ایک اردو فورم پر پنجابی کا استعمال؟

شاہ جی یہیں کہیں کسی لڑی میں ایک دوست عربی ہندسوں کو ہندی ثابت کر رہے تھے ۔ یعنی ہندی سے ہندسہ
اس کی اصل کیا ہے جہاں تک میری معلومات ہے وہ کچھ ایسے ہے۔
ہند۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عربی
ہندی۔۔۔۔۔۔عربی۔۔۔فارسی
ہندوستان۔۔۔ عربی فارسی کے الفاظ ہندی سے نکال کر اور اور سنسکرت کے ڈال کر ۔۔ اردو ہندی کا تنازعہ بنانے والے ۔۔۔ملک کے نام کے ساتھ سے فارسی کا لاحقہ ستان نہ نکال سکے
ہندسہ۔۔۔؟ اسکے بارے میں آپ کچھ فرما دیں کے اس کی اصل کون سی زبان ہے۔۔
سید عاطف علی
بھٹی صاحب! آپ کو لطف کی بات بتاؤں!
"ہند" اور ہندہ" عربی کے اسمِ صفت ہیں۔ دونوں مؤنث، دونوں کا معنیٰ ہے "خوبصورت عورت"۔
شاید محمد بن قاسم نے سندھ کے کھلے ہرے بھرے کھیت دیکھے تو کہہ اٹھا "ہند!" (حسینہ!) یہی لفظ مقامی طور پر سندھ بنا، ہند سے ہندس بنا جو انگریزی میں انڈس بولا گیا۔
اور ہندوستان کے سارے خطے کا پہلے کوئی ایک نام نہیں تھا، حکومتیں ریاستیں راجباڑے بٹے ہوئے تھے۔ مغلوں نے اس پورے علاقے کو وہی نام دے دیا: "ہند" جو بعد میں فارسی کے ملاپ سے ہندستان کہلایا۔ انڈس، انڈیا، ہند، سندھ؛ سب کی اصل (نام کے حوالے سے) ایک ہے۔
ہندو (بطور مذہب) کیا بعد میں ہندو کہلائے یا پہلے سے ہندو کہلاتے تھے؛ یہ میرے علم میں نہیں۔
 
زیک

مسافر
ਹਿੰਦੂ ਪਹਿਲੇ ਫ਼ਾਰਸੀ ਨੇ ਜ਼ਿਕਰ ਕੀਤਾ ਗਿਆ ਸੀ, ਜਦ, ਅਰਬੀ ਭਾਸ਼ਾ ਅਜੇ ਤੱਕ ਮੌਜੂਦ ਨਹੀ ਸੀ.
 
الف عین

لائبریرین
بھٹی صاحب! آپ کو لطف کی بات بتاؤں!
"ہند" اور ہندہ" عربی کے اسمِ صفت ہیں۔ دونوں مؤنث، دونوں کا معنیٰ ہے "خوبصورت عورت"۔
شاید محمد بن قاسم نے سندھ کے کھلے ہرے بھرے کھیت دیکھے تو کہہ اٹھا "ہند!" (حسینہ!) یہی لفظ مقامی طور پر سندھ بنا، ہند سے ہندس بنا جو انگریزی میں انڈس بولا گیا۔
اور ہندوستان کے سارے خطے کا پہلے کوئی ایک نام نہیں تھا، حکومتیں ریاستیں راجباڑے بٹے ہوئے تھے۔ مغلوں نے اس پورے علاقے کو وہی نام دے دیا: "ہند" جو بعد میں فارسی کے ملاپ سے ہندستان کہلایا۔ انڈس، انڈیا، ہند، سندھ؛ سب کی اصل (نام کے حوالے سے) ایک ہے۔
ہندو (بطور مذہب) کیا بعد میں ہندو کہلائے یا پہلے سے ہندو کہلاتے تھے؛ یہ میرے علم میں نہیں۔
جی ہاں، آپ درست کہتے ہیں، ہندو پہلے اپنے اپنے الگ الگ بتوں کو پوجتے تھے، اور اپنے مذہب کو انہیں کے نام سے موسوم کرتے تھے۔ یہ نام ہم مسلمانوں نے ہی دیا ہے۔ اگرچہ کچھ ہندو کہتے ہیں کہ پہلے ان کا نام ’سناتن دھرم‘ تھا۔ لیکن اب سناتن دھرم والے بھی اپنے آپ کو خدائے واحد کا بندہ سمجھتے ہیں۔
 
