ایک اور ڈرون حملہ

فلک شیر

محفلین
ایک سوال۔۔۔ ۔ کل اگر یہی ڈرون مشرقی حدود سے در اندازی کریں گے تو کیا پھربھی پاکستان اسی طرح احتجاج جاری ریکھے گا ؟یا کچھ اور طریقہ اختیار کرے گا ؟
افغان وار میں جن احباب کا یہ نعر ہ تھا "ہم روس کے ٹینکوں پہ بیٹھ کے پاکستان آئیں گے".............وہ اس نعرے میں معمولی ترمیم فرما کر "روس" کی جگہ لفظ"بھارت "لگا لیں گے۔ ان کے لیے کیا پریشانی ہے سید صاحب۔
:):):)
اور کیا پتہ ڈرون پہ ہی بیٹھ جائیں
:):):)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اس کے لئے مشرق اور مغرب کا فرق سمجھنا بہت ضروری ہے۔ ;)
ذیشان بھائی۔اس کا تو مطلب یہ ہوا کہ پاکستان میں ان طالبان سے نمٹنے کی اہلیت ہی نہیں۔تو پھر یہ مشرقی سمت کا کیا مقابلہ کرے گا ۔طالبان اور ہندوستان کیا کمپیریزن کریں ذرا۔
تمام ریسورسز کے حساب سے۔;)
 
سید ذیشان

یہ لوگ اہلیت رکھتے تو یہ مسئلہ شروع ہی نہ ہوتا۔ آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ انڈیا سے نمٹنے کی اہلیت تو بالکل بھی نہیں رکھتے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
یار آپ لوگ تو خود کو بڑا لبرل اور آذاد خیال ،مہذب ، معتدل،امن پسند کہتے ہیں ، پر آپ لوگ طالبان سے زیدہ شدت پسند ہیں ۔ذرا اپنے خیال اپنی رائے کے خلاف سننے کا خوصلہ اپنے میں نہیں پاتے۔ ۔بات ہم عوام کے حق میں کریں آپ کو اس کو طالبان کی ہمدردی سمجھ لیتے ہیں ۔۔۔ میں نے بے گناہ لوگوں کا ذکر کیا اور آپ نے طالبان کو میرا رشتہ دار بنا دیا ۔
یار اگر امریکہ افغانستان سے جان بچا کر بھاگنے کے لیئے افغانی طالبان سے مذاکرات کر سکتا ہے تو پاکستان کو بھی حق حاصل ہے کہ وہ دشت گردی سے اپنے عوام کو مخفوظ رکھنے کے لیے ٹی ٹی پی سے مذاکرات کرے۔۔۔ ۔اور پاکستان یہ کرنے جا رہا تھا مگر شیطان سے امن کیسے ہضم ہو سکتا ہے۔ کر دیا ڈورون حملہ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔اب آپ تو دور بیٹھ کر صرف لعنتیں اور تبصرے کریں گے۔۔۔ ۔۔بھگتنا میرے پاکستان اور اس میں بسنے والے پیاروں کو پڑھے گا۔

یا رشیطان کی برائی نہیں کر سکتے تو کم از کم اس ساتھ تو نہ دیں۔۔بڑی نوازش ہو گی ۔
امریکہ میں طالبان خود کش حملے نہیں کر رہا۔ امریکہ نے جنگ شروع کی اور اب اس سے جان چھڑانے کو مذاکرات کر رہا ہے۔ ہمارے ملک میں ہمارے شہریوں کو ہزاروں کی تعداد میں مارا جا رہا ہے۔ دونوں کو مکس اپ نہ کریں
 
