ایک کتاب کی تلاش۔۔۔۔"فنِ خطابت"

عرفان سعید

محفلین
عزیزانِ محفل!
کیا کسی کے پاس شورش کاشمیری کی کتاب “ فن خطابت “ پی۔ڈی۔ایف یا کسی اور فارمیٹ میں موجود ہے؟ کسی ویب سائٹ کا ایڈریس بھی مل جائے تو نہایت مشکور ہوں گا۔
 
فرقان احمد

محفلین
ہمارے خیال میں تو ایسی کسی شراکت سے کاپی رائٹس کا ایشو بن جائے گا۔ ویسے انٹرنیٹ پر مختلف ویب سائٹس یہ کتاب محض چند ڈالرز میں فروخت کر رہی ہیں؛ غالباً پانچ ڈالرز سے بھی کم میں۔
 
عرفان سعید

محفلین
ہمارے خیال میں تو ایسی کسی شراکت سے کاپی رائٹس کا ایشو بن جائے گا۔ ویسے انٹرنیٹ پر مختلف ویب سائٹس یہ کتاب محض چند ڈالرز میں فروخت کر رہی ہیں؛ غالباً پانچ ڈالرز سے بھی کم میں
اگر ایسی بات ہے تو پھر شراکت ہرگز نہیں کرنی چاہیے۔ میں کتابوں کی کسی سائٹ کو دیکھتا ہوں۔
 
شاہد شاہ

محفلین

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
عزیزانِ محفل!
کیا کسی کے پاس شورش کاشمیری کی کتاب “ فن خطابت “ پی۔ڈی۔ایف یا کسی اور فارمیٹ میں موجود ہے؟ کسی ویب سائٹ کا ایڈریس بھی مل جائے تو نہایت مشکور ہوں گا۔

عرفان سعید، خیریت تو ہے ۔ خدانخواستہ کیا سیاست میں آنے کا ارادہ ہے؟! :):):)

اگر کہیں سے پی ڈی ایف یا کوئی اور ڈیجیٹل فارمیٹ مل جائے تو مجھے بھی بتائیے گا ۔
 
عرفان سعید، خیریت تو ہے ۔ خدانخواستہ کیا سیاست میں آنے کا ارادہ ہے؟! :):):)

اگر کہیں سے پی ڈی ایف یا کوئی اور ڈیجیٹل فارمیٹ مل جائے تو مجھے بھی بتائیے گا ۔
آپ ضرور دیکھ لیں۔ پاکستان میں امریکہ سے آنے والے کو ڈائریکٹ وزیرِ اعظم کے عہدہ پر بٹھاتے ہیں۔ :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
سیاست ہم دریشوں کا کہاں راس آنے والی ہے۔
بس اتنی حسرت ہے کہ گھر میں بیگم کے سامنے کچھ بول پائیں۔
عرفان بھائی پھر یہ کتاب تو بالکل مدد نہیں کرے گی ۔
آپ ’’ فنِ لجاجت‘‘ نامی کتاب کا مطالعہ کریں ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
شورش کاشمیری کی کتب ابھی تک کاپی رائٹس سے آزاد نہیں ہوئیں؟
پاکستان میں مصنف کی وفات کے پچاس سال بعد اس کی کتابیں کاپی رائٹس سے آزاد ہوتی ہیں، آغا شورش کاشمیری 1975ء میں فوت ہوئے تھے سو 2025ء میں ہونگی اگر تب تک قانون بدل نہ گیا تو۔ :)
 
Top