ایک جملہ کے لطائف

سیما علی

لائبریرین
حیرت انگیز چیزوں کے بارے میں ایک حیرت انگیز بات تو یہ ہے کہ انہیں دیکھ کر نئی نسل کو بالکل حیرت نہیں ہوتی
 

سیما علی

لائبریرین
جتنا غور سے لوگ ٹکرانے کے بعد ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں اتنا غور سے اگر پہلے ہی دیکھ لیتے تو ٹکر ہی نہ ہوتی
 

جاسمن

لائبریرین
ایک بہو کا شکوہ
میرا تو اس دن سے اردو سے اعتبار اٹھ گیا جب مجھے پتہ چلا کہ ساس کو اردو میں "خوش دامن" کہتے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
کسی زمانے میں لوگ 'سمارٹ' ہوتے تھے اور ٹی وی اور ٹیلی فون بڑے بڑے اور بھدے، اب ٹی وی اور فون سمارٹ ہو گئے ہیں اور 'سمارٹ' لوگ ڈھونڈے سے نہیں ملتے، اللہ اللہ!
 

جاسمن

لائبریرین
کل میں باہر جھاڑو دے رہا تھا اور آج میرے تین رشتے آئے ہیں۔
اے خان!
آزمودہ نسخہ ہاتھ لگا ہے، آپ کے مقدر بس کھلنے والے ہیں۔
سہرے کے پھول کھلنے والے ہیں۔
بس آج ہی ایک جھاڑو خریدیں اور گھر سے باہر ضرورت ہو نہ ہو، دیتے رہیں۔ کدی تے قسمت کھلے گی۔:D
 

اے خان

محفلین
اے خان!
آزمودہ نسخہ ہاتھ لگا ہے، آپ کے مقدر بس کھلنے والے ہیں۔
سہرے کے پھول کھلنے والے ہیں۔
بس آج ہی ایک جھاڑو خریدیں اور گھر سے باہر ضرورت ہو نہ ہو، دیتے رہیں۔ کدی تے قسمت کھلے گی۔:D
آٹا تک گھوندھا ہے کوئی فرق نہیں پڑنے والا
 
Top