ایک دن کی صدارت

کچھ نہ کچھ کروں گا

  • Total voters
    8

عزیزامین

محفلین
میں ایک ایسا موضوع شروع کر رھا ھوں جو منفرد اور دلچسپ لگے گا آپکو اگر آپ کو ایک دن کی صدارت ملے تو آپ کیا کیا کام کریں اور پہلا کام کیا کریں گے امید ھے موضوع پسند آے گا شکریہ خدا حافظ
 
مغزل

محفلین
اظہارِ پسندیدگی ہی تو میرے ’’ رائے ‘‘ ہے جناب ۔۔
آپ نے نظام الدین سقہ کے بارے میں پڑھا یا سنا ہوگا ۔۔
اس موضوع پر کئی ایک ڈرامے (تمثیل) بھی بن چکے ہیں۔
پسندیدگی کا اظہار طمانیتِ قلب سے ہی کیا ہے ۔۔ وگرنہ
اس موضوع میں کوئی ایسی خاص بات نہیں کہ میں مراسلے
کا پیٹ بھرتا پھروں اور آپ اور دیگر احباب کا وقت ضائع
کرتا پھروں !
کیا کہتے ہیں آپ ۔۔ ؟؟ میں غلطی پر ہوں تو مطلع کیجئے گا۔
آپ کا چرند پرند درند دوست
م۔م۔مغل
 
مغزل

محفلین
رہی بات یہ کہ کیا کروں گا۔۔ تو سن رکھئے جناب۔
تمام سیاسی ، مذہبی، لسانی، صوبائی اور قومی تناظیم کا ہنگامی اجلاس بلواؤں گا
اور سب کو توپوں سے اڑوا دوں گا۔۔ ’’ نہ رہے گی قند ، نہ رہے گی گند ‘‘ اس کے بعد
ملک و قوم کے خیر خواہوں کی تلاش کرکے نظامِ حکومت ان کے حوالے کردوں گا۔
ساتھ میزانِ عدل کے منافقین کو پابندِ سلاسل کر کے ۔۔ قومی و مذہبی و انسانی حمیت
پر مبنی عدالتی نظام دے جاؤں گا۔۔ انشا اللہ۔

والسلام
 
عزیزامین

محفلین
پھر آپ کا کیا بنے گا؟

یہ ظلم نہ کرنہ دوست میرا کوئی دوست نھیں پھر میں اکیلا ھو جاوں گا
 
الف عین

لائبریرین
صدر بننے سے پہلے ہم چھوٹے موٹے لوگوں کی خوش آمدید تو قبول کر لیں ایک عام سا شخص۔
میں صدر بننا بھی چاہوں تو مجھ ہندوستانی کو کون بننے دے گا!!
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے ایک دن کی صدارت ملے تو سب سے پہلے اگلے دس بیس سال کے لیے بلکہ مستقل صدر رہنے کے انتظامات کروں گا۔
 
Top