ایک تری چپ سے محفل اداس ہے

السلام علیکم !
ہم کچھ دنوں سے محفل پر بے نام سی خاموشی محسوس کر رہے ہیں ،ہمیں محفل بہت ادھوری ادھوری سی محسوس ہو رہی ہے ، جسم میں سرد لہر دوڑا دینے والا سناٹا محفل میں چھا سا گیا ہے ، فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ والی لڑی بھی سنسان نظر آرہی ہے۔ آپ کے پسندیدہ اشعار! والی لڑی بھی روز ایک نئے شعر سے محروم دن گزار دیتی ہے۔ برجستہ جملوں پر مسکرائٹوں کی جگہ اداسی نے لے رکھی ہے ۔علم وحکمت اور دانائی بھری گفتگو کے ماہر نے لبوں پر جب سے قفل ڈالا ہے ہر ایک محفلین کشمکش میں مبتلا ہے کہ آخر ایسا کیا ہوا جو محفل میں موجود ہوتے ہوئے بھی شریک محفل نہیں ۔قبلہ محترم محمد وارث صاحب ہمیں آپ کی خاموشی منظور نہیں ، خدارا ایسا مت کیجیے ،ہم سب آپ سے دلی وابستگی رکھتے ہیں ۔اگر ہم سے کوئی شکایات ہے تو ہم خود کو آپ کی عدالت میں پیش کیے دے رہے ہیں مگر آپ کو ایسے خاموش نہیں رہنے دے سکتے ۔آپ کی خاموش سے کئی طالب علم آپ کی علم وحکمت سے محروم ہورہے ہیں ۔اردو محفل کا گلشن آپ جیسی معزز ہستیوں کی بدولت ہی سجا ہوا ہے ۔ہمیں بہت شدت سے انتظار ہے کہ کب آپ اپنے لبوں سے محبت اور شفقت بھرے پھول محفلین کی نظر کرتے ہوئے اپنی خاموشی ترک کرتے ہیں ۔
 
سین خے

محفلین
مجھے بھی وارث بھائی کی بہت شدت سے محفل پر کمی محسوس ہو رہی تھی اسلئے میں نے اپنی بے چینی کا اظہار کر دیا :)

ہو سکتا ہے کہ محفل سے ہٹ کر کوئی وجہ ہو۔ ایسے میں ہم دعاگو ہیں کہ خدا وارث بھائی کو خوش و خرم رکھے اور ان کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے آمین

اگر تو کوئی محفل سے متعلق وجہ ان کی خاموشی کا باعث ہے تو کبھی دکھی ہو جانا اور کنارہ کش ہو جانا ایک نارمل بات ہے :) پر اب ہم کیا کریں :) ہم سے تو برداشت نہیں ہو رہا سو ہم تو کہے دے رہے ہیں کہ ہمیں وارث بھائی کی یاد ستا رہی ہے ہم سے انکی خاموشی برداشت نہیں ہو رہی ہے :)
 
زیک

مسافر
محمد وارث محفل پر آ تو رہے ہیں البتہ ان کا کوئی مراسلہ نہیں دیکھا۔ ممکن ہے مصروفیت زیادہ ہو۔

لیکن اگر کوئی دوسری بات ہے تو بہتر ہے کہ فوراً سے پیشتر محفل پر دوبارہ پوسٹ کرنا شروع کریں۔
 
ہم آپ سے متفق ہیں سائرہ باجی ۔
 
جاسمن

لائبریرین
ہیں! کیا ہوا وارث بھائی کو۔۔۔
اللہ کرے سب خیریت ہو۔ اللہ انھیں اور ان سے جڑے سب لوگوں کو اپنی امان میں رکھے۔ آمین!
 
محمد وارث

پیارے بھیا کافی دنوں سے آپ نہیں لکھ رہے۔ صرف ریٹنگ کی صورت حاضری لگا رہے ہیں۔
ہمارا تو 3 اکست کے بعد سے ہر دن تلخ گزر رہا ہے کہ محمد وارث صاحب اردو محفل سے دور ہیں۔
محمد وارث بھائی، یہ دھاگا آپ نے شروع کیا تھا۔ لہٰذا، پُرمعنی فارسی ابیات پر مشتمل آپ کے مُراسلوں کے بغیر یہ دھاگا بے رونق ہے۔
یاد آوری کے لیے آپ سب بہنوں، بھائیوں، دوستوں کا شکریہ! میں یہیں محفل ہی پر ہوں اور الحمدللہ بخیر ہوں، بس آج کل منہ بند رکھنے کے فوائد کے بارے میں سوچ رہا ہوں! :)
 