طالب سحر

محفلین
بھٹی صاحب! آپ کو لطف کی بات بتاؤں!
"ہند" اور ہندہ" عربی کے اسمِ صفت ہیں۔ دونوں مؤنث، دونوں کا معنیٰ ہے "خوبصورت عورت"۔
شاید محمد بن قاسم نے سندھ کے کھلے ہرے بھرے کھیت دیکھے تو کہہ اٹھا "ہند!" (حسینہ!) یہی لفظ مقامی طور پر سندھ بنا، ہند سے ہندس بنا جو انگریزی میں انڈس بولا گیا۔

بات میں لطف تو ہے، لیکن آپ نے تاریخی طور پر نہایت کمزور روایت بیان کی ہے کیونکہ محمد بن قاسم یا عرب تاجروں کی اس خطے میں آمد سے پہلے بھی یہ علاقہ "سندھو" کے نام سے جانا جاتا تھا۔ ہند سے سندھ بننے کا جو اشتقاق آپ نے بیان کیا ہے، وہ بھی درست نہیں ہے۔ اس بات پرخاصا اتفاق رائے ہے کہ "ہند" کا لفظ سنسکرت کے لفظ "سندھو" سے نکلا ہے- قبل از مسیح کی کئی تہذیبوں میں اس علاقے یا دریا کے لئے سندھو، اندوس، سندھ، ہند، ہندو، اور سندا کے الفاظ ملتے ہیں-
 
محمد وارث

بجا فرمایا آپ نے۔ سنسکرت میں یہ "سندھو" تھا، دارا نے جب دریائے سندھ تک کے علاقے فتح کیے تو ان کی زبان (قدیم فارسی) میں یہ "ہندو" ہو گیا۔ اُس کے بعد جب یونانی یہاں آئے تو اسی "ہندو" نے "انڈیا" اور سندھو نے "انڈس" کی شکل اختیار کر لی، اور اسی یونانی سے لاطینی اور پھر انگریزی میں یہ لفظ چل نکلے۔ عرب تو دارا اور اسکندر سے بہت بعد میں یہاں آئے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
چھٹی صدی قبل مسیح میں پرشینز کے مفتوحہ دریائے سندھ کے علاقے
Eastern_border_of_the_Achaemenid_Empire.jpg
 
بات میں لطف تو ہے، لیکن آپ نے تاریخی طور پر نہایت کمزور روایت بیان کی ہے کیونکہ محمد بن قاسم یا عرب تاجروں کی اس خطے میں آمد سے پہلے بھی یہ علاقہ "سندھو" کے نام سے جانا جاتا تھا۔ ہند سے سندھ بننے کا جو اشتقاق آپ نے بیان کیا ہے، وہ بھی درست نہیں ہے۔ اس بات پرخاصا اتفاق رائے ہے کہ "ہند" کا لفظ سنسکرت کے لفظ "سندھو" سے نکلا ہے- قبل از مسیح کی کئی تہذیبوں میں اس علاقے یا دریا کے لئے سندھو، اندوس، سندھ، ہند، ہندو، اور سندا کے الفاظ ملتے ہیں-
تصحیح کے لئے شکریہ۔ :)
مجھ سے اچھا ہو گیا کہ لفظ "شاید" شروع میں آ گیا۔ ;)
 
یہیں کہیں کسی لڑی میں ایک دوست عربی ہندسوں کو ہندی ثابت کر رہے تھے ۔ یعنی ہندی سے ہندسہ
"ہندسہ" عربی کا لفظ ہے (رباعی: ہ ن د س)، اس کا معنیٰ ہے "انجینئرنگ"۔ انجینئر کو "مہندس" کہتے ہیں۔ اردو میں ہندسہ سے ڈِیجِٹ مراد لیتے ہیں۔ digit
 
