ایک ممبر کے کورل ڈرا کے بارے میں سوال

Assalamu alikum
main ne ek jagah per dekha haike log coreldraw main direct urdu ka kam kar rahe hain yani inpage se pastekiye bina direct corel main urdu type kar rahe hain
main janna chahta hon ke iska kiya methord hai
main coreldraw ka 11version use karta hun
aap hazraat isi cheez ka khayal rakh kar jawab den to badi meherbani hogi
aaplog ki dua ka tali
aleemuddin
 

زیک

مسافر
محب: میں نے یہ پوسٹ منتقل کر دی ہے۔

میری معلومات کے مطابق کورل‌ڈرا 12 میں یونیکوڈ کی سپورٹ ہے اور اردو لکھی جا سکتی ہے۔
 
یہ آپ نے اچھا کیا زکریا۔

میں نے اردو انسٹال کرنے کے بارے میں روابط پوسٹ‌کردیے تھے اب دیکھیں کیا فائدہ اٹھاتے ہیں یہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کورل ڈرا 12 میں یونیکوڈ اردو کی سپورٹ ضرور ہے لیکن لوگ کافی عرصے سے انپیج سے ٹیکسٹ‌ کاپی کرکے کورل ڈرا میں پیسٹ کرتے آئے ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ انپیج کورل ڈرا سے پہلے رن کیا جائے۔ پیسٹ کیا گیا ٹیکسٹ تحریری شکل میں نہیں ہوتا بلکہ ویکٹر گرافک کی صورت میں ہوتا ہے۔ اس کے بعد اس میں ضروری تبدیلیاں کرکے اسے کسی گرافک شکل میں سٹور کیا جا سکتا ہے یا پھر فوٹو شاپ میں کاپی کرکے وہاں بھی اس پر کام کیا جا سکتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
کورل ڈرا میں مکمل یونی کوڈ سپورٹ نہیں ہے، صرف اردو عربی کی ہے۔ میں نے ایک ہندی ورڈ فائل پرنٹنگ پریس میں بھیجی تھی، وہ لوگ کورل ڈرا میں امپورٹ نہیں کر سکے تو میں نے ابھی ایک جگہ چیک کیا تو ہندی، بنگالی وغیرہ کسی انڈک کی سپورٹ نہیں، البتہ اردو عربی کی ہے۔ جیسا کہ بہت سے پروگراموں میں ہوتا ہے، ایبی ورڈ وغیرہ میں۔
 

شعیب

محفلین
::::::::::::::

کورل ڈرا 12 میں اردو یونی کوڈ کامیابی سے کام رہا ہے؛ میں خود اپنی اردو پوسٹیں (آفس میں باس سے چھپاکر) اسی پر ٹائپ کرتا ہوں تاکہ لگے جیسے دفتری کام کر رہا ہو :wink:



شعیب
 
Top