ایک شام شاکرالقادری اور اشتیاق علی کے نام

عاطف بٹ

محفلین
القلم تاج نستعلیق کے خالق سید شاکرالقادری اور ان کے معاون اشتیاق علی کے اعزاز میں اردو محفل کی جانب سے لاہور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تقریب میں اردو زبان و ادب کے معروف استاد، محقق اور نقاد ڈاکٹر سعادت سعید خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
امید ہے کہ لاہور میں موجود تمام اراکینِ محفل اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں گے۔
پروگرام کی تفصیل درج ذیل ہے:
مقام: کازموپولیٹن کلب، لارنس گارڈن (باغِ جناح)، لاہور
وقت: 5 بجے شام
تاریخ: 14 دسمبر 2012ء (جمعۃ المبارک)
 
ساجد

محفلین
شرکت کرنے والے خواہش مندان یہاں آ جائیں مزید تفصیلات کے لئے مجھ سے یا عاطف بٹ بھائی سے ذاتی پیغام میں بات کی جا سکتی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
القلم تاج نستعلیق کے خالق سید شاکرالقادری اور ان کے معاون اشتیاق علی کے اعزاز میں اردو محفل کی جانب سے لاہور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تقریب میں اردو زبان و ادب کے معروف استاد، محقق اور نقاد ڈاکٹر سعادت سعید خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
امید ہے کہ لاہور میں موجود تمام اراکینِ محفل اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں گے۔
پروگرام کی تفصیل درج ذیل ہے:
مقام: کازموپولیٹن کلب، لارنس گارڈن (باغِ جناح)، لاہور
وقت: 5 بجے شام
تاریخ: 14 دسمبر 2012ء (جمعۃ المبارک)
ممکن ہو تو گوگل ہینگ آؤٹ پر کچھ کیجئے :)
 
تلمیذ

لائبریرین
نبیل بھائی کی طرف سے اس تقریب کے لئے اگر محفل کا کوئی پیغام مل جائے تو بہت اچھا رہے گا!

نبیل صاحب تو خیر پیغام بھیجیں گے ہی۔ اس عاجز کی طرف سے بھی جناب شاکرالقادری صاحب ، ساجد صاحب اور دیگر حاضرینِ کرام کی خدمت میں سلام اور نیک خواہشات ضرور عرض کیجئے گا۔ اور ظاہر ہے رپورٹ اور تصاویر تو آپ شامل محفل ضرور کریں گے ۔ (لیکن ساجد صاحب کی سابقہ تقریب کی رپورٹ کی طرح نہیں :) )
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میرے خیال میں میرے یہ سطور پڑھنے تک تو تقریب ختم بھی ہو چکی ہوگی۔ اگر ایک دن پہلے ہی کچھ پتا چل جاتا تو ضرور کچھ لکھ کر بھیج دیتا۔ بہرحال اس تقریب کی تفصیلات کا انتظار رہے گا۔
 
السلام علیکم،
میرے خیال میں میرے یہ سطور پڑھنے تک تو تقریب ختم بھی ہو چکی ہوگی۔ اگر ایک دن پہلے ہی کچھ پتا چل جاتا تو ضرور کچھ لکھ کر بھیج دیتا۔ بہرحال اس تقریب کی تفصیلات کا انتظار رہے گا۔
مجھے بھی اب معلوم ہو رہا ہے۔ بے سود
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے اس وقت یہ دعوت دیکھنے کو مل رہی ہے جبکہ احباب ٹھنڈے سموسے اور ٹھنڈی چائے سے لطف اندوز ہو چکے ہوں گے۔
 
اگر آپ نے ابھی تک اردو وکی پیڈیا پر لکھنا نہیں شروع کیا تو براہ کرم شروع کر دیں۔ You certainly qualify
یوم عشق رسول سمیت اس طرح کے صفحات میں نے لکھے ہیں سر!
 
عاطف بٹ

محفلین
السلام علیکم،
میرے خیال میں میرے یہ سطور پڑھنے تک تو تقریب ختم بھی ہو چکی ہوگی۔ اگر ایک دن پہلے ہی کچھ پتا چل جاتا تو ضرور کچھ لکھ کر بھیج دیتا۔ بہرحال اس تقریب کی تفصیلات کا انتظار رہے گا۔
وعلیکم السلام،
نبیل بھائی، بہت ہی کم وقت ملا تھا مجھے انتظامات کے لئے۔ گزشتہ رات صرف 3 گھنٹے سو پایا اور پھر صبح سویرے کالج میں پیپر تھا، اس کے بعد دفتر بھی جانا تھا کہ آج نئے ڈائریکٹر پروگرامنگ سے میٹنگ تھی، آج بھی جمعہ ہونے کی وجہ سے مصروفیات کی نوعیت ویسے ہی باقی دنوں کے معمول سے ہٹ کر تھی۔ پروگرام تو جیسے تیسے ہوگیا مگر مجھے بہت شرمندگی ہے کہ میں بہتر طور پر اس کا انتظام نہیں کرپایا۔
 
السلام علیکم محفلین!
میں اس شام میں رات غالباً رات کو شامل تو ہوا تھا مگر تفصیلات آپ کو دوسرے لوگ دیں گے۔@ساجد بھائی ، عاطف بٹ بھائی ، حسن نظامی بھیا، پردیسی بھائی، فرخ منظور بھائی اور اور بھی کچھ لوگوں نے شرکت کی تھی جن کے بارے ساجد بھائی بہتر بتائیں گے۔
ہاں جی!
شاکرالقادری صاحب اور ہمارے اشتیاق علی بھیا بھی موجود تھے:)
 
عاطف بٹ

محفلین
ممکن ہو تو گوگل ہینگ آؤٹ پر کچھ کیجئے :)
قیصرانی بھائی، معذرت کہ مسلسل بھاگ دوڑ میں لگے ہوئے ہونے کی وجہ سے میں گوگل ہینگ آؤٹ کا انتظام نہیں کرپایا۔
ویسے جو حال تھا پورا دن، یقین مانیں میں خود ہینگ ہوتے ہوتے بچا! ;)
 
Top