ابن توقیر

منہ بند رکھنے کے لیے ہاتھ کو روک لینا،کی بورڈ یا کی پیڈ وغیرہ کے استعمال کو ترک کرنا دینا تو ہمیں قطعاً قبول نہیں ہے۔سب کی طرح ہم بھی یہی کہیں گے بھیا جی کہ محفل آپ کے قیمتی مراسلوں کے بغیر ادھوری ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
یاد آوری کے لیے آپ سب بہنوں، بھائیوں، دوستوں کا شکریہ! میں یہیں محفل ہی پر ہوں اور الحمدللہ بخیر ہوں، بس آج کل منہ بند رکھنے کے فوائد کے بارے میں سوچ رہا ہوں! :)
قبلہ محترم! شادی شدہ انسان کو اس کے فوائد کے بارے میں زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔:)
 
جاسمن

لائبریرین
قطعا نہیں۔
کمال ہے بھئی۔
سب کو اپنے مراسلوں کا عادی بنایا اور اب خاموش بیٹھ کے دیکھ رہے ہیں۔:)
یہ بہت بری بات ہے۔:)
چلئے جلدی سے باتیں شروع کریں۔:)
 
اکمل زیدی

محفلین
اور ہماری پریشانی یہ ہے کہ کہیں سے ٹکٹ کا آسرا نہیں ہو رہا کوئ بھائی بندہ ہو تو کرادیوے۔۔۔۔کچھ نہیں تو لاہور تک کا ہی پھر وہاں سے پیدل پیدل نکل پڑینگے۔۔۔۔۔۔۔۔
اتنے پاگل نہیں ہیں بس اسٹینڈ تک پیدل پھر وہاں سے ۔۔۔۔سیالکوٹ کی بس پکڑ لینگے۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت شکریہ عدنان بھائی کہ آپ نے یہ دھاگہ بنایا تو یہ صورتحال واضح ہوئی۔

ہم بھی وارث بھائی سے درخواست کریں گے کہ وہ کسی ایک کی خاطر باقی سب کا دل نہ توڑیں۔

ہاں اگر آپ کو دو چار دن کی چھٹیاں مزید چاہیے تو وہ ہم آپ کو دے دیتے ہیں لیکن اس سے زیادہ کے لئے محفل کی مس ہادیہ صاحبہ سے بات کرنی ہوگی اور آپ کو پتہ ہی ہے کہ وہ کتنی سخت ہیں۔ :)
 
ہادیہ

محفلین
یاد آوری کے لیے آپ سب بہنوں، بھائیوں، دوستوں کا شکریہ! میں یہیں محفل ہی پر ہوں اور الحمدللہ بخیر ہوں، بس آج کل منہ بند رکھنے کے فوائد کے بارے میں سوچ رہا ہوں! :)
وارث بھائی منہ بند کرنے کا فائدہ صرف "بیگم" کے سامنےہوتا ہے۔۔۔ یہاں کوئی فائدہ نہیں ہونا۔۔ :rollingonthefloor:
لہذا آپ اچھے بھائیوں کی طرح اپنی پہلی ٹون میں ہی واپس آجائیں۔۔۔:)
 
ہادیہ

محفلین
بہت شکریہ عدنان بھائی کہ آپ نے یہ دھاگہ بنایا تو یہ صورتحال واضح ہوئی۔

ہم بھی وارث بھائی سے درخواست کریں گے کہ وہ کسی ایک کی خاطر باقی سب کا دل نہ توڑیں۔

ہاں اگر آپ کو دو چار دن کی چھٹیاں مزید چاہیے تو وہ ہم آپ کو دے دیتے ہیں لیکن اس سے زیادہ کے لئے محفل کی مس ہادیہ صاحبہ سے بات کرنی ہوگی اور آپ کو پتہ ہی ہے کہ وہ کتنی سخت ہیں۔ :)
کیوں مجھے پھنسا رہے ہیں ؟ :nottalking::hypnotized:
وارث بھائی نے اپنی عینک کے شیشوں سے گھور کر دیکھنا ہے ۔۔۔ ساری سختی دھری کی دھری رہ جائے گی۔۔:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
Top