ایک اور کامیابی۔۔۔ میریاٹ اسلام آباد تباہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خرم

محفلین
ظالمان کے حواریون کو مبارک کہ ان کے ممدوحوں نے افطار کے وقت اسلام آباد میریاٹ پر حملہ کرکے ایک بار پھر فتح کا جھنڈہ گاڑ دیا۔ دھماکہ افطار کے وقت ہوا اور مارنے والا جہنم رسید ہوا الحمد للہ۔ حامد میر جیسے منافق پھر کامیاب ہوئے جو ان ظالمان کی وکالت کرکے قوم کو دوعملی کا شکار کرتے ہیں‌اور اس وقت کو نزدیک لانے کے لئے کوشاں ہیں جب پاکستان پر خاکم بدہن ان کی حکمرانی ہوگی۔ اس وقت یہ لوگ امریکہ میں سیاسی پناہ حاصل کرکے اپنی عظیم الشان انگریزی میں دہائی دیا کریں گے ظالمان کے ظلم کی اور پاکستانی قبائلی رسوم و رواج کے فوائد سے مستفید ہوتے ہوئے مرنے کی دعائیں مانگا کریں گے کہ جنگیں اسلحہ کے زور پر نہیں لڑنے کے عزم کے زور پر جیتی جاتی ہیں اور یہ لوگ اسی عزم کو پیدا ہونے سے روک رہے ہیں۔
اگر کسی کو بھی زعم ہے کہ ظالمان سے بندوق کے سوا کسی بھی زبان میں بات کی جا سکتی ہے تو ان کے لئے دعا۔
 
جی جب ہم افطاری کرچکے تو ہم نے خود دھماکے کی آواز سنی، ہم نے سمجھا زلزلہ ہے۔ حامد میر کی منافقانہ باتیں بھی میں نے خود سنیں تھیں جیو پر۔ اللہ تعالٰی پاکستان کو دشمنان سے محفوظ رکھے۔
 

خرم

محفلین
ظہور بھائی خالی دعاؤں کا وقت نہیں ہے۔ سانپ کا سر کُچلا جاتا ہے دعائیں‌نہیں مانگی جاتیں۔ خدارا اس قوم کو جگائیے۔ ان ظالمان کو ختم کئے بغیر اس قوم کا کوئی مستقبل نہیں۔ بتائیے انہیں‌کہ اپنے گناہوں کا کفارہ ظالمان کی خارج الاسلام کاروائیوں کی حمایت کرکے ادا نہ کریں وگرنہ دوہرا عذاب ہوگا۔ جو ہم سے لڑتے ہیں وہ ہم میں سے اور ہمارے کیسے ہو سکتے ہیں؟ کب جاگیں گے ہم؟ جب یہ منحوس لوگ ہم پر مستقلاً مسلط ہو جائیں گے؟ آخر کیوں‌ہم 1799 کی تاریخ‌ دُہرانا چاہتے ہیں؟
 
خرم بات دراصل یہ ہے کہ یہ انتہاپسندی ہر جگہ موجود ہے مجھے حیرت ہے اس بندے کے اوپر جو کاروبار تو غلط کام (کاروبار نہیں بتایا جاسکتا (کا کرتاہے اور کہتا ہے میں اندر سے طالبان ہوں۔ یہ انتہاپسندی آپ کو ہر مسجد میں ملے گی جہاں مولوی کسی نہ کسی ظاہری یا خفیہ طریقے سے لوگوں کو جہاد کی دعوت دیتا ہے۔ میں پہلے بھی کہتا تھا اب بھی کہتا ہے چاہے مجھ سے کوئی لاکھ اختلاف کرے۔ میری خواہش ہے دہشتگردی کا مورچہ جو مدرسے سے شروع ہوتا ہے اس کو کنٹرول کیا جائے۔ اس سلسلے میں سب سے زیادہ ذمہ داری حکومت کی بنتی ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ ان کے خلاف بھرپور آپریشن کرے مجھے ایک اور حیرانی ہوتی ہے کہ جو لوگ بظاہر تو آپ کو ٹھیک لگے گیں مگر اندر سے وہ طالبان کے حامی ہیں وہ اسلام آباد جیسے جدید شہر میں بھی موجود ہیں اور تو اور میرا ایک دوست جو ساتھ والے کمرے میں رہتا تھا ایک روز آستیں چڑہا کر کہنے لگا مجھے جہاد کرنا چاہیے۔
خیر یہ لمبی بحث ہے ایک حل تو یہ ہمیں ان کے خلاف لوگوں میں نفرت پیدا کرنی چاہیے جو اس کی مذموم حرکتیں کرتے ہیں۔
 

ایم اے راجا

محفلین
اے خدا تو ہماری مدد کر اور اسلام اور پاکستان کو محفوظ رکھ، اور ہمیں ٹھیک ٹھیک راہ دکھا جو کہ عین تیرے احکامات کے مطابق ہے، ہم کچھ نہیں جانتے
 

