ایک تری چپ سے محفل اداس ہے

لاریب مرزا

محفلین
اب ایک ہی طریقہ رہ گیا ہے وارث کی چپ تڑوانے کا۔ مجھے محفلین کی فہرست میں وارث سے اوپر پہنچائیں پھر دیکھیں وارث کیسے واپس آتے ہیں
یہاں دیکھیں۔ صرف نو سو کا فرق ہے۔
:) :)
زیک بھائی!!! کہاں چلے گئے ہیں آپ؟؟ آپ کی کمی محفل میں بہت محسوس ہوتی ہے۔ واپس آ جائیں۔
 
سین خے

محفلین
:) :)
زیک بھائی!!! کہاں چلے گئے ہیں آپ؟؟ آپ کی کمی محفل میں بہت محسوس ہوتی ہے۔ واپس آ جائیں۔

سو فیصد درست! ابھی ایک مراسلہ پڑھا اور زیک بھاٸی بہت ہی یاد آٸے۔ کوٸی مانے یا نہیں مانے پر کچھ ممبران ایسے ہیں جن کی وجہ سے محفل کا انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک منفرد مقام ہے اور ان میں زیک بھاٸی شامل ہیں۔ اس فورم کو بنانے میں انکا بہت بڑا کردار ہے۔
 
یاد آوری کے لیے آپ سب بہنوں، بھائیوں، دوستوں کا شکریہ! میں یہیں محفل ہی پر ہوں اور الحمدللہ بخیر ہوں، بس آج کل منہ بند رکھنے کے فوائد کے بارے میں سوچ رہا ہوں! :)
مگر یہ ابھی تک پتہ نہیں چلا کہ منہ گھر میں بند رکھنا ہے یا گھر سے باہر
 
آپ پہلے شادی شدہ شخص جو یہ پوچھ رہے ہیں ورنہ سب کو معلوم ہے کہ گھر سے باہر کی بات ہو رہی تھی! :)
شادی شدہ بندے کو منہ کھولنے کا موقع ہمیشہ گھرسے باہر ہی ملتا ہے
جس طرح تھان پر بھینس کا منہ بند رہتا ہے
مگر راس کھلتے ہی منہ بھی کھل جاتا ہے
 
آخری تدوین:

لاريب اخلاص

لائبریرین
و علیکم السلام سر
اس فورم کی خاصیت ہی یہ ہے کہ یہاں مخلصی کے ڈیرے ہیں دلوں میں بھی اور تبصروں میں بھی۔ یہی محبت عقیدت مجھے یہاں لاٸی چند نام جن میں محمد وارث بھی سرفہرست ہیں یہاں تک پہنچنے میں ان سب کو فورم پہ پڑھا بہت ہی اپناٸیت ہوٸی۔فورم میں داخلہ نہ بھی ہو تو بھی بہت کچھ سیکھنے پڑھنے کو مل جاتا ہے لیکن اردو کے دلدادہ اور اراکین کی ہوا کے دوش پہ محبتیں، خلوص داخلے پہ مجبور کر دیتی ہیں
اللہ اس فیملی فورم کو تاقیامت شاد آباد رکھیں اور اس میں بسنے اور فورم کو بسانے والے ہمیشہ ہمہ تن گوش رہیں سلامت رہیں امین
 
آمین ثم آمین ،
آپ کی محبت بھرے تبصرے کا شکریہ،
بلاشبہ اردو محفل فورم ایک گھر جیسی حیثیت رکھتا ہے ۔یہاں اپنائیت خلوص محبت اور احترام و ادب ملتاہے ۔
 
عمار نقوی

محفلین
جی ہاں ! ذاتی طور پر ہم بھی یہی سوچ رہے تھے کہ ادھر جب سے ہم فعال ہوئے ہیں محمد وارث بھائی نظر نہیں آ رہے ہیں۔کیوں وارث بھائی آخر معاملہ کیا ہے؟ مانا کہ "اذا تم العقل نقص الکلام" لیکن یہ بھی نہیں کہ آدمی نو واردان بساط کو اپنے علمی ادبی فیض سے محروم کر دے !!
 
سیما علی

لائبریرین
قبلہ محترم محمد وارث صاحب ہمیں آپ کی خاموشی منظور نہیں ، خدارا ایسا مت کیجیے ،ہم سب آپ سے دلی وابستگی رکھتے ہیں ۔اگر ہم سے کوئی شکایات ہے تو ہم خود کو آپ کی عدالت میں پیش کیے دے رہے ہیں مگر آپ کو ایسے خاموش نہیں رہنے دے سکتے ۔آپ کی خاموش سے کئی طالب علم آپ کی علم وحکمت سے محروم ہورہے ہیں ۔اردو محفل کا گلشن آپ جیسی معزز ہستیوں کی بدولت ہی سجا ہوا ہے ۔ہمیں بہت شدت سے انتظار ہے کہ کب آپ اپنے لبوں سے محبت اور شفقت بھرے پھول محفلین کی نظر کرتے ہیں
riNKbnL_d.jpg

محمد وارث میاں
؀
علم کی ابتدا ہے ہنگامہ
علم کی انتہا ہے خاموشی
پر آپ کی خاموشی محفل پہ گراں گذرتی ہے ۔۔۔
عدنان بھیاآپکا بہت شکریہ سچ یہ ہے محفل اداس ہے ۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
وارث بھائی محفل میں تو موجود ہوتے ہیں لیکن کسی سے بات نہیں کرتے۔ اب غور کرنے والی بات ہے کہ کیا وہ یہاں کسی سے خفا تو نہیں؟:)
 
Top