ایک بچہ ایک بستہ

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم

سکولوں میں پیپر ختم ہو چکے ہیں اور اب نتیجہ نکلنے والا ہے بہت سے بچے اگلی کلاسوں میں جائیں گے اور بہت سے نئے داخل ہوں گے۔ ان میں سے کچھ ایسے ہوں گے جن کے والدین حیات ہیں اور وہ ان کے تعلیم کا خرچ برداشت کر سکتے ہیں، کچھ ایسے ہوں گے جن کی ماں کپڑے سی کر اپنے بچوں کی تعلیم کا خرچ برداشت کر رہی ہو گی اور کچھ ایسے بھی ہونگے جو خود کام کر کے اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں ہم نے ایک سلسلہ شروع کیا تھا دیا جلائے رکھنا ہے اس سلسلے میں ہمارا یہ پہلا کام ہے انشاءاللہ ہماری کوشش ہے ایک بچہ ایک بستہ کا سلسلہ شروع کیا جائے اور مستحق بچوں تک یہ بستے پہنچائے جائیں

اس کام کے لیے میں تو رضی (محمد رضوان) بھائی کو منتخب کر رہا ہوں اور میرے ساتھ جو تعاون کرے گا اور جہاں تک ہو سکا وہاں تک بچوں کو بستے پہنچائے گے

بستے سے مراد

ایک بستہ ، کتابیں، کاپیاں اور سکول یونی فورم ہے

اگر آپ میں سے کوئی ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے تو ہمیں خوشی ہوگی اور اگر خود جا کر کسی بچہ کو اپنے ہاتھ سے بستہ دیں تو پھر آپ کو دلی خوشی ہوگی تو میں یہ سلسلہ آج سے شروع کر رہا ہوں اگلے ماہ تک نتیجے آ جائیں گے اس وقت تک انشاءاللہ ہم کچھ بستوں کا بندوبست کر لیں گے انشاءاللہ

آپ کے تعاون کا شکریہ

خرم ابن شبیر

محمد رضوان

www.nawaiadab.com/khurram
آپ ہمارے بلاگ پر رابطہ کر سکتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھی بات ہے اور بہت اچھا پروگرام ہے۔

اندازً یہ بھی بتا دیتے کہ ایک بچے کے لیے بستے کی کتنی رقم درکار ہو گی؟
 

زین

لائبریرین
بہت خوب خرم بھائی
---------
شمشاد بھائی
میرے خیال سے چھوٹی کلاسوں کا سب کچھ دو ہزار روپے میں آجائیگا ، بستہ ، کتابیں، کاپیاں اور وردی وغیرہ
 

شمشاد

لائبریرین
دو ہزار روپے تو میں دینے کو تیار ہوں۔ اب یہ تو خرم ہی بتا سکتا ہے کہ کیسے اور کہاں دوں؟
 
دو ہزار روپے تو میں دینے کو تیار ہوں۔ اب یہ تو خرم ہی بتا سکتا ہے کہ کیسے اور کہاں دوں؟

میں تین تیم بچیوں کو جانتا ہوں۔ ان کی عمریں 5سے 10 یا 11سال کے درمیان ہیں اور تینوں پرائیوٹ اسکول میں زیر تعلیم ہیں ۔ان کے والد حیات نہیں ہیں ان کی ماں کپڑے سی کر اپنے بچوں کی تعلیم کا خرچ برداشت کر رہی ہیں ۔ اگر ان کو شمشادصاحب یا کوئی بھائی بہن بستے کتابیں / مالی مدد دینا چاہے تو مجھ سے رابطہ کرلے۔ شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے ایک بچے کی خا طر خواہ مدد کر دی ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ اسے کامیاب و کامران کرے۔
 
Top