بھائی نے تو اپنی عمر بہت پہلے یہاں فورم پر لکھی ہوئی ہے کہیں ۔ پہلے سے ہی معلوم ہے ۔
نبیل بھائی کو بوڑھا نہ سمجھ لیا جائے اس لیے میں لکھا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ انٹرنیٹ پر انداز گفتگو سے اندازے لگا کر کم عمر سمجھ لیا جاتا ہے یا طویل العمر !

جب لاہور جانا ہوا تھا تو میں نے تو نبیل بھائی کو دیکھ بھی لیا :happy:
 

محمد امین

لائبریرین
نبیل بھائی نے تو اپنی عمر بہت پہلے یہاں فورم پر لکھی ہوئی ہے کہیں ۔ پہلے سے ہی معلوم ہے ۔
نبیل بھائی کو بوڑھا نہ سمجھ لیا جائے اس لیے میں لکھا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ انٹرنیٹ پر انداز گفتگو سے اندازے لگا کر کم عمر سمجھ لیا جاتا ہے یا طویل العمر !

جب لاہور جانا ہوا تھا تو میں نے تو نبیل بھائی کو دیکھ بھی لیا :happy:

مجھے نبیل بھائی 35-40 کے ہی لگتے تھے :p
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہی ہی ہی جی اپیا جب انہوں نے مجھے اپنی بیٹی کی تصویر دکھائی مجھے بھی تب احساس ہوا :)
ویسے کیونکہ مجھے کبھی کسی نے نبیل لالہ کے بارے میں اتنا بتایا ہی نہیں نا ہی ان سے گپ شپ ہوتی ہے اور نا ہی ان کی تصویر دیکھی کبھی اس لئے :)
ویسے دیکھی تو شمشاد لالہ کی بھی نہیں ہے اب کے بار سعود لالہ کو کہا تو تھاکہ چپکے سے بنا لائیں :)

نبیل بھائی اب آپ اپنا باتصویر تفصیلی تعارف لکھیں ۔

ناعمہ درست کہا آپ نے ۔ میں نے لاہور سے واپسی پر ایک تفصیلی ہجو لکھی تھی نبیل بھائی کی :happy: لیکن پوسٹ نہیں کی
 

شمشاد

لائبریرین
تصویر دیکھ کر آپ سب نے کرنا کیا ہے؟ کہیں کوئی جادو ٹونا تو نہیں کرنا۔ اسی لیے تو میں اپنی تصویر نہیں لگاتا۔
 

محمد امین

لائبریرین
کراچی میں جگہ جگہ عاملوں اور جادوگروں کے اشتہارات ہوتے ہیں ۔۔۔۔ کچھ عرصے سے کسی گمنام مذہبی تنظیم نے ایک بہت اچھا کام کیا ہے۔۔۔
ان اشتہارات کو مٹا کر آگے لکھ دیتے ہیں "جادو حرام" ۔۔۔۔۔ بلکہ ہمارا تو ماننا ہے "جادو کفر"۔۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کیوں کیا بل بورڈ پر لگی ہوئی تھی تصویر ؟؟ :D

شگفتہ بہن نے ایک مرتبہ لاہور میں ہمارے گھر کو عزت بخشی تھی۔ میں وہاں نہیں تھا بلکہ یہاں جرمنی ہی تھا۔ البتہ میرے والدین کے ساتھ ان کی کافی گپ شپ رہی تھی۔ اس ملاقات کا حال انہوں نے اپنے بلاگ پر بھی لکھا تھا لیکن اب اس تحریر کا نشان ان کے بلاگ پر نہیں رہا ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
کراچی میں جگہ جگہ عاملوں اور جادوگروں کے اشتہارات ہوتے ہیں ۔۔۔ ۔ کچھ عرصے سے کسی گمنام مذہبی تنظیم نے ایک بہت اچھا کام کیا ہے۔۔۔
ان اشتہارات کو مٹا کر آگے لکھ دیتے ہیں "جادو حرام" ۔۔۔ ۔۔ بلکہ ہمارا تو ماننا ہے "جادو کفر"۔۔۔ ۔۔
یاد رکھیں جادو کرنے یا کروانے والا دونوں دائرہ اسلام سے نکل جاتے ہیں۔


مولانا احتشام الحق کلیانوی صاحب نے ایک بیان میں کہا تھا جس کے معنی کچھ یوں بنتے ہیں کہ،
اگر کالے جادو کی کاٹ کرنے کے لیے کالے جادو کا سہارا لیا جائے وہ بھی یوں کہ خود براہِ راست ایسا کام نہ کیا جائے بلکہ کسی کالے جادو کے عامل سے ہی کرایا جائے،
تو اس کی گنجائش بہرحال ہے۔
 

عثمان

محفلین
کالا جادو۔۔۔ :ROFLMAO:
اس قسم کی باتوں کا اثر انھیں پر ہوتا ہے جو اس پر یقین رکھتے ہیں۔ بالکل ایسے ہی جیسے "علم" نجوم پر اعتقاد رکھنے والے اپنی زندگی اسی چکروں میں اجیرن کر ڈالتے ہیں یا ایسے ہی جیسے تعویز پرست اپنی زندگی تعویز کے گروی رکھ چھوڑتا ہے۔
 
Top