ایک غزل جیہ صاحبہ اور الف عین صاحب کی نذر

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ارے جناب میں نے ایسا کیا کر دیا ہے ویسے ہر وہ انسان جس سے کچھ سیکھا ہو وہ استاد ہی ہوتا ہے جیسے میں‌نے بھی آپ سے کچھ نا کچھ تو سیکھا ہی ہے نا یاد کرے
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اس کا مطلب ہے کے میں بھی یاد نہیں‌ہو آپ کو ؟؟؟؟؟؟؟/ خیر جناب ایک مشاعرے کو شروع کرنے کے بارے میں آپ سے کچھ سیکھا تھا خیر اللہ آپ کو خوش رکھے
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جب تک اس کی روداد پیش نہ ہوگی ۔۔۔ ہم نہیں مانیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہ آپ کون

سر اس کے لیے معافی چاہتا ہوں پہلے بہت مصروف رہا اور اس کے بعد یاد ہی نہیں‌رہا کل انشاءاللہ تصویروں کے ساتھ دوداد بھی پیش کرو دوں گا شکریہ
 
ایم اے راجا

محفلین
م م مغل صاحب شاید مجھے دیر ہو گئی کیوں کہ دیر سے اس محفل کی راہ بذریعہ خرم بھائی پائی، بہر حال میں آپکا مقروض بھی ہوں کہ میرے ایکسیڈنٹ کا سن کر آپ نے فون پر میری طبیعت پوچھی لیکن میں آپ کا شکریہ ادا نہیں کر سکا سو آج قبول فرمائیے۔ بہت اچھی غزل ہے۔ ایسی اچھی غزل اور ایسے بڑے لوگوں کے نام کرنا آپکی بڑائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مبارک باد و داد کے ڈھیروں پھول آپکی نظر کرتا ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
سر اس کے لیے معافی چاہتا ہوں پہلے بہت مصروف رہا اور اس کے بعد یاد ہی نہیں‌رہا کل انشاءاللہ تصویروں کے ساتھ دوداد بھی پیش کرو دوں گا شکریہ

بھائی جی اب تو سوا مہینہ ہو گیا اب کیا ساماہی کا انتظار کریں۔
 
مغزل

محفلین
م م مغل صاحب شاید مجھے دیر ہو گئی کیوں کہ دیر سے اس محفل کی راہ بذریعہ خرم بھائی پائی، بہر حال میں آپکا مقروض بھی ہوں کہ میرے ایکسیڈنٹ کا سن کر آپ نے فون پر میری طبیعت پوچھی لیکن میں آپ کا شکریہ ادا نہیں کر سکا سو آج قبول فرمائیے۔ بہت اچھی غزل ہے۔ ایسی اچھی غزل اور ایسے بڑے لوگوں کے نام کرنا آپکی بڑائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مبارک باد و داد کے ڈھیروں پھول آپکی نظر کرتا ہوں۔

پیارے صاحب
ایم اے ساگر ۔۔
آداب ۔۔
ہوئی تاخیر تو کچھ باعثِ تاخیر بھی۔۔۔۔۔ ہوگا۔۔
خیر بہت بہت شکریہ آپ نے اپنی محبتوں سے نوازا اور پسندیدگی کا اظہار فرمایا۔
انشا اللہ گفتگو کا شرف حاصل رہے گا۔
نیاز مند
م۔م۔مغل
 
مغزل

محفلین
میں یہیں ہوں جناب ۔۔ آپ نے بے جا تشویش کی۔
دراصل اس فورم پر میں نیا ہوں اور کسی سے شناسائی بھی نہیں ہے۔
جیہ صاحبہ (سوات) اور الف عین صاحب سے دوبارہ شرفِ کلام حاصل نہیں ہوا۔
یہی وجہ ہے کہ بس خاموشی آتا ہوں اور چلا جاتا ہوں۔۔۔
انشا اللہ حاضری باقائدہ رکھنے کی کوشش کروں گا۔
نیک تمنائوں کے ساتھ
ہجرہ ء ذات کا اسیر
م۔م۔مغل
 
شمشاد

لائبریرین
آپ تو پرانے ہو چکے، اور یہ لیں ہم آپ کے اور آپ کے کلام کے انتظار میں رہتے ہیں اور آپ ہیں کہ ابھی تک بیگانہ سمجھ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔
 
مغزل

محفلین
جناب جناب۔۔۔۔۔ ایسی کوئی بات نہیں۔۔۔
بہر کیف۔۔۔۔ میں کل یا پرسوں انشا اللہ اپنی پہلی نظم (آزاد) پیش کرنے کی جسارت کروں گا
امید ہے سبھی کرم فرما اپنی گراں قدر رائے سے فیضیاب فرمائیں گے۔
نیاز مند
م۔م۔مغل
 
الف عین

لائبریرین
میں بھی حاضر ہوں بھائی مغل۔ مغلیہ دربار میں ۔۔۔
لیکن ایک گزارش پہلے۔
آپ کی دستخط میں فارسی کا مصرعہ غلط لکھا گیا ہے، تصحیح کر لیں۔
تا نہ بخشد۔۔۔۔۔
 
چاند بابو

محفلین
ارے میں تو بہت ہی لیٹ پنہچا ہوں اس جگہ پر مجھے تو کافی دن پہلے آنا چاہئے تھا یہاں خیر دیر سے ہی سہی لیکن آیا تو ہوں۔
م۔م۔ مغل صاحب بہت شکریہ اتنے اچھے کلام کا۔ بڑا تعجب ہے کہ آپ اتنے اچھے شاعر ہو کر بھی اپنا کلام جمع نہیں کر رہے۔ بھئی میں تو کہوں گا کہ یہ آپ اردو اور اس زبان کے چاہنے والوں کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں آپ کو اپنا کلام جمع کرکے اس کی اشاعت کروانی چاہئے تاکہ محفل کے علاوہ بھی لوگ اس سے مستفید ہو سکیں۔ ذرا سوچئے گا اس پر بھی۔
 
مغزل

محفلین
چاند بابو یہاں تو جمع ہے ہی ناں۔۔ یہاں ہی کافی ہے ۔
ویسے بھی میں اپنے کلام سے مطمعن نہیں ۔ جب خود مطمعن نہیں تو کیا جمع کرنا
 
Top