شمشاد

لائبریرین
نہایت افسوسناک واقعہ ہوا ہے۔ اس میں سینکڑوں بے گناہ مارے گئے ہیں۔ حیرت اس بات پر ہے کہ آج اسلام آباد میں سخت ترین سیکورٹی تھی، تو اتنا زیادہ بارود سے بھرا ہوا ٹرک اسلام آباد کی تمام چیک پوسٹس سے گزر کر کیسے آ گیا؟
 
یہ کیسا جہاد ہے بھئی ذرا ان مجاہدوں سے پوچھیں تو سہی جو کتابچوں کے کتابچے پوسٹ کرتے ہیں اگر یہ جہاد ہے تو قتل و غارت گری کیا ہوتی ہے
 
پرسوں (بروز جمعرات) کیپٹل ٹاک میں باجوڑ سے ایک ڈاکٹر شریک تھے ، ان کی گفتگو کا لب لباب کچھ یوں تھا :
اپنی گاڑی میں اپنے بیٹے اور بھائی کے ساتھ گاوں سے اپنی مارکیٹ تک آ رہے تھے کہ اچانک ایک ہیلی کاپٹر فضاء میں نمودار ہوا ، ہم نے فورسز کے تشریح کردہ قانون کے تحت گاڑی سے باہر نکل کر دونوں ہاتھ اوپر اٹھائے اور ہلانے لگے (یہ سائن سویلین کے لیئے ہے تاکہ وہ محفوظ رہ سکیں) ، کاپٹر ایک طرف نکل گیا اور پھر پلٹ کر واپس آیا اور میزائل داغ دیئے جس میں ڈاکٹر کا بھائی مارا گیا ، اور اس کے نو سالہ بیٹے کی دونوں ٹانگیں گھٹنوں سے اوپر کٹ گئیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ نو سالہ دہشت گرد طالبان اور ہماری بہادر افواج
اب آپ طنزیہ ظالمان کہیں ، یا طالبان ، بر حال مجھے اور آپ کو ان ٹانگوں کا حساب لاہور اسلام آباد یا کہیں بھی باجوڑ سے باہر چکانا پڑے گا ، تیار رہیئے ، چیخنا چلانا مت شروع کیجیئے گا کہ ہمیں طالبان کی درندگی تو دکھائی دے رہی ہے لیکن جس درندگی کا مظاہرہ "پاک" افواج کی طرف سے کیا جا رہا ہے اسے پیش نہیں کیا جا رہا ورنہ روز 40/50 طالبان کو ہلاک کرنے والے ان کی لاشوں کی ایک آدھ تصویر ہی دکھا دیں، حقیقت یہ ہے کہ ان مرنے والوں کی 40/50 فیصد تعداد عورتوں اور بچوں پر مشتمل ہے ۔۔۔ اور اب اطلاع ہے کہ چار خودکش بمبار پنجاب میں داخل ہو چکیں ہیں دیکھیئے کب "خوشخبری" ملتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
وسلام



خوشخبری
62141_08.jpg



یہ تو شکل سے ہی کوئی "منافقین" لگ رہے ہونگے ۔۔کیوں بھائی صاحب

617050_15.jpg


سبحان اللہ "مجاہدوں " نے کیا ایمان افروز شہادت پائی ہوگی ۔

621355_07.jpg



یہ گڑھا ظالمان کی قبریں کھودنے کو بنایا گیا ہوگا شاید ۔۔۔؟
621335_05.jpg



تصاویر بشکریہ بی بی سی اردو دیگر تصاویر یہاں دیکھی جا سکتی ہیں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پھر اتنے بے گناہ لوگ سفاکی اور جنونیت کی بھینٹ چڑھا دیئے گئے :( انتہائی افسوسناک ہے اور جو اتنے سینکڑوں لوگ جو متاثر ہوئے وہ زندہ تو رہ جائیں گے لیکن ان کی زندگی کس اذیت میں گذرے گی ہمییشہ کے لیے :( :(
یہ ان سفاک جنونیوں کو کیسے سمجھ میں آسکتا ہے !

