ایک کیٹیگری اور

فرید احمد

محفلین
جناب نبیل صاحب آج ایک نئی خبر دینا چاہتا تھا، مگر کوئی کیٹیگری مناسب معلوم نہ ہوئی، خیر سے یہاں لکھ دیتاہوں، ایک کیٹیگری نئی شائع ہونے والی اور مفید کتابوں پر تبصرہ یا مشورہ کی ہو تو بہت کچھ ادبی معلومات مہیا ہو جائے،
یہاں ایک کتاب آئی ہے، 634صفحات کی “ اردو شاعری میں اسلامی تلمیحات “ مصنف کو اس مقالہ پر بمبئی یونیورسٹی سے p h d کی ڈگری بھی ملی ہے، مصنف ہے جناب ڈاکٹر عطائ الرحمن صدیقی ندوی صاحب، کتاب کو عالمی رابطہ ادب اسلامی نے شائع کیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب جناب
اگر اس کے ساتھ ساتھ قیمت بھی لکھ دیں اور یہ بھی کہ چھپائی کس قسم کے کاغذ پر ہے تو اور بھی اچھا ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
یہ بھی اچھا خیال ہے۔اس زمرہ کو بھی محفل پہ موجود ہونا چاہیے۔
ویسے یہ کتاب پاکستان میں کہاں سے ملے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوستو ‘کیٹیگری‘ کی بجائے ‘زمرہ‘ کا لفظ استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
منتخب موضوعات کے زمرہ میں مطالعہ کتب کے نام سے ایک نئی چوپال سیٹ‌ اپ کر دی گئی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب ایک تو آپ اچھی خاصی اردو لکھتے لکھتے بیچ میں انگریزی کا تڑکا لگا جاتے ہیں۔
 
Top