ایک جملہ کے لطائف

یاز

محفلین
بڑی عید کے بعد کم از کم دو ہفتوں تک جیب میں ٹوتھ پِکس رکھنا بھی ایک احسن اور نافع اقدام وغیرہ ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
فریزر کھولنے کے لیے اچھا ٹیکنیشن بتائیے، بکرے نے اندر سے کنڈی لگا لی ہے۔

واپڈا سے رابطہ کیجئے۔
واپڈا سے نہیں، زندہ بکرا فریزر میں بند کرنے کی پاداش میں چھاپہ مارنے کے لیے پولیس کو فون ملائیے۔
 
میرا تو خیال ہے کہ بچے 'پتیانے' والی مائی کو فون کریں. مجھے اس کے ٹیلنٹ اور بزرگوں کی دانش پر یقین ہے کہ وہ بکری کا بچہ بھی پتیا لے گی اور اس کے ساتھ ساتھ آج کے تاریخی دن بکرے کی ماں کا خیر منانا اپنے اختتام کو پہنچے گا.
 
ہادیہ

محفلین
جو کام مرد" سو دلائل "دے کر نہیں کرواسکتا وہ عورت ایک بار"پلیز "کہہ کر کروا لیتی ہے ۔
میرا دماغ گھوما ہوا تھا۔۔ ایویں لطائف پڑھنے لگی۔۔ تھوڑا فریش ہوجائے گا۔۔ مگر۔۔۔:cautious:
جتنی منتیں ہمیں کرنا پڑتی کام کروانے کے لیے۔۔آپ کی بھی بھول ہے۔۔۔:sigh:
آپ ایک بار آن لائن آئیں۔۔:p
 
یاز

محفلین
واپڈا سے نہیں، زندہ بکرا فریزر میں بند کرنے کی پاداش میں چھاپہ مارنے کے لیے پولیس کو فون ملائیے۔
بلکہ ڈائریکٹ بکرے کو ہی فون لگا لیجئے۔ ممکن ہو تو اس سے مذاکرات کا ڈول ڈالیں۔ امید ہے کہ افاقہ ہو گا، ورنہ فاقہ تو ضرور ہی ہو گا۔
 
واپڈا سے رابطہ کیجئے۔

واپڈا سے نہیں، زندہ بکرا فریزر میں بند کرنے کی پاداش میں چھاپہ مارنے کے لیے پولیس کو فون ملائیے۔

میرا تو خیال ہے کہ بچے 'پتیانے' والی مائی کو فون کریں. مجھے اس کے ٹیلنٹ اور بزرگوں کی دانش پر یقین ہے کہ وہ بکری کا بچہ بھی پتیا لے گی اور اس کے ساتھ ساتھ آج کے تاریخی دن بکرے کی ماں کا خیر منانا اپنے اختتام کو پہنچے گا.

بلکہ ڈائریکٹ بکرے کو ہی فون لگا لیجئے۔ ممکن ہو تو اس سے مذاکرات کا ڈول ڈالیں۔ امید ہے کہ افاقہ ہو گا، ورنہ فاقہ تو ضرور ہی ہو گا۔
بھیا کا فارمولا کامیاب ہو گیا ۔بکرے نے کنڈی کھول دی ۔
میرا خیال ہے، سوئچ ہی نکال دیتا ہوں۔ حبس کی وجہ سے ہی باہر آ جائے گا۔
 
بھیا کا فارمولا کامیاب ہو گیا ۔بکرے نے کنڈی کھول دی ۔
میں پہلے اس مراسلے میں دیے گئے لنک پر گئی، (سوچا تھا تابش بھائی کی طرف سے کوئی بار بی کیو کا قصہ وغیرہ ہوگا) لیکن پھر اُس مراسلے پر پہنچ کر اُس پر دیے گئے لنک پر کلک کیا تو واپس اِس مراسلے پر پہنچ گئی. :D
 
Top