 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اے خدا تو ہماری مدد کر اور اسلام اور پاکستان کو محفوظ رکھ، اور ہمیں ٹھیک ٹھیک راہ دکھا جو کہ عین تیرے احکامات کے مطابق ہے، ہم کچھ نہیں جانتے


ایم اے راجا بھائی ، ظلم تو ہر روز بڑھ رہا ہے کب سے اور کتنے عرصہ سے ۔ صرف دعا ہی نہیں دعا کے ساتھ عملی طور پر ظلم اور ظالم کا رستہ روکنا ضروری ہے ورنہ ہر بے گناہ یونہی خود ساختہ شریعت کا شکار ہوتا رہے گا ۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
ایک نائن الیون امریکہ میں ہوا تھا یہاں تو روز نائن الیون ہوتے ہیں اور مجھے یہ نہیں سمجھ آتی کہ یہ امریکہ والا نائن الیون کیا واقعی امریکہ کے لیے ہوا تھا؟ یا پھر پاکستان میں بہت سے نائن الیونوں کے لیے؟
 

زینب

محفلین
انتہائی افسوسناک ۔۔۔۔کتنے ہی بےگناہ پھر سے مرے گئے ،کتنے ہی گھروں میں‌ہمیشہ کے لیے اندھیر ہو گیا۔کتنے ہی بچے سڑکوں پے رلنے کے لیے اور جھڑکیاں کھانے کے لیےپیچھے رہ گئے یا اللہ اپنا قہر نازل کر ایسا ظلم کرنے اور کروانے والوں‌ہے۔۔۔۔۔اللہ سے دعا ہے کہ ارمیکہ اور امریکیوں کو غارت کر ۔۔۔۔۔۔۔۔


یہی حملہ اگر اس وقت پارلیمنٹ پے ہوتا جب زرداری خطاب کر رہا تھا تو کتنا اچھا تھا ایک ساتھ سارے ہی پاکستان کے دشمن مارے جاتے ۔۔۔۔۔۔۔۔یہاں‌تو بے گناہ غریب محنت کش ایک بار پھر نشانہ بنے۔۔۔۔۔اللہ پیچھے رہ جانے والوں کو صبر عطا کرے
 

تیلے شاہ

محفلین
انتہائی افسوسناک ۔۔۔۔کتنے ہی بےگناہ پھر سے مرے گئے ،کتنے ہی گھروں میں‌ہمیشہ کے لیے اندھیر ہو گیا۔کتنے ہی بچے سڑکوں پے رلنے کے لیے اور جھڑکیاں کھانے کے لیےپیچھے رہ گئے یا اللہ اپنا قہر نازل کر ایسا ظلم کرنے اور کروانے والوں‌ہے۔۔۔۔۔اللہ سے دعا ہے کہ ارمیکہ اور امریکیوں کو غارت کر ۔۔۔۔۔۔۔۔


یہی حملہ اگر اس وقت پارلیمنٹ پے ہوتا جب زرداری خطاب کر رہا تھا تو کتنا اچھا تھا ایک ساتھ سارے ہی پاکستان کے دشمن مارے جاتے ۔۔۔۔۔۔۔۔یہاں‌تو بے گناہ غریب محنت کش ایک بار پھر نشانہ بنے۔۔۔۔۔اللہ پیچھے رہ جانے والوں کو صبر عطا کرے

سارے تھریڈ میں ایک ہی پتہ کی پوسٹ ہے
باقی سب ہوا میں تیر چلا رہے ہیں
جیسے طالبان نے حملے سے پہلے ان کو کان میں بتایا تھا یہ ہم کر رہے ہیں اور اس میں را یا موساد کا کوئی عمل دخل نہیں ہے
 

آبی ٹوکول

محفلین
سارے تھریڈ میں ایک ہی پتہ کی پوسٹ ہے
باقی سب ہوا میں تیر چلا رہے ہیں
جیسے طالبان نے حملے سے پہلے ان کو کان میں بتایا تھا یہ ہم کر رہے ہیں اور اس میں را یا موساد کا کوئی عمل دخل نہیں ہے

میرا اشارہ بھی اسی طرف تھا کیونکہ جس منظم انداز سے اور جس بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد اس ٹرک میں موجود تھا اس سے لگتا ہے کہ اس دھماکہ کو کرنے سے پہلے بالخصوص ساری گراؤنڈ صورتحال کو اچھے طریقے سے اسٹڈی کیا گیا ہے اسی لیے مجھے تو اس میں بیرونی ہاتھ کا ملوث ہونا ایک یقینی امر معلوم ہوتا ہے
 

پاکستانی

محفلین
''نہیں ہے کسی کو قدرت سوائے اللہ کے اور وہی ہے بزرگ و برتر۔ ہمارے لئے اللہ کافی ہے اور وہی اچھا کارساز ہے اور ہمارا بھروسہ تو اللہ پر ہی ہے'۔''

'' اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں‌‌‌‌ بلا کی مشقت سے، اور بدبختی کے ملنے سے اور بُرے فیصلے سے اور دشمنوں کی خوشی سے۔''

'' اے ہمارے رب ہمارے دلوں کو ٹیڑھا مت کر بعد اس کے کہ تُو ہم کو ہدایت دے چکا اور اپنی جانب سے مہربانی عطا فرما بے شک تُو بہت زیادہ دینے والا ہے''۔

