ایک جملہ کے لطائف

اکثر خواتین کی پریشانی یہ ہوتی ہے کہ جب وہ بہو بنتی ہیں تب ساس اچھی نہیں ملتی اور جب ساس بنتی ہیں تو بہو اچھی نہیں ملتی۔

ویسے تو شادی ایک آرٹ ہے مگر ہمارے ہاں اکثریہ مارشل آرٹ کا تصور پیش کرتی ہے ۔

‏اگر آپ غلطی پہ ہیں اور خاموش ہیں تو آپ عقلمند ہیں ، اگر آپ حق پہ ہیں اور خاموش ہیں تو آپ شادی شدہ ہیں۔

ویسے زوجہ ماجدہ حساب کتاب میں بہت تیز ہے لیکن جیسے ہی اُس سے عمر کا پوچھا جائے پتہ نہیں کیوں اُس کے حساب کتاب کو نظر لگ جاتی ہے ۔

‏گاجر کا حلوہ بنانے کے لیے عورتیں مہنگے ڈرائی فروٹ کھویا وغیرہ سب خرید لیں گی لیکن گاجر جب تک دس روپیہ کلو نہ ہوجائے,تب تک حلوہ بنانے کا پروگرام پینڈینگ رکھتی ہیں.

اصل میں بہادرعورت تو وہ ہوتی ہے جو باورچی خانے میں بنا چیخ مارے بڑا سارا لال بیگ مار ڈالے ۔

آپ کی بے انتہا کوششوں کے باوجود اگر آپ کی بیوی آپ کا کہنا نہیں مانتی تو آپ آرٹیکل 62،63 کے تحت خود کو نا اہل سمجھیں ۔

جو زوجہ ماں جیسا برتاؤ کرے وہ زوجہ ماجدہ کہلاوے ہے ۔

ہر خوبصورت عورت کے پیچھے ایک کامیاب کریم کا ہاتھ ہوتاہے۔

شادی شدہ مرد جتنا خیال اپنے بالوں کو رکھتے ہیں اگر اتنا ہی خیال بیوی کا رکھیں تو کبھی گنجے نہ ہوں۔

اکثر خواتین بھی عجیب ہوتی ہیں ،دوپہر میں شوہر کی برائی پڑوسن سے اور رات کو شوہر سے پڑوسن کی برائی کر رہی ہوتی ہیں۔

عام طور پر وہی خواتین بیوٹی پارلرجاتی ہیں جن کی ڈرائنگ اچھی نہیں ہوتی ،جن کی ڈرائنگ اچھی ہوتی ہے وہ گھر پرہی کارٹون بنا لیتی ہیں۔
لگدا اے بندے سارے فرشتے ہو گئے نیں ؟ :battingeyelashes:
 
Top