ایک غزل برائے اصلاح کے لئے

یاسر علی

محفلین
جلتی ہے تری یاد میں اک ذات ہماری
رو رو کے گزرتی ہے ہر اک رات ہماری

ہم ساتھ چلیں گے تو ملے گی ہمیں منزل
سمجائے انہیں کون یہ اک بات ہماری

ہر دل میں چھپی بات انہیں کھل کے کہیں گے
ہو جائے اگر ان سے ملاقات ہماری

پوچھا جو ہمارے بنا کیسے تھی گزاری
پلکوں سے اتر آئی تھی برسات ہماری

ہم کو بھی میسر ہوں کبھی وصل کے لمحے
منظور ہو یا رب یہ مناجات ہماری
یاسر علی میثم
 

الف عین

لائبریرین
درست ہے غزل، سوائے اکک مصرع کے جس میں حروف کا اسقاط بھی نا گوار محسوس ہوتا ہے اور ردیف کی طرح 'ری' پر ختم بھی ہوتا ہے، اس مصرع کو بدل دیں
پوچھا جو ہمارے بنا کیسے تھی گزاری
 

یاسر علی

محفلین
پوچھا جو بنا کیسے گزاری تھی ہمارے

اب دیکھئے گا الف عین صاحب۔
اور بہت شکریہ ٹرافی بیجھنے گا۔
میں تو ڈر ڈر کے پوسٹ کرتا تھا کہیں یہ نہ کہہ دیں کے آپ روز پوسٹ کرتے ہو ۔
شکریہ ۔۔
 
’’برائے اصلاح کے لئے‘‘ ۔۔۔ ہائیں!!! میاں یہ کیا غضب ڈھا دیا! :)
گویا جناح کیپ ٹوپی والی بات ہوگئی :)

اور بہت شکریہ ٹرافی بیجھنے گا۔
میں تو ڈر ڈر کے پوسٹ کرتا تھا کہیں یہ نہ کہہ دیں کے آپ روز پوسٹ کرتے ہو ۔
شکریہ ۔۔
مراسلوں کی مختلف تعداد عبور کرنے پر یہ ٹرافیاں خودکار طریقے سے آپ کو مل جاتی ہیں۔ روزانہ پوسٹ کرنے میں کوئی حرج نہیں، اگر آپ کے پاس پرانا کلام جمع ہے جس کے ساتھ آپ کچھ وقت گزار چکے ہیں۔
استادِ محترم بس یہ کہتے ہیں کہ غزل کہتے ہی فوراً پوسٹ نہ کردی جائی بلکہ پہلے اسکے ساتھ مناسب وقت گزارا جائے اور خود سے ایک دو بار ناقدانہ نظر ڈالی جائے تاکہ بنیادی غلطیاں خود ہی پکڑ میں آجائیں۔
ایک بات اور عرض کررہا ہوں، برا نہ مانیئے گا! آپ اور تم کے صیغوں کو جیسے شعر میں جمع کرنا معیوب ہے، اسی طرح عام گفتگو میں بھی یہ طریقہ فصاحت کے خلاف ہے۔ ’’آپ کہتے ہو‘‘، ’’آپ یہ کردینا‘‘ یا اسی قسم کے دیگر جملے گفتگو کے درست اسلوب کی ترجمانی نہیں کرتے۔ فصاحت کا تقاضا ہے کہ ’’آپ کہتے ہیں‘‘، ’’آپ کردیجئے گا‘‘، ’’آپ آئیے گا‘‘ کہا جائے۔

دعا گو،
راحلؔ
 

یاسر علی

محفلین
ٹھیک ہے محترم ۔مرا کلام بھی ایک دو سال لکھا ہوا ہے ۔اس لئے کلام جلد سینڈ کرتا ہوں ۔
شکریہ راحل صاحب آپ نے عمدہ نکات سے آگاہ کیا۔۔۔
 

یاسر علی

محفلین
الف عین صاحب سے اور دیگر اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ مری غزل کا مصرع ایک بار دیکھ دیجیئے ۔۔
شکریہ

پوچھا جو بنا کیسے گزاری تھی ہمارے
 

یاسر علی

محفلین
الف عین اور دیگر اساتذہ سے گزراش ہے اس مصرع کو ایک بار بھر دیکھ دیجیئے ۔۔۔انتظار رہے کا۔۔
شکریہ

پوچھا جو بنا کیسے گزاری تھی ہمارے
 
اب ہماری اور ہمارے مقابل آجائیں گے، گو اصولا تو معیوب نہیں مگر زبان پر اتنا بھلا نہیں لگتا.
شب کیسے بتاتے ہو اکیلے، یہ بتادو
پلکوں سے، اتر آتی ہے برسات، ہماری
 

یاسر علی

محفلین
شکریہ راحل صاحب
گو کہ اب شعر اچھا ہو گیا ہے لیکن ۔مری کم عقلی کی وجہ سے پہلے مصرع کی مکمل سمجھ نہیں لگی۔
اگر ہو سکے تو ذرا سی وضاحت فرما دیں۔۔
آپ کا ممنون ریوں گا۔۔
 
شکریہ راحل صاحب
گو کہ اب شعر اچھا ہو گیا ہے لیکن ۔مری کم عقلی کی وجہ سے پہلے مصرع کی مکمل سمجھ نہیں لگی۔
اگر ہو سکے تو ذرا سی وضاحت فرما دیں۔۔
آپ کا ممنون ریوں گا۔۔
یعنی ہمارے بغیر تم رات کیسے گزارتے ہو. یہ "بِتاتے" ہے، "بِتانا، یا بیت جانا" سے. آپ کہیں اسے بَتاتے تو نہیں پڑھ رہے؟ :)
 

یاسر علی

محفلین
Top