ایک جملہ کے لطائف

عرفان سعید

محفلین
جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے دن بہ دن انسان امیر ہوتا جاتا ہے چاندی بالوں میں ،سونا دانتوں میں ،موتی آنکھوں میں ،شکر خون میں اور مہنگے پتھر کڈنی میں پائے جاتے ہے۔
محمد عدنان اکبری نقیبی
بھائی! آپ کے یک سطری جملے مزاح کی کمال چاشنی لیے ہوئے ہیں۔
بہت سی داد آپ کے لیے۔
 
‏گاجر کا حلوہ بنانے کے لیے عورتیں مہنگے ڈرائی فروٹ کھویا وغیرہ سب خرید لیں گی لیکن گاجر جب تک دس روپیہ کلو نہ ہوجائے,تب تک حلوہ بنانے کا پروگرام پینڈینگ رکھتی ہیں.
 
زیک

مسافر
‏گاجر کا حلوہ بنانے کے لیے عورتیں مہنگے ڈرائی فروٹ کھویا وغیرہ سب خرید لیں گی لیکن گاجر جب تک دس روپیہ کلو نہ ہوجائے,تب تک حلوہ بنانے کا پروگرام پینڈینگ رکھتی ہیں.
ایسا کیوں محسوس ہو رہا ہے کہ یہ لطائف کی بجائے آپ کا روزنامچہ ہیں؟
 
Top