ایک تاریخ مقرر پہ تو ہر ماہ ملے عمیر نجمی

مومن فرحین نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 13, 2021

  1. مومن فرحین

    مومن فرحین لائبریرین

    مراسلے:
    1,145
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    ایک تاریخ مقرر پہ تو ہر ماہ ملے
    جیسے دفتر میں کسی شخص کو تنخواہ ملے

    رنگ اکھڑ جائے تو ظاہر ہو پلستر کی نمی
    قہقہہ کھود کے دیکھو تو تمہیں آہ ملے

    جمع تھے رات مرے گھر ترے ٹھکرائے ہوئے
    ایک درگاہ پہ سب راندۂ درگاہ ملے

    میں تو اک عام سپاہی تھا حفاظت کے لئے
    شاہ زادی یہ ترا حق تھا تجھے شاہ ملے

    ایک اداسی کے جزیرے پہ ہوں اشکوں میں گھرا
    میں نکل جاؤں اگر خشک گزر گاہ ملے

    اک ملاقات کے ٹلنے کی خبر ایسے لگی
    جیسے مزدور کو ہڑتال کی افواہ ملے

    گھر پہنچنے کی نہ جلدی نہ تمنا ہے کوئی
    جس نے ملنا ہو مجھے آئے سر راہ ملے

    عمیر نجمی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  2. اکمل زیدی

    اکمل زیدی محفلین

    مراسلے:
    4,401
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    واہ واہ خوب انتخاب بس موضوع کی ہیڈ لائین دیکھ کر ہم آگئے کچھ کوما شوما ڈال دیں۔۔۔

    ایک تاریخ مقرر پہ تو ہر ماہ ملے عمیر نجمی:LOL:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  3. مومن فرحین

    مومن فرحین لائبریرین

    مراسلے:
    1,145
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    چلیں اسی طرح باقی سب بھی آجائیں گے ۔۔۔:heehee:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  4. اکمل زیدی

    اکمل زیدی محفلین

    مراسلے:
    4,401
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    میں تو سمجھا کہ شاید آپ نے چوڑی اور پھول والے کو disclose کر دیا۔۔۔:LOL:
    معذرت ازراہ تفنن سمجھیے گا۔۔۔
     
  5. محمّد احسن سمیع :راحل:

    محمّد احسن سمیع :راحل: محفلین

    مراسلے:
    1,365
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    سبحان اللہ ۔۔۔ سمجھ نہیں آرہا کہ اردو محفل پر ہی ہوں، یا جنگ اخبار کی ویب سائٹ کھلی ہوئی ہے۔
    تنخواہ، ہڑتال، عوام، سپاہی ۔۔۔ سبھی کچھ تو ہے :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. مومن فرحین

    مومن فرحین لائبریرین

    مراسلے:
    1,145
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    اسی بہانے اردو محفل پر اخبار کا لطف بھی حاصل کریں۔۔ ۔
    غم اخبار غم یار میں شامل کر لو :heehee:
     
    آخری تدوین: ‏جنوری 13, 2021
  7. مومن فرحین

    مومن فرحین لائبریرین

    مراسلے:
    1,145
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    پگار ہی نہیں ہوئی تو فائدہ کیا ۔۔۔
     
  8. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,877
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    کتنوں کو تو تنخواہ بھی وقت پر نہیں ملتی۔ ضرور کسی اچھے ادارے میں عمیر نجمی صاحب ملازمت کرتے ہیں۔ :)

    آج کل کے شعرا میں عمیر نجمی بہتر لکھنے والوں میں سے ہیں۔ :)
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  9. محمّد احسن سمیع :راحل:

    محمّد احسن سمیع :راحل: محفلین

    مراسلے:
    1,365
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    جس مشاعرے کی وڈیو میں یہ غزل میں نے سنی تھی، وہاں ان کے مقابل قبلہ علی زریون اور جناب تہذیب حافی تھے ۔۔۔ شاید اس لیے ہیڈلانی اسلوب اختیار کرگئے موصوف :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  10. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,877
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    پھر تو بالکل ٹھیک 'کرا'
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  11. مومن فرحین

    مومن فرحین لائبریرین

    مراسلے:
    1,145
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    تابش بھائی راحل بھائی پر مجھے عمیر نجمی کا کلام بہت اچھا لگتا ہے :embarrassed:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,877
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    جی۔ یہی کہا کہ ان کا کلام بہتر ہے موجودہ شعراء میں۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    18,904
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    واہ ،
    زبردست شعر اور عمدہ انتخاب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. مومن فرحین

    مومن فرحین لائبریرین

    مراسلے:
    1,145
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    عدنان جی بڑے دنوں بعد نظر آئے آپ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. محمّد احسن سمیع :راحل:

    محمّد احسن سمیع :راحل: محفلین

    مراسلے:
    1,365
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    یہ کوئی قابلِ اعتراض بات نہیں بہن ۔۔۔ ضروری نہیں کہ دو لوگوں کا ذوق ایک جیسا ہو۔ پھر عمر کے ساتھ ساتھ ذوق بھی ’’اپڈیٹ‘‘ ہوتا رہتا ہے۔
    ایک زمانے میں ہمیں وصیؔ شاہ ’’ٹاپ‘‘ کے شاعر لگتے تھے ۔۔۔ پھر انورؔ مقصود صاحب کے ’’ہاف پلیٹ‘‘ کی وساطت سے معلوم ہوا کہ ٹاپ تو گھوڑوں کی ہوتی ہے :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
  16. محمّد احسن سمیع :راحل:

    محمّد احسن سمیع :راحل: محفلین

    مراسلے:
    1,365
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    ویسے عمیر، تہذیب وغیرہ ابھی نوجوان ہی کہلائے جائیں گے سو ان کو عمر کا ’’بینیفٹ‘‘ دیا جاسکتا ہے۔ مرحوم ظفر اقبالؔ تو آخر تک اس صنف کے علمبردار بنے رہے جسے مکرمی و استاذی سرورؔ عالم راز صاحب نے ’’گجل‘‘ قرار دیا ہے۔

    Sarwar Alam Raz Sarwar -- Articles | ادبی مضامین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  17. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    18,904
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بہنا ہم ہوتے تو محفل پر ہی ہیں،
    مگر آج کل خود کو محفل کے جن اور بھوت میں شامل کر رکھا ہے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  18. رومی

    رومی محفلین

    مراسلے:
    280
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  19. لاريب اخلاص

    لاريب اخلاص محفلین

    مراسلے:
    23,191
    کوئی شک نہیں سر عمیر نجمی ایک اچھے شاعر ہیں۔
    کتاب عشق میں ہر آہ ایک آیت ہے
    پر آنسوؤں کو حروف مقطعات سمجھ
    عمیر نجمی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  20. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,699
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    اللہ خیر۔ یہ ظفر اقبال کب مرحوم ہو گئے! :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1

اس صفحے کی تشہیر