صائمہ شاہ

محفلین
طالبان آئے کہاں سے۔۔۔ کسی کے گھر ڈرون حملے کر کے خاندان کے خاندان سلا دو اور کوئی ایک آدھ بچ جائے تو اس سے کس چیز کی توقع رکھی جا سکتی ہے وہ طالبان کے ساتھ شامل نہیں ہو گا تو امریکہ کے ساتھ شامل ہو گا جس نے اس کا گھر اجاڑ دیا۔۔۔ امریکہ کے آنے سے پہلے کون سی اس طرح کی دہشت گردی ہوتی تھی ہمارے ہاں۔۔
سادہ سی بات ہے برے سے برا پاکستانی شہری ہمیں کسی اور سے زیادہ عزیز ہونا چاہیے اور جہاں صلح اور بہتری کی گنجائش نکلتی ہے وہاں کوشش ضرور کرنی چاہیے۔۔۔ یہ کیا بات ہوئی جہاں طاقت ہے وہاں بھیک مانگنے میں کوئی حرج نہیں سمجھی جاتی۔۔۔ ۔ہمارے حکمران ہر چھوتھے دن امریکہ سے بھیک مانگنے چلے جاتے ہیں وہ بھی ہزاروں بے گناہ بلکہ لاکھوں بے گناہ انسانوں کا قاتل ہے۔
سُبحان اللہ کیا منطق ہے آپ کی میری نظر میں دیشت گردی کی نہ گنجائش ہے نہ ہمارا مذہب اس کی اجازت دیتا ہے جہاں خودکشی حرام ہو وہاں خودکش حملوں کی بس یہی وضاحت ہے آپ کے پاس ؟؟؟
اور جو پاکستان کی جیلوں میں قاتل ، چور اور پیڈوفائلز بھرے پڑے ہیں کیا وہ پاکستانی نہیں ہیں ؟ انہیں بھی باہر نکال لیں اور ان سے بھی مذاکرات کر لیں ۔ اور یہ جو آپ پاکستانی محبت کی بات کر رہے ہیں تو کیا طالبانی حملوں میں ہلاک ہونے والے پاکستانی نہیں تھے ؟؟؟؟؟ یا پھر طالبان کو پاکستانی خون معاف ہے ؟؟ ڈرون حملوں کی پیداوار معصوم بےگناہ پاکستانیوں سے کس بات کا بدلہ لے رہے ہیں ان پر حملہ کریں نا جہاں سے ڈرون آتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

x boy

محفلین
یہ مجھے بلکل سمجھ نہیں آرہی ہے کہ جب پہلی اور دوسری جنگ عظیم ہوئی تھی تو اس وقت مذاکرات سے جنگ بند نہیں ہوئے تھے، کیا یوکے نے آئر لینڈ کو فوجی زور پر ختم کردیا اور مذاکرات نہیں کی، کیا انڈیا نے آسام کو اور ناگا آئی لینڈ کو جڑ سے ختم کردیا ، کیا انگریزوں نے برصغیر چھوڑنے سے پہلے سارے کے سارے مسلمان ماردیے اور انکی بات نہیں سنی ؟
 
زبیر حسین

محفلین
سُبحان اللہ کیا منطق ہے آپ کی میری نظر میں دیشت گردی کی نہ گنجائش ہے نہ ہمارا مذہب اس کی اجازت دیتا ہے جہاں خودکشی حرام ہو وہاں خودکش حملوں کی بس یہی وضاحت ہے آپ کے پاس ؟؟؟
اور جو پاکستان کی جیلوں میں قاتل ، چور اور پیڈوفائلز بھرے پڑے ہیں کیا وہ پاکستانی نہیں ہیں ؟ انہیں بھی باہر نکال لیں اور ان سے بھی مذاکرات کر لیں ۔ اور یہ جو آپ پاکستانی محبت کی بات کر رہے ہیں تو کیا طالبانی حملوں میں ہلاک ہونے والے پاکستانی نہیں تھے ؟؟؟؟؟ یا پھر طالبان کو پاکستانی خون معاف ہے ؟؟ ڈرون حملوں کی پیداوار معصوم بےگناہ پاکستانیوں سے کس بات کا بدلہ لے رہے ہیں ان پر حملہ کریں نا جہاں سے ڈرون آتے ہیں۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/11/131102_pak_angry_nisar_ra.shtml
اس لنک پر جا کر سنیں وہ شخص خود کیا کہہ رہا ۔۔۔معصوم لوگوں کو کون مارتا ہے۔
میں طالبان کی حمایت نہیں کر رہا ہے لیکن آپ مخالفت ضرور کر رہی ہیں۔میں اس پر بات کر رہا ہوں کہ ابھی تقریبا سارا پاکستان اکھٹا ہو کرمذاکرات کے ذریعے کوئی حل نکالنے کی کوشش کرنے لگا تھا تو اس وقت ایسا کیوں ہوا۔
سب شہریوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی قبائل کے لوگ بھی معصوم ہیں جن کی زندگی ان لوگوں نے تنگ کر رکھی ہے جن کو آپ جیسے لوگ سپورٹ کرتے ہیں۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/11/131102_pak_angry_nisar_ra.shtml
اس لنک پر جا کر سنیں وہ شخص خود کیا کہہ رہا ۔۔۔ معصوم لوگوں کو کون مارتا ہے۔
میں طالبان کی حمایت نہیں کر رہا ہے لیکن آپ مخالفت ضرور کر رہی ہیں۔میں اس پر بات کر رہا ہوں کہ ابھی تقریبا سارا پاکستان اکھٹا ہو کرمذاکرات کے ذریعے کوئی حل نکالنے کی کوشش کرنے لگا تھا تو اس وقت ایسا کیوں ہوا۔
سب شہریوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی قبائل کے لوگ بھی معصوم ہیں جن کی زندگی ان لوگوں نے تنگ کر رکھی ہے جن کو آپ جیسے لوگ سپورٹ کرتے ہیں۔
میں کم از کم دہشت گردی کو سپورٹ نہیں کرتی آپ کرتے ہیں تو شوق سے کیجیے اور مجھے طالبان سے نہ ہمدردی ہے نہ ہوگی آپ جیسے لوگ دہشت گردوں سے مذاکرات کو امن کا حل سمجھتے ہیں تو شوق سے سمجھیے ظلم کا ساتھ دینے والا بھی ظالم ہی ہوتا ہے ۔
 