''اے ہمارے پروردگار ہمیں ظالم قوم کا ساتھی نہ بنا۔''
(بخاری، نسائی، مسلم
 

محسن حجازی

محفلین
حکومت پاکستان کو اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ یہ طالبان کہہ لیجئے، وار لارڈز کہہ لیجئے، یہ چالیس ملک کی اتحادی افواج کے قابو نہیں آ سکے تو پاکستانی فوج کے کیا خاک قابو آئيں گے؟
فوج بھی وہ جو آدھی سیاست میں ملوث ہے اور آدھی کاروبار میں۔

مدرسوں کے خلاف آپریشن کے مشورے دینا یقینی طور پر سال میں ایک آدھ دفعہ اپنی ہی پشت میں چھرا بھونک دینے کو باعث ثواب و نجات سمجھے بغیر ممکن نہیں، مدرسہ پاکستانی مسلم ثقافت کا ایک اہم ستون ہے۔ ہمارے بچے انہیں مدرسوں میں سکول سے پہلے قرآن کی تجوید کے لیے جاتے ہیں، انہی مدرسوں اور ملاؤں کا اتنا احسان تو ہے کہ مسلم ثقافت کسی حد تک زندہ ہے یہ بھی نہ رہے تو پھر ٹھٹھرتے جاڑوں میں آذان کون دے گا۔ لال مسجد کا تماشا تو ہو چکا اب اور آپ کتنوں کے خون کے پیاسے ہیں؟ لہذا خود کو منصف المزاج، معتدل، روشن خیال، مہذب ثابت کرنے کے لیے عبادت گاہوں اور مدرسوں کےخلاف ہرزہ سرائی سے گریز کیا جائے۔ ایڑیاں اٹھانے سے قد میں اضافے کی توقع فضول ہے، اسی مقصد کے حصول کے لیے اور بھی کئی راستے ہیں جو ہم آپ کو علیحدہ مراسلے میں سجھائے دیتے ہیں۔

میں خود دیوبند، اہل حدیث اور بریلوی حضرات کے مدرسوں میں کافی عرصہ زیر تعلیم رہا ہوں، میں نے تو کبھی نہیں دیکھا کہ وہاں کسی کو کافر کافر کی بات کی گئی ہو، یا ریاست کے خلاف اکسایا جاتا ہو۔ بلکہ وہاں تو محبت اور امن کا درس دیا جاتا ہے، ساتھی طالب علموں کو خود پر ترجیح کا سق دیا جاتا ہے۔ حد تو یہ ہے کہ تینوں مکاتب فکر کے مدارس ایک دوسرے کے خلاف بھی بغض نہیں رکھتے ماسوائے دیوبند مکتبہ فکر کے مدرسوں کے جو محض اپنی تجوید پر فخر کرتے ہیں اور کسی اور مکتبہ فکر کے مدرسے سے آنے والے طالب علم کے مخارج کی درست ادائیگی پر از سر نو بہت توجہ دیتے ہیں۔

تیسرا یہ کہ جو کچھ ہورہا ہے بہت غلط ہو رہا ہے لیکن کسی کو بڑے تناظر میں دیکھنے کی توفیق نہیں ہوئی کہ بات ساری کہاں سے شروع ہوئی مسئلہ ہے کیا، ہو کیا رہا ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اور عوام کا مخصوص طبقہ مسئلے کو امریکی عینک سے دیکھنے کی بجائے اپنی عینک سے دیکھے اور اس کے بعد جو بھی طے کرنا ہو، کیا جائے۔ ظاہر ہے اس میں شمالی علاقہ جات میں آپریشن سے لے کر کئی حل ہو سکتے ہیں لیکن جب تک یس باس والا مسئلہ چل رہا ہے، آپ کو اسی طرح یہ سب بھگتنا ہوگا اور آپ کچھ بھی نہیں کر پائيں گے۔

کم از کم سال سے تو پاکستانی فوج خود بھی آپریشن کر رہی ہے تو پھر کمی کیوں نہیں آئی اب تک ان واقعات میں؟ لاہور میں ایف آئی آے کی عمارت اڑنے کے بعد سے اب تک کتنی ہی کاروائیاں کی گئیں، پھر یہ مسئلہ قابو کیوں نہیں آیا؟ بنندوق سے بات کرنے کے باوجود مسئلہ حل کیوں نہیں ہوا؟

جنگیں مسئلے ہمیشہ الجھاتی ہیں، آخری میں ٹیبل ٹاک ہی پر بات آ جاتی ہے سو اس وقت مسئلے کا حل یہ ہے کہ:

امریکہ اس خطے سے افواج نکال لے اللہ اللہ خیر سلا! نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری۔
اور اگر نہیں نکالے گا، تو آئندہ یہ ملک پانچ سال میں اکھاڑہ بنا رہے گا، اس میدان میں بھارت، اسرائیل ایران اور روس بھی اتر آئیں گے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top