شہناز

محفلین
پنجابی زبان اک سوہنی زبان اے تے اس تو میٹھی زبان کوئی اور نئیں جے پنجابی زبان دی شاعر چک کے ویکھوں تے بلھے شاہ ، ہیر وارث تے اور وڈے وڈے تے نامی گرامی شاعر گزرے نے
 
arifkarim

معطل
بھٹی صاحب! آپ کو لطف کی بات بتاؤں!
"ہند" اور ہندہ" عربی کے اسمِ صفت ہیں۔ دونوں مؤنث، دونوں کا معنیٰ ہے "خوبصورت عورت"۔
شاید محمد بن قاسم نے سندھ کے کھلے ہرے بھرے کھیت دیکھے تو کہہ اٹھا "ہند!" (حسینہ!) یہی لفظ مقامی طور پر سندھ بنا، ہند سے ہندس بنا جو انگریزی میں انڈس بولا گیا۔
اور ہندوستان کے سارے خطے کا پہلے کوئی ایک نام نہیں تھا، حکومتیں ریاستیں راجباڑے بٹے ہوئے تھے۔ مغلوں نے اس پورے علاقے کو وہی نام دے دیا: "ہند" جو بعد میں فارسی کے ملاپ سے ہندستان کہلایا۔ انڈس، انڈیا، ہند، سندھ؛ سب کی اصل (نام کے حوالے سے) ایک ہے۔
ہندو (بطور مذہب) کیا بعد میں ہندو کہلائے یا پہلے سے ہندو کہلاتے تھے؛ یہ میرے علم میں نہیں۔
اگر لفظ سندھ عربی ہند سے آیا ہے تو احادیث مبارک میں اس خطے کو ہند کیوں کہا گیا۔ ذرا اس پر بھی غور کریں۔ احادیث تو محمد بن قاسم سے پہلے کی ہیں جو غزوہ ہند سے متعلق ہیں۔
 
arifkarim

معطل
چھٹی صدی قبل مسیح میں پرشینز کے مفتوحہ دریائے سندھ کے علاقے
Eastern_border_of_the_Achaemenid_Empire.jpg
تاریخی اعتبار سے بھی دریائے سندھ کے دائیں جانب علاقے، ہند، سندھو، انڈیا وغیرہ کہلاتے تھے۔ پھر پاکستان بن گیا اور محمد قاسم نے پہلا پاکستانی بن کر ہماری ساری تاریخ عرب کردی۔ اب اسکی تلافی کرنے کی ضرورت پڑ رہی ہے :)
 
تجمل حسین

محمد بن قاسم
 
ابو مصعب

محفلین
پاکستان اور ہندوستان میں کئی علاقائی زبانیں بولی جاتی ہیں۔ اس فورم پر آنے والوں میں پنجابی بولنے والوں کے ساتھ ساتھ پشتو، ہندکو، بلوچی، سندھی، بہاری اور دیگر زبانیں بولنے والوں کی بھی اچھی خاصی تعداد ہے۔ اگر سب اپنی علاقائی زبان کی تھوڑی تھوڑی آمیزش شروع کردیں گے تو یہ فورم متعدد زبانوں کا ملغوبہ یا بالفاظ دیگر گولا گنڈہ بن جائیگا۔ اس لئے بندہ کی رائے بھی یہی ہے کہ صرف اردو تک محدود رہا جائے۔
اردو کی شائست عربی اور فارسی کی اصطلاحات سے ہے۔ اس لئے فارسی اور عربی کی آمیزش حسن پیدا کریگی نہ کہ تعصبیت۔
فقط
 
فارسی بولتے وقت بھی ایک شائستہ زبان ہے۔ عربی کے بارہ میں یہ نہیں کہہ سکتا۔ اور پنجابی کے بارہ میں تو بالکل بھی نہیں۔
 
Top