100 فی صد متفق
میں بھی کسی دہشت گرد کو سپورٹ نہیں کرتا۔۔۔آپ شوق سے کیجئے۔۔۔معصوم لوگوں کے گھروں پر بمباری کرنے والے کرنے والے امریکہ کے خلاف بات نہیں کرتی تو نہ کریں ظالم کا ساتھ دینے والا بھی ظالم ہوتا ہے۔۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
100 فی صد متفق
میں بھی کسی دہشت گرد کو سپورٹ نہیں کرتا۔۔۔ آپ شوق سے کیجئے۔۔۔ معصوم لوگوں کے گھروں پر بمباری کرنے والے کرنے والے امریکہ کے خلاف بات نہیں کرتی تو نہ کریں ظالم کا ساتھ دینے والا بھی ظالم ہوتا ہے۔۔
واہ واہ بہت خوب آپ جیسے لوگوں سے بحث کرنے کا یہی نقصان ہوتا ہے آپ نے دہشت گردی کو اگر صرف طالبان تک ہی محدود کر رکھا ہے تو یہ آپ کی کم نظری ہے میری نظر میں ہر دہشت گرد صرف دہشت گرد ہے خواہ وہ امریکہ ہو یا آپ کے طالبان جن کا آپ سوگ منا رہے ہیں ۔ سو سلام آپ کی وسیع النظری کو اب آپ سے کم از کم مجھے تو کچھ نہیں کہنا ۔
 
سید ذیشان

محفلین
حکیم اللہ محسود کے مارے جانے سے انصافیوں کے کیمپ میں ماتم برپاہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔:atwitsend:

انصافیوں کی مجھے سمجھ نہیں آتی کہ جلسوں میں تو خوب ناچ گانا کرتے ہیں اور ساتھ میں طالبان کے سپورٹر بھی ہیں۔ طالبان کی حکومت آ گئی تو انصافیوں کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیں گے۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
بات تو افسوسناک ہے لیکن "طالبان" ایک اکائی بن چکے ہیں۔ ان سے مذاکرات کرنے ہی پڑیں گے۔
شمشاد بھائی باطل کے آگے ہتھیار ڈالنا مسلمان کی شان کے خلاف ہے اور افسوس تو یہ ہے کہ ہم کس شان سے ہتھیار ڈال رہے ہیں ۔
 
زبیر حسین

محفلین
شمشاد بھائی باطل کے آگے ہتھیار ڈالنا مسلمان کی شان کے خلاف ہے اور افسوس تو یہ ہے کہ ہم کس شان سے ہتھیار ڈال رہے ہیں ۔
طالبان اسی بات پر عمل کر رہے ہیں وہ جسے باطل سمجھتے ہیں اس کے سامنے ہتھیا ر نہیں ڈال رہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
طالبان اسی بات پر عمل کر رہے ہیں وہ جسے باطل سمجھتے ہیں اس کے سامنے ہتھیا ر نہیں ڈال رہے۔

ذرا باغی گروہ اور بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے والوں کے بارے میں قرآن مجید کی آیات کا مطالعہ فرمائیں۔ شائد پھر اسطرح کے سوال ہوچھنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔
 
Top